Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 10, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
12 Min Read
SHARE

گری پڑی رقم کا صحیح استعمال 

ج:تقریباً چھ ماہ پہلے میں نے ایک سڑک پر سے ایک بڑی رقم اٹھائی ۔ چند دنوں کے انتظار کے بعد جب کوئی بھی مالک نہ نکلا تو میںنے  مسجدوں میں اعلان کرایا ،اس پر  بھی کوئی مالک سامنے نہ آیا تو اخبار میں مشتہر کروایا لیکن آج تک کوئی بھی مالک نہیں نکلا۔اب بہت سی فلاحی تنظیمیں جو کہ بیوائوں، یتیموں وغیرہ کی مدد کرتے ہیں ، مجھے یہ رقم انہیں دینے کی ترغیب دے رہے ہیں لیکن مجھے کچھ نہیں سوجھتا کہ میں کس طرح یہ رقم صرف کروں ۔ یہ رقم اپنے پاس رکھنے میں خیر نہیں سمجھتاہوں ۔ آپ سے التماس ہے کہ مجھے تفصیل سے بتائیں کہ یہ رقم کس طرح میں خرچ کروں ۔   
جی ایچ بٹ …کپوارہ 
پ:اس رقم کو شریعت میں لُفطہ کہتے ہیں یعنی جس کا مالک معلوم نہ ہو وہ رقم لفطہ کہلاتی ہے ۔ لفطہ کا حکم یہ ہے کہ اگر اصل مالک نہ ملے تو غریبوں میں یہ رقم صدقہ کی نیت سے تقسیم کردی جائے اور یہ نیت کریں کہ اس صدقہ کا ثواب اس رقم کے مالک کو پہنچ جائے ۔ اس رقم کے صدقہ کا اصل ثواب تو رقم کے مالک کو ہوگااور جن ہاتھوں سے یہ صدقہ ہوگا اُسے بھی ضرور اس کا ثواب حاصل ہوگاکہ اس شخص نے اس رقم کو اپنی ذات پر خرچ نہیں کیا بلکہ شرعی حکم معلوم کرکے اس پر عمل کیا اور یہ کہ ہاتھ میں آئی ہوئی رقم کو حکم شریعت کی بناء پر صدقہ کرنے کے لئے اپنے آپ کوتیار کیا ۔ اس پر لازماً مستحقِ اجرہوں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ج: ۱-کیا غیر مسلم کے لئے دعائے خیر کرنا جائز ہے ؟
ج:۲-ہمارے یہاں ایک علاقے میں ایک شخص کا انتقال ہوا ۔ چونکہ جامع مسجد وہاں سے کافی دورتھی اور وہاں کی محلہ مسجد میں جمعہ کی نماز قائم نہیں ہوتی تھی ۔لہٰذا میت کا نماز جنازہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ہوا ۔ تب کچھ لوگ جمعہ کی نماز اداکرنے کے لئے جامع مسجد (جووہاں سے کافی دور تھی)پہنچے تو کچھ لوگوں نے مشورہ دیا کہ جمعہ کی نمازمحلہ کی مسجد اداکرسکتے ہیں لیکن مکمل طور جمعہ قائم نہیں ہوگا تو کچھ لوگوں نے نمازِ جمعہ ادا کی اور کچھ نے نہیں کی ۔ اس بارے میںکیا حکم ہے ۔کیا ایک جمعہ ادا کرسکتے ہیں ؟۔
محمد عرفان …بیولی ڈوڈہ 

غیرمسلم کیلئے دعائے خیر کرنا درست 

پ:۱-دعائوں میں سب سے بہتر ، سب سے زیادہ دُوررَس اثرات کی دعا ہدایت کی دعا ہے۔ یہ ہدایت مل گئی توسب کچھ مل گیا ۔
اس لئے جیسے اپنے لئے ہدایت کی دعاہر نماز کی ہررکعت میں منگوائی گئی اس سے ہدایت کی ضرورت اور اہمیت واضح ہوتی ہے ۔ اس لئے غیر مسلم کے لئے ہدایت کی دعا مانگنا درست ہے بلکہ سنت ہے ۔ چنانچہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بکثرت یہ دعا مانگی ۔یاا للہ میری قوم کو ہدایت دے دیجئے وہ مجھے اور میرے دین کو جانتے نہیں ہیں ۔

