سرینگر//رعناواری اور ملحقہ علاقوں میں آوارہ کتوں نے راہ چلتے لوگوں کا قافیہ حیات تنگ کیا ہوا ہے اور بلدیاتی اداروں کی جانب سے آوارہ کتوں کو قابو کرنے کیلئے کاروائی عمل میں نہ لانے کی وجہ سے لوگوں کی تشویش میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق درجنوں آوارہ اور بھاری بھر کم کتے جھنڈ کی صورت میںچوراہوں اور گلی کوچوں میں موجودہوتے ہیں جن کی وجہ سے کوئی بھی شخص اکیلے چلنے کی جرات ہی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ علاقہ میںبچے انتہائی خوف کا شکار ہوجاتے ہیں کیونکہ آج تک کئی بچوں کو آوارہ کتوں نے کاٹ کھایا ہے ۔ لوگوںنے مطالبہ کیا ہے کہ انسانوں کو کتوں سے نجات دلانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