Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تعلیم و ثقافت

کتاب ۔’’اسلامی آئیڈیولوجی ‘‘کا مطالعہ تبصرہ

Mir Ajaz
Last updated: July 8, 2023 12:55 am
Mir Ajaz
Share
7 Min Read
SHARE
رئیس یاسین
ہمارے استاد جو علمی، دینی، سماجی اور ملی حلقوں میں تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ پروفیسر حمید نسیم رفیع آبادی آپ ایک ہر دلعزیز استاد ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عالم، مفکر اور مقرر ہیں۔ پروفیسر حمید رفیع آبادی کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیات کے ہیڑ رہے چکے ہیں۔ پروفیسر صاحب کی ایک اہم خصوصیت یہ بھی ہے کہ انہیں مشرقی اور مغربی علوم خصوصا فلسفہ علم الکلام اور اقبالیات پر عالمانہ عبور حاصل ہے۔بقول ڈاکٹر معروف شاہ’’ ڈاکٹر حمید نسیم رفیع آبادی ایک قاموسی اسکالر ہیں،انہیں تعلیم فلسفہ پر کامل عبور حاصل ہے‘‘۔مشہور اسکالر پروفیسر سید وحید الدین حیدر آبادی اور پروفیسر سید اوصاف علی صاحبان کی زیر نگرانی غزالی اور مغربی فکر پر مقالہ لکھا جو اب کتابی صورت میں بھی شائع ہوا ہے۔ پروفیسر   حمید نسیم رفیع آبادی نے اسلامیات ، مسلم فلسفہ،تاریخ کشمیر اور اسلامی تاریخ  پر ۲۲ سے زیادہ محققانہ تصنیف لکھی ہیں۔ کتاب اسلامی آئیڈیولوجی  ۱۹۸۰ میں پہلی بار شائع ہوئی ہے۔ یہ کتاب پندرہ مضامین پر مشتمل ہے۔ جو پچھلے دس سال کے عرصے میں مختلف معروف دینی اور علمی رسالوں میں چھپے ہیں۔ ان مضامین میں اسلام کو ایک مکمل نظام زندگی اور آئیڈیولوجی کے روپ میں پیش کیا گیا ہے ۔ یہ کتاب ایسی ہے کا کہ اس کا مطالعہ ہر شخص کو کرنا چاہیے کیونکہ اس کتاب میں جو بھی مضامین ہیں وہ قرآن وحدیث اور عقل ونظر کی روشنی میں اسلامی طریقوں پر زندگی گزارنے کا اور اسلام کی آئیڈیولوجی بیان کی گئی ہے۔ اسلام کا فلسفہ اجتماعیت میں اس بات کو روشناس کیا گیا کہ اسلام کسی بھی پہلو میں انسان کو انفرادی زندگی گزارنے کی صلح نہیں دیتا ہے بلکہ اسلام اجتماعیت کی ترغیب دیتا ہے،اگر تین آدمی سفر کے لیے نکلے تو ان میں سے ایک کو امیر بنایا جائے۔ ان سارے باتوں پر پروفیسر صاحب نے لکھا ہے، جن کے موجب سے انسان اگر علیحدگی اختیار کرے تو موجب جہنم قرار دیا جاتا ہے۔ اس کےعلاوہ امیر کا انتخاب، اس کا طریقہ کار اور کسی تنظیم کا منتخب امیر کے اوصاف کیا ہونے چاہیے۔ اسے طرح اسلام کا فلسفہ فطرت انسانی کہ الله تعالیٰ نے ہر انسان کو اسلام فطرت پر پیدا کیا ہوا ہے ۔ نہایت علمی دلائل اور فلسفہ سے پیش کیا ہے۔ اسلام کے خلاف مغربی فلاسفر ارسطو،بنتھین، میکاولی وغیرہ مفکرین کے جو بھی غیر اسلامی تصورات پیش کیے انہیں بیان کیا ہے۔
اسلام کا نظریہ تعلیم میں موصوف اسلام کا مقصد تعلیم کو واضح کرتا ۔ مغربی نظام تعلیم جس کا مقصد صرف نوکری اور کاروبار اور اس مقابلے میں اسلام کا نظریہ تعلیم انسان کے دل میں خدا کی معرفت اور تقوی ساز زندگی گزارنا۔
