کتوں کی جارحیت: شہر سرینگر میں 3 برسوں کے دوران16ہزار افراد شکار بنے

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
سرینگر/وادی میں لاکھوں کی تعداد آوارہ کتوں کی بھرمار کے بیچ اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ شہر سرینگر میں گذشتہ 3برسوں کے دوران کتوں کے کاٹے16ہزار مریضوں کا اندراج ہوا جبکہ 5ہزار سے زائد بچے کتوں کے شکار بن چکے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس وقت شہر سرینگر میں کتوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں روزانہ چھوٹے بچے اور دیگر شہری کتوں کے حملوں میں زخمی ہوجاتے ہیں۔دستیاب اعداد و شمار کے مطابق شہر سرینگر میں گذشتہ 3سالوں کے دوران آورہ کتوںنے 16 ہزار افراد کو کاٹ کھایا اور انہیں زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کااندراج ہوا جبکہ سال2017کے دوران جنوری سے اب تک 694 مریضوں کا سرینگر کے اینٹی ریبیز کلینک پر اندراج ہوا ۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 20 دسمبر 2016 سے 20 جنوری 2017 تک 493 مریضوں کا اس کلینک پر اندراج ہوا جن میں 388 مریضوں کا تعلق شہر سرینگر سے تھا ۔انہوں نے کہا کہ ہر روز اس کلینک پرایسے 25افراد کا انداج ہوتا ہے جو کتوں کے کاٹے جانے سے زخمی ہوتے ہیں ۔ سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ا عداد شمار کے مطابق سال2012-13کے دوران ایسے مریضوں کی تعداد 7ہزار تھی جبکہ 2013-14 کے دوران ان کی تعداد کم ہوکر 6 ہزار ہوگئی جس کے مابعد 2014-15 میں ا ن کی تعداد 4900 تک پہنچی۔ تاہم 2015-16 کے دوران کتوں کے کاٹے مریضوں کی تعداد میں پھر اضافہ ہونے کے ساتھ 5ہزار مریضوں کا اندارج ہوا۔سرینگر میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دارلحکومت سرینگر میں دیگر جگہوں کے مقابلے میں سازگار ماحول اور موافق خوراک کی دستیابی کے باعث کتوں کی زیادہ تعداد پائی جاتی ہے ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *