Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

Mir Ajaz
Last updated: June 23, 2023 1:47 am
Mir Ajaz
Share
11 Min Read
SHARE

سوال :ہمارا سوال جو بہت اہم ہے اور بعض پہلوئوں کے اعتبار سے بہت حساس ہے ،وہ سوال پیش خدمت ہے۔
گوہر شاہی نام سے کوئی شخص ہے ،جس نے اپنے متعلق کئی قسم کے دعوے کئے ہیں ،ان میں سے ایک دعویٰ یہ بھی ہے کہ وہ امام مہدی ہے (والعیاذ باللہ)اس شخص کا ایک یو ٹیوب چینل ہے۔گوہر شاہی کو ماننے والے مصدقہ اطلاعا ت کے مطابق یہاں کشمیر میں بھی کچھ لوگ پائے جارہے ہیں ،اور وہ فخر کے ساتھ اپنی نسبت اس شخص کے ساتھ جتلارہے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ شہر سرینگر میں ایک مخصوص علاقے میں ان کی مجالس بھی ہوا کرتی ہیں۔اب ہمارا سوال یہ ہے کہ امام مہدی کون ہیں ،اُن کا تعارف کیا ہے؟ اور وہ کیا علامات ہیں جن کی بنیاد پر ایک مسلمان یہ سمجھ پائے کہ حقیقی اور سچے امام مہدی کون ہیں؟
عبدالحق ۔رعناواری سرینگر
امام مہدی کی علامات

 