وقتی طور نمازِ جمعہ قائم کرنے کا مسئلہ 

پ:۲-جہاںنماز جمعہ کی شرائط نہ پائی جائیں وہاںجمعہ پڑھنا درست نہیں ۔ اس لئے جن لوگوں نے اس جگہ جمعہ پڑھا جہاں ادائیگی جمعہ صحیح نہیں اُن کا جمعہ ادا نہیں ہوا۔ ان کو نمازِ ظہر کا اعادہ کرنا لازم ہے ۔ نماز جمعہ کی شرائط جہاں نہ پائی جائیں وہاں نماز ظہر اداکرنا لازم ہے محض جنازے کی وجہ سے وہاں جمعہ نہیں پڑھ سکتے ۔لہٰذا جن لوگوں نے جمعہ پڑھا وہ ظہرکا اعادہ کریں۔جن لوگوں نے ظہر پڑھی ان کی نمازِ ظہر ادا ہوگئی لیکن جن لوگوں نے نہ جمعہ پڑھا نہ ظہر پڑھی اُن پر نماز ظہر کی ادائیگی لازم ہے ۔جیسے ہرنماز فرض ہے ۔نماز کی فرضیت کے متعلق حضورؐ نے ارشادفرمایاکہ مسلمانوں اور کافروں کے درمیان فرق نماز ہی کاہے ۔ ایک حدیث میںارشاد ہے : جس نے جان بوجھ کر نماز ترک کردی اُس نے کفر کیا ۔اسی لئے بعض اماموں کا فیصلہ یہ ہے کہ جو شخص عمداًنماز ترک کرتاہوں وہ کافر ہے اور وہ سخت سزا کا مستحق ہے ۔ll
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ج:۱- آج کل کشمیر میں کسی مریض ہمسایہ ، رشتہ دار یا دوست کی عیادت  کے لئے جاتے وقت نقدی ، پھل یا بیکری وغیرہ بطور تحفہ ساتھ لے جانے کا رواج چل پڑاہے اور خالی ہاتھ جانا باعث ننگ وعار سمجھاجانے لگاہے ۔ کیا ایسا خیال شرعی طور درست ہے ؟
ج:۲-اگر کسی ہمسایہ ، رشتہ دار یا دوست کے ہاں شادی بیاہ کے موقع پر ناچ نغمے ، بے پردہ خواتین کا گانا بجانا اور ضیافتوں کا غیر ضروری اور غیر شرعی اہتمام ہوتوکیا اس دعوت میں حاضر ہونا درست ہے ۔ اگر غیر حاضر رہیں تو گھمنڈ ، تکبر اور قطع رحمی کا الزام لگنے کا اندیشہ ہے ۔
ج:۳-۔تقلید کا لفظی معنی کیا ہے ؟ تقلید کیا ضروری کرتی ہے جب کہ غیر مقلد کہتے ہیں ۔ تقلید ضروری نہیں۔ قرآن وحدیث کی روشنی میں مطلع کریں ۔ ہمارے لئے کیا ضروری ہے ؟
یکے از نمازی … مسجد تقویٰ،بارہمولہ 

عیادت کیلئے تحائف لے جانا

پ:۱- رسم کی بنیاد پر کوئی رقم یا نقدی کے علاوہ کوئی پھل، میوہ یا تحفہ دینا کوئی اجر وثواب کا عمل نہیں ہے۔ شرعاً ہدیہ وہ چیز ہے جو انسان اپنی خواہش اور دل کی رضا سے صرف محبت کی بناء پر دوسرے کو دے اور واپس کسی چیز کے ملنے کی نہ چا ہت نہ لالچ اور ہدیہ لینے والا بھی اپنے ذمہ اس ہدیہ کا عوض دینا لازم نہ سمجھے ۔
ہمارے معاشرے میں شادی کی تقریبات ، بچے کی ولادت ، امتحان میں پاس ہونے اور اس طرح کے دوسرے مواقع پر جو ہدایا اور تحائف دئے جاتے ہیں ان میں شرعی طور پر متعدد خرابیاں ہیں ۔ اس لئے سب سے بہتر یہ ہے کہ لین دین کے اس غیر شرعی طریقے سے بچ کر تقریبات میں شرکت ہو اور اسی طرح عیادت بھی ہو اور مبارک بادی بھی ہو ۔ اگر کچھ دیا جائے تو خلوص کی بناء پر دوسروں سے چھپا کر واپسی کی اُمید کے بغیر اپنی مالی وسعت کے مطابق دیا جائے ۔

