سرینگر//ڈلگیٹ میں آوارہ کتوں نے راہ چلتے لوگوں کا قافیہ حیات تنگ کیا ہوا ہے اور بلدیاتی اداروں کی جانب سے آوارہ کتوں کو قابو کرنے کیلئے کاروائی عمل میں نہ لانے کی وجہ سے لوگوں کی تشویش میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق درجنوں آوارہ اور بھاری بھر کم کتے جھنڈ کی صورت میںڈلگیٹ اورآس پاس علاقوں میں موجود رہتے ہیں جن کی وجہ سے ان علاقوں میں کوئی بھی شخص اکیلے چلنے کی جرات ہی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں کتوں نے پے در پے حملوں میں 6افراد کو کاٹ کھایا ۔شکیل احمد نامی شہری نے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ سکولی بچے ٹیوشن سنٹر جانے اور آنے کے دوران انتہائی مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں کیونکہ آج تک کئی بچوں کو آوارہ کتوں نے کاٹ کھایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آوارہ کتوں نے انسانوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے بار بار بلدیاتی اداروں کو آوارہ کتوں کو قابو کرنے کے بارے میں لوگوں نے آگاہ کیا تاہم بلدیاتی اداروں کی جانب سے انہیں قابو کرنے کیلئے کوئی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