احادیث مبارکہ کی روشنی میں
جواب :اسلامی تاریخ کے خیرالقرون کے بعد کے ہر عہد خصوصاً بعد کے زمانوں میںبے شمار لوگ مہدی ہونے کے دعوے کرتے رہے ہیں۔اب حقیقی امام مہدی کون ہے ،اُس کے لئے ہر مسلمان کے لئے سمجھنے کی چیز یہ ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو علامات بیان فرمائی ہیں ،اُن کو مستند احادیث سے سمجھا جائے،پھر کسی بھی مہدی کے دعوے دار کواس پر جانچا جائے۔لہٰذا احادیث مبارکہ میں امام مہدی کی جو علامات بیان ہوئی ہیں ،وہ ہیں: مہدی کا نام محمد ہوگا ،اُن کے والد ماجد کا نام عبداللہ ہوگا ،وہ سید ہوں گے اور حضرت حسن کی اولاد میں سے ہوں گے ،وہ مدینہ طیبہ میں پیدا ہونگے،اُن کی شکل و شباہت یہ ہوگی کہ نورانی چہرہ ہوگا ،قد لمبائی مائل ہوگا ،سرخ و سفید چہرہ ہوگا ،زبان میں قدرے لکنت ہوگی ،بات کرتے ہوئے بار بار زبان کی لکنت کی وجہ سے ران پر ہاتھ ماریں گے ۔اُن کو حجر اسود اور مقام ابراہیم کے درمیان پہچان کر لوگ اُن سے بعیت کریں گے ۔یہ بیعت کرنے والے ابتداء میں ۳۱۳ ؍افراد ہوں گے ،بعد میں بیعت کرنے والوں کی تعداد ستر ہزار ہوجائے۔امام مہدی کی شہرت ہونے پر شام ،عراق اورمدینہ طیبہ کے عام مسلمان اور وقت کے اولیاء ابدال حاضر خدمت ہوکر بیعت کریں گے۔اُس وقت اُن کے مخالفین کا ایک لشکر شام سے آئے گا ،مگر بیداء کے مقام پر وہ لشکر دھنسا دیا جائے گا ۔اس کے بعد دوسرا لشکر آئے گا ،اس کا سربراہ سفیان نام کا شخص ہوگا ،اس کی ماں قبیلہ کلب کی ہوگی ،یہ لشکر امام مہدی پر حملہ آورہوگا ،مگر وہ بھی شکست کھائے گا۔
امام مہدی کا ظہور چالیس سال کی عمر میں ہوگا۔اُن کا علم وھبی ہوگا ،وہ کسی استاذ کے شاگرد نہ ہونگے ۔امام مہدی شام ،عراق وغیرہ ملکوں کے عیسائیوں سے جنگ کریں گے ،اُن کا مقابلہ دجال سے ہوگا اور دجال کا آخری مقابلہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے ہوگا ،جس میں دجال مارا جائے گا۔
امام مہدی دمشق کی جامع مسجد میں ہوں گے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام سفید منارے پر نازل ہوں گے ۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام ایک نماز امام مہدی کی اقتداء میںادا کریں گے ۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی موجود گی میں امام مہدی کی وفات ہوگی اور وہی اُن کا جنازہ پڑھائیں گے۔یہ واقعہ دمشق میں پیش آئے گا ۔
امام مہدی کی خلافت کی خلافت و امامت نو سال رہے گی ۔اُس وقت تمام روئےزمین کے مسلمانوں کے خلیفہ یہی ہونگے۔آپ کی خلافت کے پہلے رمضان المبارک میں سورج و چاند دونوں کا گرہن ہوگا ۔امام مہدی پہلے مدینہ سے مکہ آئیں گے ،وہاں اُن کے ہاتھ پر بیعت ہوگی پھر وہ مکہ سے پہلے مدینہ ،پھرمدینہ سے عراق و شام جائیں گے ،قسطنطنیہ اور دمشق کا سفر بھی کریں گے،پھر دمشق میں ہی وفات ہوگی۔امام مہدی کی عمر ۴۹سال ہوگی اور اسی عمر میں اُن کی طبعی وفات ہوگی۔اُس وقت حضرت عیسیٰ علیہ السلام خلیفہ المسلمین ہونگے۔یہ علامات حدیث کی کتابوں مشکواۃ ،ترجمان السنتہ الاحادیث المتواتر ہ سے نقل کی گئیں۔ان علامات کی روشنی میں سچے اور جھوٹے مہدی کی پہچان کی جاسکتی ہے۔
(نوٹ: یہ سوال گذشتہ جمعہ کے شمارے میں شائع ہواہے لیکن اسکا جواب آدھا ہی شائع ہوچکا ہے ۔اس لئے دوبارہ شائع کیا گیا )
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوال :(۱) چار رکعت والی نماز میں اگر غلطی سے پہلی یا تیسری رکعت میں قعدہ(التحیات) کے لئے بیٹھ گئے تو نماز کا کیا حکم ہے۔ کیاسجدہ سہَو کرنا ہے؟
سوال :(۲) لفظ طلاق کے علاوہ کن الفاظ کے کہنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے۔حضرت اس بارے میں رہنمائی از حد ضروری ہے۔
سوال: (۳) عید کے دن مساجد کی انتظامیہ مولوی صاحب کے لئے عیدی جمع کرتے ہیں اور بعد میں آدھی ہی عیدی مولوی صاحب کو دیتے ہیں ۔کیا وہ رقم کسی اورجگہ استعمال کرسکتے ہیں جو مولوی صاحب کے نام پر جمع کی ہے؟
ابو الیاس ۔بارہمولہ

 

سجدۂ سہَو لازم ہوگا
جواب :(۱) نماز کی پہلی یا تیسری رکعت میں اگر بھول کر کوئی شخص بیٹھ جائے ،تو یہ بیٹھنا اگر بہت کم ہو ،جیسے جلسۂ استراحت ہوتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیںاور اگر تین تسبیح کے بقدر ہو تو پھر سجدۂ سہَو لازم ہوگا ۔
کنائی الفاظ سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے
جواب:(۲) لفظ طلاق کے علاوہ دوسرے بہت سارے الفاظ سے بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے ،اُن الفاظ کو کنائی الفاظ کہتے ہیں ۔مثلاً شوہر یہ کہے،دفع ہوجائو ،تم میرے لئے حرام ہو۔تم آج کے بعد میرے لئے اجنبی ہو یا بہن بیٹی کی طرح ہو ،مجھ سے پردہ کرو ،وغیرہ۔ان الفاظ سے تب طلاق واقع ہوگی جب طلاق کی نیت سے یہ الفاظ بولے جائیںیا طلاق کا مطالبہ ،دھمکی یا مذاکرہ ہو،ہوجاتی ہے ۔یہ وہ الفاظ ہیں جو عُرف میں طلاق کے لئے رائج ہوچکے ہوں،جیسے یہاںکشمیر میں ’’زنان مُوکلاون‘‘کا محاورہ طلاق کے لئے تقریباً طے ہے۔یا بہار ’’جواب دینا‘‘ طلاق دینے کے عُرف بن چکا ہے۔ان الفاظ سے بغیر ِارادہ کے بھی طلاق واقع ہوجائے گی۔اس کی تفصیل فقہ کی کسی مستند کتاب میں دیکھئے۔مثلاً دین کی باتیں :از حضرت تھانویؒ ۔علم الفقہ:از مولانا عبدالشکورلکھنوی ۔اسلامی فقہ:از مولانا مجیب اللہ ندوی۔آسان فقہ: از مولانا محمد یوسف اصلاحی۔
امام یا مؤذن کے لئے جمع کی گئی عیدی؟
جواب:(۳) امام صاحب یا مؤذن کے نام پر جو عیدی جمع کی جائے ،وہ اُسی شخص کو دینا ضروری ہے جس کے نام پر جمع کی گئی ہے،دوسرے کسی مصرف میں یہ رقم خرچ کرنا درست نہیں ہے۔اس لئے کہ اس میں مصرف واضح کرکے رقم مانگی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوال: ہماری گائے کا بچھڑا ہوا تھا جو ہم نے قربانی کے لئے رکھا تھا۔لیکن وہ ابھی قربانی کی عمر کو نہیں پہنچا تھا کہ ہماری امی کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ہمیں اُسے بیچنا پڑا۔اب جو رقم موصول ہوئی ہے ،کیا اس میں مزید اضافہ کرکے اس سےعید کو قربانی کرسکتے ہیں؟
حارث رحمان۔گاندربل

 

قربانی کاجانور فروخت کیا گیاتو؟
جواب:قربانی کے لئے جو جانور رکھا گیا ہے،اگر وہ جانور فروخت کردیا گیا تو وہ رقم اپنے کسی بھی کام میں خرچ کرنا درست نہیں ہے۔پھر قربانی کے دن اگر قربانی کرنا واجب ہو تو پھر دوسرا جانور خرید کر قربانی کرنا ضروری ہے ،چاہےپہلی رقم سے خریدیں یا دوسری سے۔اور اگر قربانی کے دن قربانی واجب نہ ہو تو پھر قربانی کرنا لازم نہ ہوگی ۔اگر قربانی کرنا چاہیں تو بلا شبہ کریں چاہے اُس رقم سے یا دوسرے رقم سے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوال:مرغا یا ،بھیڑ یابکرا ذبح کرنے میں کیا کیا سنت ،فرض واجب ہے؟
منتظر بشیر ۔چاڈورہ

 

ذبیحہ کے فرائض ،سنتیں اور واجب
جواب:حلال جانور چاہے مُرغا ہو یا بھیڑ بکری وغیرہ ،ان کوشرعی طور پر ذبح کرنے کے لئے دو چیز فرض ہیں،تکبیر یعنی اللہ کا نام لے کر جانورذبح کرنا ،اور دوسرا جانور کی چار رگیں کاٹ دینا،یہ دوسرا فرض ہے۔تاہم ذبح کرتے ہوئے اگر صرف تین رگیں کٹ گئیں اور جانور مرگیا تو سبھی جانور حلال ہے ،اور اگر صرف دو رگیں کٹیں اور جانور مرگیا تو جانور مردار ہوگیا ۔اب یہ کتے بلیوں کو کھلادیا جائے۔اس کے علاوہ چھُری تیز رکھنا ،قبلہ رُخ ذبح کرنا ،با وضو ذبح کرنا سنت اور آدب میں سے ہے۔ جانورذبح کرنے والا قصائی ہو یا پولٹری کے مُرغےذبح کرنے والے مرغ فروش ،اُن کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ ہم اپنے مسلمان بھائیوں کو حرام یا مُردار نہیں کھِلائیں گے۔ اس لئے ذبح کا اسلامی طریقہ سیکھنا اُن کے لئے ضروری ہے ،پھر اپنی روزی کمانے کا ذریعہ اس عمل کو بنائیں تو اس سے برکت ہوگی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین
اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین
حج 2026 کے لیے درخواستیں شروع
برصغیر
کشمیر کی سیاحت میں بے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے: منوج سنہا
تازہ ترین

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?