شرعی منکرات کی حامل دعوت میں شرکت

پ:۲-جس دعوت پر شرعی منکرات ہوں اُس دعوت میں شریک ہونا سنت کجا گناہ ہے ۔ اگر قرابت داری کے تقاضہ یا صلہ رحمی کے جذبہ سے شرکت کرنی پڑے تو ان منکرا ت سے اپنے آپ کو بچانا بھی ضرورت ہے ۔ جیسے کوئی دوامضر ہوتو اس کے مضراثرات کا تدارک کرنے کا اہتمام کرنے کے بعد اس دوائی کا استعمال کرنا چاہئے ۔ اسی طرح اس مسئلہ میں بھی یہی حکم ہے ۔ 
پ:۳-تقلید کی حقیقت ،ضرورت ،افادیت وغقرہ کے لئے یہ کتابیں پڑھیں ۔ الکلام المفسر از مولانا سرفراز خان ،تقلید کی شرعی حیثیت از مولانا محمد تقی عثمانی ۔ll
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ج: ۱-اگر کسی شخص نے مجبوراً اپنا  یا اپنی بیوی کو Family Palaning  آپریشن کیا ہے ۔ کیا وہ دائمی امام بن سکتاہے یا امام صاحب کی عدم موجودگی میں نماز پڑھاسکتاہے جبکہ یہ شخص قرآن وحدیث کا علم جاننے والا ہو۔
ج:۲-کیا مذکورہ شخص مسجد کے اندر صفِ اول میںبیٹھ سکتاہے جبکہ کچھ لوگ یہ کہتے کہ ایسے شخص کے لئے مسجد میں آخری صف  میں بیٹھنا ضروری ہے ۔
ج:۳-کیا مذکورہ شخص اذان دے سکتاہے اور جانور ذبح بھی کرسکتاہے ۔ 
ج:۴-اگرکوئی امام اعلانیہ مسجد کے اندر غیر اللہ کا نعرہ بلند کرے ۔ کیا اس امام کے پیچھے نمازپڑھنا شریعت کی روسے جائز ہے یا نہیں ؟
فاروق ابن حاجی ایم مقبول
نس بندی اورامامت

چند اہم شرعی مسائل 

پ:۱-اگر کسی شخص نے واقعی مجبوری اور اطباء کے حکم سے زوجہ کی جان بچانے کی بناء پر نس بندی کرائی ہو تو چونکہ ایسی صورت میں شریعت خاتون کی جان بچانے کی غرض سے نس بندی کی اجازت دیتی ہے اس لئے یہ شخص مستقل امام بن سکتاہے اور اس کی امامت درست ہے لیکن اگر کسی شخص نے بغیر کسی مجبوری کے صرف بچے کم کرنے اور اس دور کے چلے ہوئے نعرے کہ کم بچے اور معیاری زندگی سے متاثر ہوکر نس بندی کی ہو تو اس شخص کا نس بندی کرانا حرام ہے ۔ایسے شخص کو مستقل امام ہرگز نہیں بنایا جاسکتا۔ شریعت کا ایک اصول یہ ہے کہ جو شخص کسی گناہ ِ کبیرہ کامرتکب ہواُس کو امام بنانا مکروہ تحریمی ہے ۔ ہاں مقرر امام اگر موجودنہ ہوتو وقتی طور پر اُس کے پیچھے نمازپڑھی جاسکتی ہے ۔ اس سلسلے میں حدیث کی متعدد کتابوں میں یہ ارشادِ رسول ؐموجود ہے ۔ترجمہ : تم ہر نیک اور برے کے پیچھے نماز ادا کرلینا ۔ اس ارشاد مبارک کا تعلق اسی قسم کی صورتحال سے ہے ۔ 
پ:۲-نس بندی چاہے مجبوری میں کرائی گئی ہو یا بلامجبوری کے دونوں صورتوں میں ایسا شخص صف اول میں یقینا بیٹھ سکتاہے ۔ اس میں کوئی ممانعت نہیں ہے ۔ 
پ:۳-ایسا شخص اگر جانور ذبح کرے تو اس کاذبح کرنا بھی درست ہے ۔ اس میں کوئی کراہت نہیں ہے۔
پ:۴-اللہ کے علاوہ کسی اور پکارنا شرک ہے ۔ قرآن کریم میں ارشاد ہے ۔ترجمہ : اس شخص سے زیادہ گمراہ اور کون ہے جو اللہ کے علاوہ کسی اور کوپکارے ۔ 
انسان کی ضروریات پورا کرنا ،مشکلات دورکرنا،مسائل کا حل صرف اللہ کے قبضہ ٔ قدرت میں ہے۔اس لئے غلط اورفاسد عقائد کی اصلاح کرنا ضروری ہے ۔ اگر امام اصلاح کرے تو بہتر ورنہ شخص امامت کا اہل نہیں ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

منفی بیانیے دم توڑ چکے ہیں ، جموں و کشمیر میں اب خودمختاری کی نئی صبح کا آغاز: منوج سنہا
تازہ ترین
تمام اسٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کے بعد اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کیے گئے: سکینہ ایتو
تازہ ترین
وادی کشمیر میں آلو بخارے کی کاشت جوبن پر، لیکن نرخوں میں گراوٹ سے کسان پریشان
تازہ ترین
امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6 ہزار 6 سو 39 یاتریوں کا گیارہواں قافلہ روانہ
تازہ ترین

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 10, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?