مادیت کے فلسفہ جسے کا مقصد صرف کھاؤ، پیو، اور موج مناؤ ہے۔ جس کے نقصان سے جو اخلاقی زوال آگیا ہے اس پر لکھا ہے۔ اس کے مقابلے میں اسلام کیسے انسان کو چین و سکون کی زندگی بخشتا ہے۔اسلام کے مقابلے میں جو بھی نظریات ہیں، جیسے کمیونزم، جو صرف مادی مسائل کا حل دیتا ہے، اس کے برعکس میں اسلام ایک نظریہ اور انقلاب کے ساتھ انسان کی ہمہ جہت مسائل کو حل کرنے کا ایک مکمل پروگرام دیتا ہے۔ اسلام کیسے دنیا میں مختلف نوعیت کے تعلقات میں انسان کی رہمنائی کرتا ہے انسان کے جو بھی تعلاقات وہ کسی طرح انجام دینے چاہیے۔ تعلقات کی بنیاد دین داری ہونی چاہیے۔ اب اس کے بعد اسلامی عبادت پر جن روزہ اور حج کا ذکر آیا ہے روزہ کا بنیادی مقصد اور عید کا فلسفہ پر قرآن و حدیث کی روشنی میں واضح کیا گیا ہے۔ روزہ کیسے شیطان کے خلاف ایک ڈھال کی طرح کام کرتا اس پر ایک نہایت فلسفیانہ انداز میں گفتگو کی ہے۔ اقبال کا فلسفہ تعمیر سیرت اس میں واضح کیا گیا کہ کس طرح علامہ نے مسلمانوں میں اپنے نثر و شاعری سے ان کی کردار سازی کی۔ خاص کر اقبال کی فلسفہ خودی جس نے مسلمانوں کے اندر ایک نئی روح بیدار کی۔ کسی طرح اقبال نے مسلمانوں کی سیرت کی تشکیل و تعمیر جدید کے ضمن میں ایمان و یقین اور عمل پر بہت زیادہ زور دیا ہے۔ علامہ اقبال کے نثر اور شاعری سے فلسفہ اقبال پر دلکش گفتگو کی ہے۔ آج کے نوجوانوں پر نہایت اہم مضمون نوجوان اور اسلام کے نام سے جس میں موصوف نے مغربی تہذیب سے ہمارے نوجوانوں میں اختلافی زوال آگیا ہے۔ انہیں چاہیے کہ قرآن پاک کی تعلیم سے اصحابِ کہف سے مثال لیں۔ اس میں موجودہ زمانے کے نوجوانوں مفکرین کا ذکر کیا گیا جن میں حسن البنا شہید، سید قطب شہید، مولانا مودودی اور علی شریعتی جیسے نوجوانوں کا ذکر کیا گیا۔ اس کتاب میں اسلامی علماء اور دانشوروں کا رول اس پر ملت اسلامیہ میں مولانا مودودی ، انورشاہ کشمیری، مولانا سعید احمد اکبر آبادی قابل ذکر ہیں، ان کے دینی خدمات کو بیان کیا گیا  ہے۔
تمدن کا آغاز کیسے آدم علیہ السلام سے لے کر آرہا ہے قرآنی آیات کے ساتھ اس کی وضاحت موصوف نے فرمایا ہے۔ اور دعوت دین کو کیسے پیش کیا گیا اس عظیم کام کی باگ ڈور حضرت نوح، حضرت ابراہیم، حضرت اسماعیل، حضرت اسحاق، حضرت یعقوب، حضرت یوسف، حضرت موسیٰ، حضرت عیسیٰ علیہم الصلوۃ والسلام جیسے عظیم الشان پیغمبروں نے پیش کی۔ جس دعوت کو لے کر رسول اللہ صلی علیہ وسلم تشریف لائے۔ کیسے مومنین کو قدم قدم پر مختلف ابتلاءوآزمائش میں ڈالتا ہے تاکہ انسان عمل اور کوشش کرتا رہے اور اس حقیقت سے واقف ہوسکے کہ اس کی آخری منزل اللہ کی ذات ہی ہے۔ آخر پر جان پال سارتر کی وجودیت پر ایک تنقیدی رائے بیان کی گئی۔اس کتاب کو فلسفیانہ انداز میں قارئین کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس کتاب کو پوری امت کے لئے مفید اس بطور خاص مولف کتاب کے لیے ذخیرہ آخرت بنائے اور اس کو قبولیت عامہ ملے۔آمین
[email protected]
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

تعلیم و ثقافتکالم

! سادگی برائے تازگی میری بات

June 23, 2025
تعلیم و ثقافتکالم

کیا ہم وقت کی قدر کرتے ہیں؟ | وقت کی قدر زندگی کی قدر ہے غور طلب

June 23, 2025
تعلیم و ثقافتکالم

ہر زمانے میں پنپنے کے اندازسیکھو! | دورِ حاضر سائنس اور ٹیکنالوجی کا ہے نقطۂ نظر

June 23, 2025
تعلیم و ثقافتکالم

گرمیوں کی تعطیلات کا مثبت استعمال فکر وفہم

June 23, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?