Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

Mir Ajaz
Last updated: October 20, 2023 12:58 am
Mir Ajaz
Share
11 Min Read
SHARE

سوال:(۱) کیا جمعہ کے دن زوال ہوتا ہے اور اس بات کی وضاحت کیجئے کہ نصف النہار کیا ہوتا ہے ،اس سے پہلے اور اسکے بعد نماز پڑھ سکتے ہیں اور دوپہر کے زوال سے پہلے کتنے منٹ نماز نہیں پڑھ سکتے ،وضاحت کیجئے؟
سوال:(۲) جب فرض نماز شروع ہوتی ہے تو امام کو پہلے مصّلے پر آنا چاہئے یا لوگ صفیں بنا سکتے ہیں جبکہ امام صاحب مسجد میں موجود ہیں؟
سوال:(۳)اگر امام کو نماز کے دوران وضو ٹوٹ گیا تو نماز کس طرح مکمل کرسکتے ہیں؟
سوال:(۴) کیا مسجد کے پیسے کسی دوسرے کام میں خرچ کرسکتے ہیںاور مسجد کے چیزوں کی خرید و فروخت جائز ہے ،جیسے چیزوں کو نیلام کرانا؟
سوال:(۵) جب نیا مکان بناتے ہیں تو اس میں اذان پڑھنا کیسا ہے؟
سوال:(۶) کیا سوتیلی ماں کی وراثت ا س کے سوتیلے بچوں کو مل سکتی ہے؟
سوال: (۷) اگر کسی کی بیوی مرگئی اور اس کا بچہ بھی کوئی نہیں تو اس عورت کا مہر کس کو مل سکتا ہے؟
سوال: (۸) موجودہ دور کے مصیبتوں میں تعلیم کا نظام کس طرح ہونا چاہئے ،کیا مرد حضرات چھوٹی لڑکیوں کو پڑھا سکتے ہیں اور مکتب مساجد میں قائم کرسکتے ہیںیا الگ دوسری جگہ؟
سوال: (۹)اذان کے بعد دعاکتنی ضروری ہے۔کیا بے وضو یہ دعا پڑھ سکتے ہیں اور کہاں کہاں پڑ ھ سکتے ہیں؟
محمد یاسین۔ سرینگر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زوال کے وقت ہر نماز ممنوع
جواب:(۱) زوال ہر دن ہوتا ہے ،جمعہ کو بھی زوال ہوتا ہے ۔نماز جمعہ کا وقت بھی زوال کے بعد ہی ہوتا ہے۔زوال عین دوپہر کو کہتے ہیں ،اُس وقت ہر قسم کی نماز منع ہے جیسے طلوع و غروب کے وقت ہر نماز منع ہے۔
نماز شروع کرنے کا شرعی طریقہ
جواب :(۲)فرض نماز شروع ہو تو امام مصّلیٰ پر آئے ،مکبر تکبیر کہے اور مقتدی کھڑے ہوجائیں اور اپنی صفیں درست کریں۔پورے عالم میں ہمیشہ سے اور خود یہاں کشمیر میں تواتر و تعامل سے جو طریقہ چلا آرہا ہے ،یہ درست ہے کہ تینوں عمل ایک ساتھ ہوں۔
دورانِ نماز امام کے وضو ٹوٹ جانے کا مسئلہ
جواب:(۳)امام کو وضو ٹوٹ جائے تو فوراً جائے نماز سے پیچھے ہٹ جائے اور مقتدیوں میں سے کسی کو امامت کی جگہ کھڑا کرے،جو اُس سے آگے نماز پڑھائے اور امام وضو کرکے پھر جماعت میں نئے سِرے سے شامل ہوجائے۔
مسجد کی رقوم صرف مسجد پر خرچ کرنا ضروری
جواب: (۴)مسجد کی رقوم مسجد کی ضروریات پر خرچ کرنا ضروری ہے۔مسجد سے باہر کسی دوسرے کام میں مسجد کی رقوم ہرگز خرچ نہیں کرسکتے۔مسجد کی ضروریات میں مسجد کا وہ کام جو اُس سے متعلق ہو ۔مسجد کی چیزوں کو نیلامی کرکے فروخت کرنا جائز ہے ۔ملاخطہ ہو تحفتہ القاری شرح بخاری میں خریدو فروخت کا بیان۔
