کپوارہ//کرالہ پورہ کپوارہ میں ہفتہ کو اس وقت سنسنی پھیل گئی جب خزان مٹی پہا ڑی کے قریب ایک عدم شناخت لاش کو پایا گیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے ہفتہ کی صبح کو راہ گیروں نے خزان مٹی پہا ڑی کے قریب ایک لاش دیکھی جس کے جسم کا انگ انگ جھلس گیا تھا جس کے نتیجے میں اس کی شاخت نہ ہو سکی ۔پولیس نے قانونی لوازامات پورا کرنے کے بعد لاش کو سب ضلع اسپتال کپوارہ میں رکھا اورعام لوگو ں سے لاش کی شنا خت کرنے میں پولیس کی مدد کرنے کی اپیل کی گئی ۔ایس ایچ او کرالہ پورہ وسیم احمد بڈو نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ لاش پوری طرح سے جھلس گئی ہے اور پولیس کو اس کی شناخت کرانے میں مشکلات پیش آرہے ہیں ۔