Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

Mir Ajaz
Last updated: October 6, 2023 12:55 am
Mir Ajaz
Share
14 Min Read
SHARE

سوال:۔ہمارے معاشرے میں تقسیم وراثت کے سلسلے میں بہت ظلم اور طرح طرح کی سنگین غلطیاں پائی جاتی ہیں۔کبھی ایک بھائی پوری وراثت پر قابض ہوتا ہے ،اور دوسروں کو محروم کردیتا ہے۔کبھی اولاد ساری وراثت لے کر ماں کو محروم کرتے ہیں۔کبھی بھائی اپنی بہنوں کو کوئی حصہ دینے کو تیار نہیں ہوتے،کبھی بڑا بھائی چھوٹے بھائیوں پر ظلم کرتا ہے،کبھی بہنوں سے کہا جاتا ہے کہ اگر تم نے حصہ لیا تو پھر میکے سے تمہارا تعلق ہمیشہ کے لئے ختم ہوگیا ۔کبھی غلط کاغذات اور وصیت نامے بناکر مستحق وارثوں کو محروم کرنے کا اقدام کیا جاتا ہے ۔اس لئے اس سلسلے میں شریعت اسلامیہ کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔
۔۔۔ محمد یوسف َ لیکچرر گورنمنٹ کالج رفیع آباد
حق وراثت ۔اسلامی اصول
ناجائز قبضہ کرنے والوں پر نسل در نسل ورثہ باقی
جواب:۔اسلام نے جیسے زندگی کے تمام مسائل کے احکام تفصیل سے بیان کئے ہیں ،اسی طرح کسی مسلمان کے مرنے پر اُس کی متروکہ املاک اور تمام جائیداد کی تقسیم کے متعلق بھی احکام بیان کئے ہیں۔ اس کو تقسیم وراثت کہتے ہیں۔ قرآن کریم میں سخت تاکید کے ساتھ وراثت کرنے کا حکم دیا ہے اور جو لوگ قرآن مجید کے بیان کردہ تفصیل کے مطابق وراثت تقسیم نہ کریں اور ہر مستحق کو اُس کا حق نہ دیں ،اُن کے لئے دنیا و آخرت میں سخت خطرناک وعیدیں بیان ہوئی ہیں۔تقسیم وراثت میں والدین ،اولاد اور پھر اولاد میں بیٹوں اور بیٹیوں اور میاں بیوی کو پر حال میں مستحق قرار دیا ہے۔اس لئے اگر والدین کی وفات ہو تو اولاد میں ہر ہر بیٹے اور ہر ہر بیٹی کو حق وراثت حاصل ہے۔ اور اگر اولاد میں سے کسی وفات ہو اور والدین زندہ ہوں تو اولاد کے ترکہ میں سے والدین کو وراثت لینے کا حق ہے ۔اسی طرح جو بھی مسلمان فوت ہوجائے ،اُس کے ورثاء وراثت کے مستحق ہیں۔اب سوال یہ ہے کہ کس صورت میں کس وارث کا کتنا حق ہے تو یہ بھی قرآن کریم میں بیان ہوا ہے۔لہٰذا ہر مسلمان کو یہ بات اچھی طرح سمجھ کر بھی رکھنا ضروری ہے اور عمل بھی لازم ہے کہ جوں ہی کسی کی وفات ہوجائے تو سب سے اہم مسئلہ اُس فوت ہونے والے شخص کے ترکہ کو صحیح طور پر ورثاء میں تقسیم کرنا ہے۔
کسی شخص کا اپنی بیٹی یا بہن کو یہ کہنا کہ اگر تم نے وراثت لی تو میکے سے رشتہ ختم ہوجائے گا ،یہ سراسرغیر اسلامی بلکہ کافرانہ سوچ ہے۔بیٹی کا رشتہ اپنے والدین اور بہن کا رشتہ اپنے بھائیوں کے ساتھ ہر حال میں قائم رہتا ہے ،یہی اسلام ہے اور یہی اخلاق ہے۔والد کی وفات ہوجائے تو اُس کی چھوڑی ہوئی املاک جسے مال وراثت کہتے ہیں ،ہر بیٹے کو مساوی حصہ ہے جبکہ بیٹی کو بیٹے کے حصے سے نصف لینے کا حق ہے ،نہ کہ بھائی کو حق ہے کہ وہ اپنے بہن بھائی کو محروم کرکے اور نہ اولاد کو حق ہے کہ وہ والدین میں سے کسی کو اُس حق سے محروم کرے جو قرآن نے اُن کو حصہ دیا ہے۔