نئے مکان کی تعمیرکا آغاز
اذان پڑھنے کا کوئی ثبوت نہیں
جواب :(۵)نئے مکان کی تعمیر کے آغاز میں اذان پڑھنے کا کوئی ثبوت کسی کتاب میں تلاش ِ بسیار کے باوجود نہیں مل سکا ۔دوسرے اہل علوم سے بھی بار بار پوچھا مگر کسی نے بھی اس کا کوئی سراغ کسی کتاب کے حوالے سے نہیں بتایا ۔
ماں کی وراثت اس کے بطن سے
پیدا ہونے والے بچوں کا حق
جواب :(۶)ہرماں کی وراثت اُس کے اپنے بطن سے پیدا ہونے والے بچوں کا حق ہے نہ کہ دوسری خاتون کے بطن سے پیدا ہونے والے بچوں کو۔
بغیر اولاد کے خاتون کی وراثت
جواب:(۷)فوت ہونے والی خاتون کی اولاد نہ ہو تو اُس کی وراثت جس میں مہر بھی ہے ،اُس کا نصف اُس کے شوہر کو اور بقیہ نصف اُس کے باپ اور ماں کو ملے گا ۔وہ نہ ہوں تو اُس کے بھائیوں کو ملے گا ۔
مساجد میں معیاری مکاتب قائم کرنے کی اشد ضرورت
جواب:(۸)مکاتب کا قیام نہایت لازم اور ضروری ہے۔وہ نئی نسل جو عصری تعلیم گاہوں میں تعلیم حاصل کررہی اُن کی دینی تعلیم کا انتظام سوائے مکاتب کے اور کچھ نہیں ہے ۔اگر بچے ایسے سکول میں داخل کئے گئے ہیں کہ جہاں کلمہ تک بھی نہیں پڑھایا جاتا تو اُن بچوں کا حال یہ ہوسکتا ہے کہ وہ اپنے نبی کا نام بھی نہ جانتے ہوں۔ایسے بچوں کے لئے سوائے دینی مکاتب کے اور کوئی حل نہیں۔وہ والدین جو اپنے بچوں کی عصری تعلیم کے لئے بے انتہا فکر مند اور اُس کے لئے ہر طرح کی کوشش اور ہر نوع کی قربانی دے رہے ہیں جب وہ اپنے بچوں کو دین کے بنیادی عقاید اور مسائل سکھانے اور اُن کو کلمہ و نماز اور بنائے مسلمانی سے متعارف کرانے سے بھی غافل اور بے فکر رہیں ،اُن کے لئے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی نہایت خوف ناک خطرات ہیں۔اس لئے مساجد کے منتظمین ،ائمہ اور محلوں کے ذمہ داران کو اس کے لئے بہت فکر مند ہونا نہایت لازم ہے کہ وہ مساجد میں عمدہ اور معیاری مکاتب قائم کریں۔یہ مکاتب مساجد میں بھی قائم ہوسکتے ہیں اور یہ مکاتب مساجد کے باہر بھی۔اچھے نیک اور قابل پڑھانے والے ہوں تو نابالغ بچیوں کو بھی پڑھا سکتے ہیں۔
اذان کے بعد دعا پڑھنے والے کے لئے شفاعت لازم
جواب:(۹)اذان کے بعد دعا نہایت اہم عمل ہے ۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :جو شخص اذان کے بعد دعا پڑھے اُس کی شفاعت مجھ پر لازم ہے۔(بخاری ،مسلم ،ترمذی وغیرہ)یہ دعا مسجد ،دکان ،گھر ،سڑک ،دفتر ،سکول ہر جگہ پڑھ سکتے ہیں ۔وضو نہ بھی ہوتو بھی یہ دعا پڑھ سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوال :کیا اپنے بچے کا نام صرف محمد رکھنا صحیح ہے؟ کچھ لوگ اس پر اعتراض کرتے ہیں۔
جنید احمد بٹ۔ڈوڈہ
بچے کانام محمد رکھنا بہت بہتر لیکن احتیاط لازم
