Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 12, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
12 Min Read
SHARE
شب برات کی فضیلت اور اہمیت
سوال :-آج شعبان کا مہینہ چل رہاہے۔ شعبان میں شب برات ایک اہم دن ہے۔ اس شب کے بارے میں کیا فضیلت ہے۔ اس بارے میں حدیثوں میں کیا بتایا گیا ہے۔ یہ احادیث کس درجہ کی ہیں۔ اس شب میں کیا کیا عمل کرنا چاہئے ؟
امت مسلمہ کاطریقہ عمل اس بارے میں کیا ہے ؟
ماسٹر محمدیعقوب میر…سرینگر
جواب:-شب برات کو احادث میں لیلہ من نصف شعبان یعنی ماہِ شعبان کی درمیانی شب کہاجاتاہے۔اس کی فضیلت کے متعلق بہت ساری احادیث ہیں۔جن میں سے چند یہ ہیں۔
حضرت معاذ بن جبل ؓبیان کرتے ہیں کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ جل شانہ شعبان کی پندرھویں رات میں اپنی مخلوق کی طرف خصوصی توجہ فرماتے ہیں۔ پھر اپنی تمام مخلوق (انسانوں)کی مغفرت فرماتے ہیں سوائے مشرک اور کینہ رکھنے والے شخص کے۔ یہ حدیث صحیح ہے۔ یہ حدیث کتاب السن ، صحیح ابن حیان ، مواردالظمٰان، شعب الایمان البیہقی، معجم الکبیر (طبرانی) ‘   مجمع الزوائد ،الترغیب المنذری، درمنشور السیوطی وغیرہ میں موجود ہے۔ اس حدیث کی سند کی تحقیق علامہ ناصر الدین البانیؒ نے فرمائی ہے اور اس کو صحیح حدیث قرار دیاہے۔
حضرت ابو ثعلبہ نقل فرماتے ہیں کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ شانہ پندرھویں شعبان کی رات کو اپنی مخلوق کی طرف متوجہ ہوتے ہیں پھرتمام اہل ایمان کی مغفرت فرمادیتے ہیں مگر کینہ پرور لوگوں کو چھوڑ دیتے ہیں۔
یہ حدیث کتاب السن (حافظ ابن عاصم) شعب الایمان (بیہقی)درمنشور (سیوطی) میں موجود ہے۔ اس کی تحقیق بھی علامہ ناصر الدین البانی ؒ نے فرمائی ہے۔ ملاحظہ ہو سلسلہ الاحادیث الصحیح۔۳…۱۳۶ حدیث ۱۱۴۴۔
حضرت عائشہ کا بیان ہے کہ ایک رات حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے پاس موجود نہ پایا تو میں تلاش میں نکلی۔میں نے اْن کو جنت البقیع (مدینہ منورہ کا قبرستان) میں پایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دیکھ کر فرمایا عائشہ کیا تم نے یہ سوچا کہ اللہ اور اس کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تم پر حق تلفی کریں گے ؟ حضرت عائشہؓفرماتی ہیں کہ میں نے جواب میں عرض کیا کہ حضرت میرے دل میں خیال آیا کہ شاید آنجنابؐ کسی اور زوجہ سے ملاقات کے لئے تشریف لے گئے ہیں۔ اس پر اللہ کے نبی علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایا کہ آج پندرھویں شب ِ شعبان میں اللہ تعالیٰ آسمانِ دنیا پر تشریف لاتے ہیں او رقبیلہ بنو کلب کی بکریوں کے بالوں سے زیادہ تعداد کے لوگوں کی مغفرت فرماتے ہیں۔یہ حدیث حسن ہے اور یہ حدیث ترمذی ، ابن ماجہ ، مصنف ابن ابی شیبہ ، مسند احمد ، شعب الایمان ، جامع الاصول میں موجود ہے۔تحقیق کے لئے دیکھئے سلسلہ الاحادیث الصحیحہ از علامہ البانیؒ۔