اگر کسی بھی ایک وارث نے پورے ترکہ پر قبضہ کرلیا اور دوسرے ورثاء چاہے وہ والدین ہوں ،اولاد ہو یا بہن بھائی ہوں کو محروم کردیا تو اُس کے پاس جو سارا مال ، وراثت ہے ،یہ حرام ہے اور یہ ایسا ہی حرام ہے جیسے چوری یا رشوت کا مال حرام ہوتا ہے۔یا جیسے غصب اور سود کا مال حرام ہے۔اُسے صرف اتنا وہ مال استعمال کرنا اور اپنے قبضہ میں رکھنا جائز ہے جو تقسیم شرعی کے بعد اُس کا حق بنتا ہو۔بقیہ سارا اُس کے پاس حرام ہے۔
حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ،بلکہ اعلان فرمایا کہ اللہ نے ہر وارث کا حق اور حصہ مقرر فرمادیا ہے ،اب کسی وارث کے حق میں کوئی وصیت نہیں ۔خلاصہ یہ ہے کہ اگر کسی شخص کی وفات ہوگئی اور سارے ترکہ پر کوئی قابض ہوا اور دوسرے ورثاء کو محروم کردیا تو قابض اور اُس کی نسل در نسل کے ذمہ یہ حق وراثت باقی رہتا ہے۔اور اس کے معاف ہونے کی کوئی صورت نہیں۔قرآن میں وراثت کا قانون بیان کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ترجمہَ یہ اللہ کی مقرر کردہ حد یعنی حکم ہے ،جو اس حکم میں اللہ کی اطاعت کرے گا اُس کو جنت میں داخل کرے گا اور جو اس حد میں تعدی کرے یعنیحکم پر عمل نہ کرے ،اُس کو جہنم میں داخل کرے گا ۔(سورہ النساء)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوال:۔ مرغا یا بکرا ذبح کرنے میں کیا کیا سنت ،فرض واجب ہے؟
منتظر بشیر ۔چاڈورہ
ذبیحہ کے فرائض ،سنتیں اور واجب
جواب:۔حلال جانور چاہے مُرغا ہو یا بھیڑ بکری وغیرہ ،ان کوشرعی طور پر ذبح کرنے کے لئے دو چیز فرض ہیں،تکبیر یعنی اللہ کا نام لے کر جانورذبح کرنا ،اور دوسرا جانور کی چار رگیں کاٹ دینا،یہ دوسرا فرض ہے۔تاہم ذبح کرتے ہوئے اگر صرف تین رگیں کٹ گئیں اور جانور مرگیا تو سبھی جانور حلال ہے ،اور اگر صرف دو رگیں کٹیں اور جانور مرگیا تو جانور مردار ہوگیا ۔اب یہ کتے بلیوں کو کھلادیا جائے۔اس کے علاوہ چھُری تیز رکھنا ،قبلہ رُخ ذبح کرنا ،با وضو ذبح کرنا سنت اور آدب میں سے ہے۔ جانورذبح کرنے والا قصائی ہو یا پولٹری کے مُرغےذبح کرنے والے مرغ فروش ،اُن کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ ہم اپنے مسلمان بھائیوں کو حرام یا مُردار نہیں کھِلائیں گے۔ اس لئے ذبح کا اسلامی طریقہ سیکھنا اُن کے لئے ضروری ہے ،پھر اپنی روزی کمانے کا ذریعہ اس عمل کو بنائیں تو اس سے برکت ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوال (ا):۔ کیا بیت المال کے پیسوں سے بستی کا کوئی کام کرسکتے ہیں،مثلاً پانی کے پائپ لگانا یا بجلی ٹرانسفارمر کی مرمت وغیرہ۔
سوال(۲) :۔ چار رکعت والی نماز میں اگر غلطی سے پہلی یا تیسری رکعت میں قعدہ (التحیات) کے لئے بیٹھ گئے تو نماز کا کیا حکم ہے،کیا سجدہ سہَو کرنا ہے۔
