Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

Mir Ajaz
Last updated: September 9, 2022 12:49 am
Mir Ajaz
Share
14 Min Read
SHARE

سوال:-بہت سارے نوجوانوں کی حالت یہ ہے کہ اُنہیں بہت بُرے بُرے خیالات آتے ہیں ۔ میرا حال بھی ایسا ہی ہے۔ یہ خیالات اللہ کی ذات کے بارے میں ،حضرت نبی علیہ السلام کے متعلق ، ازواج مطہراتؓ کے متعلق ،قرآن کے متعلق ہوتے ہیں۔اُن خیالات کوزبان پر لانا بھی مشکل ہے ،اُن خیالات کو دفع کرنے کے جتنی بھی کوشش کرتے ہیں اتنا ہی وہ دل میں ،دماغ میں مسلط ہوتے ہیں ۔اب کیا یا جائے ؟
کامران شوکت … سرینگر
بُرے خیالات:شیطان وہیں حملہ کرتاہے جہاں ایمان کی دولت ہو
جواب:-بُرے خیالات آنا دراصل شیطان کا حملہ ہے۔حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک صحابیؒ نے یہی صورتحال عرض کرکے کہاکہ یا رسول اللہ ؐ میرے دل میں ایسے خیالات آتے ہیں کہ اگر میں اُن کو ظاہر کروں تو آپؐ ہم کو کافر یا منافق قرار دیں گے ۔
اس پر حضرت ؐ نے ارشاد فرمایا کہ واقعتاً تمہارے دل میں ایسے خیالات آتے ہیں ؟ عرض کیا گیا کہ ہاں ایسے خیالات آتے ہیں۔ تو آپؐ نے ارشاد فرمایا کہ یہ ایمان کی علامت ہے ۔ عرض کیا گیا کیسے ؟تو ارشاد فرمایاچور وہاں ہی آتاہے کہ جہاں مال ہوتاہے ۔
جب ایسابُرے خیال آئیں تو باربار استغفار اور لاحول پڑھنے کا اہتمام کریں اور اپنے آپ کو مطمئن رکھیں کہ یہ آپ کا اپنا خیال ہے ہی نہیں ۔ آپ کاخیال تو وہ ہے جو آپ کی پسند کے مطابق ہو ۔ یہ خیال آپ کو نہ پسند ہے نہ قبول ہے تو اس کا وبال بھی آپ کے سر پر نہیں ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوال :-بہت سارے لوگ کہتے ہیں کہ فون پر ’’ہیلو ‘‘ کہناسخت غلط ہے۔ وجہ یہ بتاتے ہیں کہ یہ انگریزی لفظ “HELL”سے مشتق ہے ۔ گویا اس کے معنی یہ ہیں کہ ہم ہیلو کہہ کر اپنے مخاطب کو جہنمی کہتے ہیں۔اس کی کیا حقیقت ہے ؟کچھ لوگ کہتے ہیں کہ پہلے ’’ہیلو‘‘ کہنا حدیث کے خلاف ہے ۔ اس لئے کہ حدیث میں ہے : السلام قبل الکلام ۔ پہلے سلام پھر کلام کا حکم ہے ۔کیا یہ واقعتاً حدیث کے خلاف ہے ۔کچھ حضرات نے یہ بھی کہاکہ سعودی عرب کے نوّے یا ستّر علماء نے اس کو حرام قرار دیاہے ۔ کیا یہ دُرست ہے ۔ ضرور آپ کا جواب انشاء اللہ سب کے لئے تشفی بخش ہوگا ۔
خورشید احمد میر …عید گاہ سرینگر
ہیلو کہنے پہ اعتراض…کوئی شرعی جواز نہیں