جواب: اپنے بچے کا نام صرف محمد رکھنا بالکل درست ہے بلکہ بہت پسندیدہ ہے۔اس لئے کہ حضرت نبی علیہ السلام نے ’’محمد‘‘نام رکھنے کی ترغیب و تحسین فرمائی ہے۔اسی لئے امت مسلمہ میںسب سے زیادہ یہی نام رکھا جاتا ہے۔خصوصاً خیر القرون میں ،اسمائےالرجال کی کتابوں میں محمد نام کے افراد تو حدِ شمار سے بھی زیادہ ہیں۔حتیٰ کہ محمد بن محمد بن محمد مسلسل کئی کئی پشتوں تک رکھنے کا ثبوت بھی ہےاور ایسا بھی پایا گیا کہ کسی نے اپنے ہر بچے کا نام محمد رکھا ،پھر فرق کرنے کے لئے اول، ثانی،ثالث اور رابع جوڑا۔بہرحال محمد نام رکھنا بہت بہتر ہے،مگر پھر اس نام کا احترام کرنا بھی ضروری ہے کہ ایسے شخص کوبُرا بھلا کہنے سے زیادہ پرہیز کیا جائے ۔مثلاًکسی کا نام محمد ہے او راُس سے کوئی شخص بدکلامی کرتے ہوئے اگر یوں کہے ،او محمد تو خراب ہے۔اسی وجہ سے حضرت عمر فاروقؓ لوگوں کو منع کرتے تھے کہ اپنے بچوں کا نام محمد رکھیں اور اگر رکھیں تو پھر اس نام کا احترام کریں ،یعنی محمد نام کے بچے کومخاطب کرکے بُرا بھلا کہنے سے بچو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوال : اکثر گھروں میں واشنگ مشینوں کا استعمال آج کل ہورہا ہے ۔اس میں ناپاک کپڑے بھی دھوئے جاتے ہیں ۔کبھی شک رہتا ہے کہ یہ کپڑے پاک ہوجاتے ہیں یا نہیں۔نیز یہ دوسرے کپڑوں کے ساتھ ڈالے جاتے ہیں ۔کہیں یہ اُن کو بھی ناپاک تو نہیں کرتے ۔اس کا جواب تمام لوگوں کے لئے ضروری ہے۔
سجاد احمد ۔ بڈگام
واشنگ مشین میں ناپاک کپڑے دھونے کا معاملہ
جواب : ناپاک کپڑے اولاً واشنگ مشینوں میں ڈالے بغیر ہاتھوں سے اچھی طرح رگڑ کر پاک کرنے چاہئیں۔خاص کر وہ ناپاکی جو آسانی سے دور نہیں ہوتی۔مثلاً کپڑوں میں حیض یا منی کے قطرے لگ گئے اور خشک ہوکر کپڑے میں چپک گئے ہوں ،ایسے کپڑے اگر واشنگ مشین میں ڈالے جائیں گے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ ناپاکی دور نہ ہو ،اس لئے کہ ہاتھوں سے جس طرح رگڑ رگڑ پاک کیا جاتا ،مشین میں ایسا نہیں ہوپاتا ۔۔۔ہاں ! اگر ناپاکی ایسی ہو جو آسانی سےجُدا ہوجاتی ہے ،مثلاً کپڑے میں پیشاب لگا ہو، تو اس میں کم رگڑ نے سے بھی صفائی اور پاکی ہوجاتی ہے ،اس میں مضائقہ نہیں،لیکن واشنگ مشین میں اگر ناپاک کپڑے ڈالے جائیں تو اس بات کا خدشہ رہتا ہے کہ وہ ناپاکی پانی میں پھیل کر پوری واشنگ مشین کو ہی ناپاک کردے۔یا پھر مشین میں بہت زیادہ پانی ڈالنا ہوگا اور کئی مرتبہ کپڑے دھونے کے پورے ڈرم کو بھر کر پھرخالی کرنا ہوگا ،تب جاکر پاک ہونے کی اُمید ہوگی۔اس لئے بہتر یہی ہے کہ کپڑے کو ہاتھوں سے پہلے پاک کریں پھر مزید صفائی کے لئے واشنگ مشین میں ڈالیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?