منیب احمد۔ پٹن
بیت المال میں جمع شدہ رقوم کا مصرف
جواب(ا):۔ بیت المال میں جمع ہونے والا مالی سرمایہ غرباء ،مساکین کی امداد کے لئے جمع ہوتا ہے ،اُس مال کو رفاہی کاموں میں خرچ کرنا درست نہیں۔اسی لئے سڑکوں کی تعمیر ،اسپتالوں کی مرمت ،بجلی کے کھمبوں وغیرہ کسی بھی رفاہ ِ عام کے کام میں بیت المال کی رقوم خرچ کرنا درست نہیں ہے۔
اگر کسی جگہ ایسی ضرورت ہو ،مثلاً ٹرانسافارمر ،بجلی کے کھمبے ،پانی کے پائپ لائن وغیرہ تو بیت المال کے ذمہ داران اس غرض کے لئے الگ سے مالی تعاون فراہم کریں ،یعنی اس نام سے چندہ کریں پھر یہ ضرورت پوری کریں۔
تیسری رکعت میں تشہد پڑھنے پر سجدۂ سہَو لازم
جواب(۲) :۔ جس شخص نے بھول کر پہلی یا تیسری رکعت میں تشہد پڑا ،اُس کو اخیر میں سجدۂ سہَو کرنا ضروری ہے۔اگر کوئی شخص صرف بیٹھ گیا اور اتنی دیر بیٹھا جتنی دیر جلسۂ استراحت ہوتا ہے تو پھر صرف بیٹھنے پر سجدہ سہَط نہ ہوگا ۔اس لئے کہ جلسۂ استراحت بھی احادیث سے ثابت ہے۔ہاں جب التحیات مکمل یا کچھ حصہ پڑھے تو سجدہ سہَط لازم ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوال:۔ کیا باجماعت نماز نہ پڑھنے سے انسان فاسق و فاجر ہوجاتا ہے؟
فیضان منظور ۔بارہمولہ
بلاعذر باجماعت میں شرکت نہ کرنا سخت گناہ
جواب:۔ نماز باجماعت پڑھنے کی قرآن و حدیث میں سخت تاکید ہے ۔قرآن کریم میں اللہ جل شانہ کا ارشاد ہے :ترجمہ۔ رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو۔حدیث میں ہے ۔حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میرا دِل چاہتا ہے ،اُن لوگوں کے گھروں کو آگ لگادوں جو بلا عذر اپنے گھروں میںنماز پڑھتے ہیں۔یہ حدیث بخاری ،مسلم ، ترمذی وغیرہ حدیث کی کتابوں میں ہے۔اس کے علاوہ اور بہت ساری احادیث میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنےکی سخت تاکید ہے۔اس لئے بلا عذر و مجبوری کے ترک جماعت کرنا سخت گناہ ہے۔ملاخطہ فرمایئے ،فضائل نماز۔ از شیخ الحدیث حضرت مولانا ذکریا ؒ،یا اس سے بڑی حدیث کی کتابیں ،جن میں نماز با جماعت کے فضائل اور ترکِ جماعت پر سخت وعید یں بیا ن ہوئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوال:۔(۱)(Coldrinks) مشروبات پینا کیسا ہے۔کیا اس کے پینے سے تقویٰ پر کوئی اثر پڑتا ہے؟کچھ لوگ کہتے ہیں کہ coldrinks پینے سے تقویٰ میں کمی ہوتی ہے۔
۔۔۔۔۔ شفیق ریاض۔۔۔پہلگام
سوال:۔(۲)کیا موبائل پر قرآن پڑھ سکتے ہیں ؟ اگر ہاں تو پھر یہ بتایئے کہ اگر وہی موبائل لے کر بندہ باتھ روم میں یا پیشاب کرنے جاتا ہے تو اس پر کیا حکم ہے؟ اور اگر اجازت ہے تو کیا میں ٹیک لگاکر یا ٹانگیں پھیلاکر ورد کرسکتا ہوں؟
(۳) دوسرا یہ کہ میں لیٹ کر درود شریف کا ورد کرسکتا ہوں یا ٹیک لگاکر یا Bed)) بیڈ پر سوتے سوتے ؟
محمد حارث۔۔ ۔سرینگر
مشروبات پینے،موبائل پر قرآن پڑھنے،اورلیٹ کر دُرود ،کلمات پڑھنے کا مسئلہ
