کپوارہ//کرالہ پورہ کا چہامہ جنگل میں دو روز قبل فوج اور جنگجوئو ں کے درمیان جھڑپ میں ایک عدم شناخت جنگجو جا ں بحق ہونے کے بعد فوج نے گزشتہ4روز سے علاقوں کا محاصرہ کر رکھا ہے ۔فوج کو خدشہ ہے ان جنگلات میں کئی جنگجو چھپے بیٹھے ہیں ۔جاں بحق جنگجو کو وہا ں پر ہی سپر دخاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔جھڑپ کے بعد فوج کی بھاری جمعیت کو وہا ں پر روانہ کیا گیا اور وہا ں چھپے بیٹھے جنگجو کی تلاش شروع کی جو اتوار کوتیسرے روز بھی جاری رہی ۔فوج نے وارسن ،گزریال ،میلیال اور فرکن کے جنگلات کو بھی محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی ہے ۔ادھرپلوامہ میں چوگل ہندوارہ سے تعلق رکھنے والے جنگجو سجاد احمد شاہ کے جاں بحق ہونے پر اتوار کو ہندوارہ قصبہ اور دیگر علاقوں میں دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی وجہ سے تمام تجارتی سر گر میاں معطل ہوکر رہ گئیں ۔مہلوک جنگجو سجاد کے ا ٓ بائی گائو ں چوگل میں ہڑتال کی وجہ سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی جبکہ نوجوانو ں نے ایک جلوس نکال کر اسلام اور آ زادی کے حق میں نعرے دیئے۔ اس دوران مہلوک کے گھر میں دوسرے روز بھی لوگو ں کا تانتا بندھا رہا اور سجاد کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔چوگل کے علاوہ لنگیٹ ،کرالہ گنڈ ،ہندوارہ اور کولنگام میں بھی مکمل ہڑتال رہی۔