جواب:-فو ن پر ہیلو سے آغاز کرنا بالکل دُرست ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ہیلو کہہ کر فون کرنے والا صرف یہ جاننا چاہتاہے کہ مخاطب تک میری آواز پہنچ رہی ہے یا نہیں ۔اسی وجہ سے دوران گفتگو بھی بولنے والے کو اگر یہ شک ہو جائے کہ نہ معلوم مخاطب سُن رہاہے یا نہیں اور لائن کٹ تو نہیں گئی تو بات چیت چھوڑ کر ہیلوہیلو کہتاہے۔گویا ہیلو کہہ کر وہ یہ معلوم کرنا چاہتاہے کہ مخاطب تک آواز پہنچ رہی ہے یا نہیں ۔اب جب حقیقت یہ ہے کہ ہیلو کہہ کر بولنے والا صرف یہ جاننا چاہتاہے کہ مخاطب تک میری آواز پہنچ گئی تو اب سلسلۂ کلام شروع کرنا ہے۔لہٰذا حدیث کے حکم کے مطابق اب پہلے سلام کرکے پھر بات چیت شروع کرے۔
اس طرح کلام سے پہلے سلام پایا گیا ۔ ہیلو کوئی کلام ہے نہیں بلکہ صرف متوجہ کرنے ، مخاطب بنانے اورآواز پہنچنے کے متعلق جاننے کا ایک تمہیدی لفظ ہے ۔
سعودی عربیہ کے ستّر یا نوّے علماء کا ناجائز قرار دینا تو حقیقت یہ ہے کہ اس میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔ اس طرح کا کوئی فتویٰ ہمارے علم میں نہیں آیاہے اور خود سعودی عرب میں اس سلسلے میں جو معلومات مل سکیں اُن سے بھی یہی پتہ چلا کہ ایسا کوئی فتویٰ کسی ایک شخص نے بھی نہیں دیا۔ ستّریا نوّے علماء کی تو بات ہی نہیں ہے اور یہ کہنا کہ ہیلو کا لفظ انگزیزی کے”HELL”سے ماخوذ ہے ،جس کے معنی جہنم کے ہیں ، یہ بھی سراسر غلط ہے ۔اس میں شک نہیں کہ HELL کے معنی جہنم کے ہی ہیں مگر کیا ہیلو اسی سے ماخوذ ہے ؟ یہ صریحاً غلط ہے ۔ دراصل جو شخص دور ہوتاہے اُس کو مخاطب بنانے اور اُسے اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے ہر زبان میں کوئی لفظ ہوتاہے جس کو بول کر انسان دوسرے کو مخاطب اور متوجہ کرنے کا کام لیتاہے ۔ مثلاًکشمیری میں ’’ہیو‘‘ بولتے ہیں اسی طرح عربی میں الا یا ھلّابولتے ہیں ۔اسی ھلّا سے ہیلو بنایا گیا ہے ۔پھر غورکرنے کی بات یہ ہے کہ کیا ہیلو کہنے والا اپنے ذہن میں یہ تصوررکھتاہے کہ وہ اپنے مخاطب کو جہنمی کہے؟آخرانسان اپنے والدین ، اپنے احباب واقارب ،اپنے اساتذہ ومشائخ ، اپنے اعزہ ومتعلقین کو بھی ہیلو کہہ کر ہی بات شروع کرتاہے تواس کے حاشیۂ خیال میں بھی اس کا شائبہ نہیں ہوتا کہ وہ اِن کو ہیلو کہہ کر جہنمی کہنا چاہتاہے ۔
خلاصہ یہ کہ ہیلو کا لفظ صرف کسی شخص کو مخاطب بنانے ،متوجہ کرنے او راُس تک آواز پہنچانے کا پتہ کرنے کے لئے مستعمل ہے اور یہ خود کوئی مستقل کلام نہیں ہے ۔ صرف او رصرف استفہام ہے ۔ اس لئے پہلے ہیلو کہنا پھر سلام کرنا دُرست ہے ۔اگر مخاطب اجنبی ہو تو اپنا تعارف کرانا اور اُس کے بعد بات چیت کرنا صحیح ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوال:-نماز ظہر کی چار رکعت، جو امام صاحب پڑھاتے ہیں ، میں مقتدی کو کیا کرنا چاہئے ۔
عمرمختار…سرینگر
نمازِ ظہر میں اقتداء