جواب:۔(۱) مشروبات کی جو اقسام آج بازاروں میں دستیاب ہیں ،اُن میں وہ مشروبات جن میں الکوحل ہو ،وہ تمام استعمال کرنا جائز نہیں۔اس لئے کہ الکوحل مکمل نشہ ہے اور خمر یعنی شراب ہےاور وہ حرام ہے،چاہے کم مقدار میں ہو۔اور جن مشروبات میں الکوحل نہیں ہے ،اُن کا استعمال کرنا جائز ہے۔اس لئے کہ ان میں کوئی حرام یا نجس چیز کی ملاوٹ جب نہیں ہے تو اُس کو اسلام منع نہیں کرسکتا۔البتہ ان مشروبات کے طبی طور پر مفید یا مضر اثرات کا فیصلہ طب کے ماہرین کرسکتے ہیں۔لہٰذا صحت کی کیفیت پر مثبت و منفی فوائد کی رہنمائی اُنہی سے لی جائے۔بعض حالات میں یہ اسراف میں آتے ہیں۔
جواب:۔(۲) موبائل میں قرآن کریم ڈاون لوڈ کیا گیا ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔پھر یہ موبائل سوئچ آن ہو یا سوئچ آف ،اس میں بھی کوئی حرج نہیںکہ یہ موبائل بیت الخلا ساتھ لے جائیں۔یہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی شخص بیت الخلا جائے ،جبکہ اُس کے حافظہ اور دماغ میں قرآن کریم کا بہت سارا یا پورا قرآن کریم محفوظ ہوتا ہے،اور پھر بھی وہ شخص بیت الخلا جاتا ہے۔پھر اس موبائل پر جب تلاوت کی جائے تو باوضو ہونا ضروری ہے ۔اس لئے کہ انگلی سے موبائل اسکرین کو ٹچ کرنا پڑے گا ۔لہٰذا باوضو ہوکر تلاوت کی جائے۔ٹیک لگاکر تلاوت کرنے کی اجازت ہے۔اور اگر ٹانگوں میں تکلیف ہو ،انہیں موڑکر رکھنے میں مشکل ہو تو مجبوری میں پھیلانے کی گنجائش ہے لیکن آخری بات یہ کہ سب سے افضل یہ ہے کہ صحیفۂ مبارک ہاتھ میں لے کر قرآن کریم کی تلاوت کی جائے،اور تلاوت کے تمام آداب کے ساتھ ہو۔
جواب: (۳) لیٹ کر مسنون دعائیں ،اوراد ،وظائف ،درود شریف ،استغفار اور کلمات مسنون پڑھنا درست ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوال:۱ اگرکسی ماں باپ کی اولاد،خاص کر بالغ بیٹا یا بیٹی ، نافرمانی کے سبب ان کی بدنامی کا باعث بن جائے تو والدین کو کیا کرنا چاہئے؟
عمر مختار۔۔ ۔سرینگر
اولاد نافرمان ہوجائے تو والدین کیا کریں ؟
جواب:۔۱نافرمان اور بدنامی کا باعث بننے والی اولاد کی اصلاح کی ہر ممکن کوشش کی جائے ۔ اُن کو دیندارصالح اور بااخلاق بنانے کی سعی کرنے کے ساتھ بُری صحبت سے دور رکھا جائے ۔ یہ لڑکا ہو تو دعوت کے کام کے ساتھ جوڑ ا جائے تاکہ اُس میں اطاعت والدین کی فرمان برداری کا مزاج پیدا ہو ۔
کوئی بھی انتقامی کارروائی اُس کی خرابی کی اصلاح نہیں بلکہ اُس کے مزید خراب ہونے کا سبب بن سکتی ہے ۔
اصلاحی کتابیں پڑھانے کا اہتمام بھی مفید ہے ۔مثلاً ’’مثالی نوجوان‘‘ ،’’نوجوان تباہی کے راستے پر‘‘ ، ’’عمل سے زندگی بنتی ہے‘‘ اور’’ حیا وپاکدامنی ‘‘ایسے نوجوانوں کے لئے مفید ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکولوں میں تدرس وتدریس کا سلسلہ بحال
تازہ ترین
لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?