جواب:-امام کی اقتداء میں مقتدی کلمات افتتاح (سبحانک) پڑھے ۔ اگر امام کے تکبیر تحریمہ کے ساتھ ہی مقتدی نے بھی تکبیرتحریمہ پڑھی ہو تو امام و مقتد ی کاافتتاح پڑھانا ایک ہی وقت پر ہوگا ۔ اگر مقتدی تاخیر سے شامل ہوا تو امام کے رکوع میں جانے سے پہلے تک یہ کلمات افتتاح پڑھ سکتے ہیں ۔ یہ حکم ظہر وعصر کی پہلی رکعت میں شرکت کرنے کی حدیث میں ہے جن نمازوں میں جہری قرأت ہوتی ہے اُن نمازوں میں امام کی قرأت شروع کرنے سے پہلے پہلے افتتاح (کنجی)پڑھیں ۔ امام کے قرأت شروع کرنے کے بعد نہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوال:- نکاح خوانی کا طریقہ کیا ہے ؟
ایک امام …کپواڑہ کشمیر
جواب:-نکاح خوانی کا طریقہ یہ ہے کہ مجلس نکاح میں پہلے نکاح کی فضیلت ، ضرورت اور زوجین کے حقوق مہر کے احکام اور نکاح کو کامیاب بنانے کے اصول بیان کئے جائیں ۔ اس کے لئے ازدواجی زندگی کے رہنما اصول از پیر ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم کا مطالعہ مفید رہے گا۔اس کے بعد دونوں طرف کے حضرات سے مہر مقرر کرنے کا حکم بیان کیا جائے ۔ اُس کے بعد مہر کے علاوہ دئے جانے والے تحائف کی تفصیل معلوم کی جائے پھرلڑکے کی طرف سے مقرر شدہ وکیل سے وکالتِ نکاح کابیان لیا جائے اور اُس کی طرف سے آنے والے گواہان سے شہادت لی جائے ۔ اسی طرح لڑکی کی طرف سے مقررہ وکیل سے پوچھا جائے کہ کیا وہ وکیل ہے ۔کیا لڑکی نے اُسے نکاح کرنے کی اجازت دی ہے اور مہر کے متعلق لڑکی نے کیا کہاہے۔ یہ سب باتیں وکیل سے معلوم کرکے پھر گواہوں سے شہادت لے کر طے کی جائیں ۔پھر نکاح کی دستاویز لکھی جائے ۔ جب نکاح نامہ میں تمام مندرجات لکھے گئے تو حاضرین مجلس کو سنا دیا جائے۔اُس کے بعد خطبۂ نکاح پڑھا جائے ۔ پھر لڑکی کی طرف سے مقررہ وکیل سے اقرار کرایا جائے کہ اُس نے لڑکی کا نکاح فلاں ولد فلاں کے ساتھ کردیا۔ اس کے بعد لڑکے کے وکیل سے نکاح قبول کرنے کو کہاجائے ۔جب وکیل ناکح زبان سے کہے کہ میں نے اس مقررہ مہر کے عوض یہ نکاح اپنے موکل (لڑکے)کے لئے قبول کرلیا تو نکاح ہوگیا ۔
اب نکاح کے بعد جو مسنون دعا پڑھی جائے اور رشتہ کی کامیابی کی بھی دعا کی جائے ۔اس کے بعد نکا ح نامہ پر دستخط کرائے جائیں ۔ دستخط میں نام بھی لکھوایا جائے ۔پھر نکاح نامے کی ایک کاپی لڑکے کے وکیل اور دوسری کاپی لڑکی کے وکیل کے حوالے کی جائے ۔اگر مجلس نکاح میں مہر ادا کیا جائے تو پہلے مہر کی رقم لڑکی کے وکیل کے حوالے کر کے اُس سے مہر وصو ل کرنے کا اقرار لیا جائے اُس کے بعد دستخط کرائے جائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوال:۱- سگریٹ ،نسوار ، نیولا، کُبیر وغیرہ جیسی نشہ آور چیزوں کے استعمال میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ایسی چیزوں کے استعمال کو قرآن میںاگرچہ ممنوع قراردیاگیا ہے لیکن پھر بھی نہ جانے ہم لوگ ان کا استعمال کیوں کرتے ہیں ۔ کبھی کبھار کوئی عام انسان ، جو نشہ نہیں کرتا ، نمازکے دوران ان نشہ کرنے والوں کے بیچ صف میں لگ جاتاہے تو اس عام انسان(جو نشہ نہیں کرتاہو)کو دُور سے بو آجاتی ہے جو اُ س سے برداشت نہیں ہوتی ۔ قرآن وحدیث کی روشنی میں ان لوگو ں، جو نشہ کرتے ہیں ، کے لئے کیا حکم ہے ؟
شوکت احمد ڈار…پٹن
سگریٹ ، گُٹکا اور نسوار جیسی نشہ آورچیزوں سے گریز لازم
جواب:۱-تمباکو سے بنی ہوئی تمام نشہ کی چیزیں مثلاً حقہ ،سگریٹ ، نسوار ، گٹکا، نیولا وغیرہ سخت مضر صحت ہیں ۔ اس میں طرح طرح کی شدید نقصانات ہیں ۔ یہ خطرناک بیماریاں لاحق ہونے کا سبب ہیں چنانچہ ماہرین صحت اس سلسلے میں تفصیل سے ان بیماریوں کا حال بیان کرتے ہیں جو تمباکو کی وجہ سے لاحق ہوتی ہیں ۔سگریٹ نوشی سے منہ ، حلق،سینے ، سانس کی نالی ، کھانے کی نالی وغیرہ کو جوامراض لاحق ہوتے ہیں ان کی تفصیلات تو نہایت خوفناک ہیں ۔ سگریٹ نوشی وغیرہ میں اصل انسان اپنی رقم خرچ کرکے طرح طرح کی بیماریاں خریدتاہے ۔ قرآن کریم میں بھی اور احادیث میں بھی اسراف کی سخت ممانعت ہے ۔سگریٹ نوشی پر خرچ ہونے والی رقمیں ظاہرہے کہ یہ انسان کی بنیادی ضروریات پر خرچ نہیں ہوتی ۔ اس لئے اس کو اسراف کہہ سکتے ہیں ۔اس کی وجہ سے منہ میں شدید قسم کی بدبو پیدا ہوتی ہے اور اس بدبو کے اثرات جب اندر تک سرایت کرتے ہیں تو پھر سگریٹ نہ پینے کے باوجود نہایت بری بدبو آتی ہے ۔
چنانچہ روزے کی حالت میں سگریٹ نوشی کے عادی افراد سے نہایت قبیح بدبو آتی ہے ۔ یہ دوسرے انسانوں کی اذیت کا بھی سبب ہونا بالکل واضح چیز ہے ۔ اس لئے سگریٹ ، گٹکا ، نیولا وغیرہ چونکہ مضر صحت ہے ، یہ رقم بے جا خرچ کرنے کا سبب بھی ہے ۔ دوسروں کی اذیت کا سبب بھی ۔ منہ سے بدبو آنے کا ذریعہ بھی ہے ،اس لئے اس سے پرہیز کرنا اور جس شخص کو اس کی لت پڑ گئی ہو اُسے اس سے پیچھا چھڑانا بہت زیادہ ضروری ہے۔
سگریٹ نوش شخص اگر منہ کی بدبو صاف کئے بغیر نماز میں کھڑا ہو جائے اور دوسرے نمازی کو اس سے اذیت وتکلیف ہوجائے تو یہ عین عبادت کے دوران دوسروں کو تکلیف پہنچانے کا سبب ہے حالانکہ مومن کی صفت یہ بیان کی گئی ہے کہ اس سے دوسروں کو تکلیف نہ پہنچے ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کپواڑہ میں حزب کمانڈر کی جائیداد قرق: پولیس
تازہ ترین
صدرِ جمہوریہ نے لداخ ایل جی کو ’گروپ اے‘سول سروس عہدوں پرتقرری کا اختیار دیا چیف سیکرٹری اور ڈی جی پی کی تقرری کے لیے مرکزی حکومت کی منظوری بدستور لازمی
تازہ ترین
پونچھ ضلع جیل میں جھگڑے میں  قیدی زخمی
پیر پنچال
جموں و کشمیر میں موسلا دھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا
تازہ ترین

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?