حضرت علی سے روایت ہے کہ رسول اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ شعبان کی پندرھویں شب ہو تو رات کوعبادت میں کھڑے رہو اور اگلے دن روزہ رکھو۔اس لئے کہ اللہ تعالیٰ اس شب میں غروبِ آفتاب کے وقت آسمان دنیا پر نزول فرماتے ہیں اور اعلان فرماتے ہیں کہ ہے کوئی معافی مانگنے والا ؟جس کو میں معاف کروں۔ ہے کوئی رزق طلب کرنے والا ؟جس کو میں عافیت عطا کروں۔ ہے کوئی کسی چیز کو طلب کرنے والا؟ میں اس کی مراد پوری کروں۔
یہ حدیث ابن ماجہ ،شعب الایمان ، کنزالعمال ، مشکوٰۃ الترغیب والترھیب میں بھی ہے۔ بعض حضرات نے اس حدیث کو ضعیف قرار دیاہے۔
اس رات کی فضیلت کے متعلق اور بھی احادیث ہیں جن سے یہ ثابت ہوتاہے کہ اس رات میں عبادت کرنا ثابت بھی ہے اور یہ باعث اجروثواب بھی ہے۔ چنانچہ ترمذی کی مشہور شرح تحفت الاحوذی میں شیخ عبدالرحمٰن مبارک پوری نے لکھاکہ یہ تمام احادیث اس بات کی دلیل اور اْن لوگوں کے خلاف ایک حجت ہیں جن کا گمان یہ ہے کہ اس رات کی کوئی فضیلت ثابت نہیں۔ ملاحظہ ہو تحفٔ الاحوذی۔ اس لئے ان احادیث کی بناء پرتمام فقہاء  محدیثین اور اولیاء  امت کے ساتھ تمام مسلمان ہر دور میں اس رات میں عبادات کا اہتمام کرتے ا?ئے ہیں۔ چنانچہ چاروں مسالک کے فقہاء￿  نے اپنی کتابوں میں اس رات میں عبادت کو مسنون قرار دیاہے۔
فقہ حنفی کی کتاب الجرالرائق ، درمختار ، فتح المعین ، دارالحکام ، مرافی الفلاح ، فتاویٰ عالمگیر ہیں۔
فقہ شافعی میں خود حضرت امام شافعی کی لکھی ہوئی شہرۂ آفاق کتاب ’’الام‘‘ میں، فقہ حنبلی کی کتاب کشف القناع وغیرہ میں اس رات کی عبادت کا بیان ہے اور ترغیب دی گئی کہ عبادات کا اہتمام کیا  جائے اور چاروں فقہاء کی کتابوں میں پندرھویں تاریخ کو روزہ رکھنے کے مسنون یا مستحب ہونے کا بیان ہے۔ اس لئے یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ احادیث میں جن افراد کی مغفرت نہ ہونے کا بیان ہے وہ یہ ہیں شرک کرنے والا ،ماں باپ کی نافرمانی کرنے والا ،رشتہ داروں سے قطع تعلق کرنے والا ،کینہ وحسد رکھنے والا،شراب پینے والا ،ناحق قتل کرنے والا ، تکبر کی وجہ سے ٹخنوں سے نیچے کپڑا رکھنے والا۔دراصل اس رات میں انفرادی عبادت ہے۔ یہ کوئی جشن منانے کا عمل نہیں۔غیر شرعی امور میں مبتلاہوکراللہ کی رحمت کے بجائے اْس کے غضب کا شکار ہونا کوئی ایمانی حس رکھنے والے کا کام ہرگز نہیں۔ اس لئے چراغاں کرنا،پٹاخے سر کرنا اور اس جیسی خرافات ایذائے مسلم ہے جو کہ حرام ہے۔اس لئے یہ طے ہے کہ یہ تمام کام شرعاً درست نہیں ہیں۔ نوافل ،تلاوت ، تسبیحات اور دعائوں میں مشغول ہونا ہی اس شب کی عبادت ہیں جو خواتین عذر میں ہوں وہ تازہ وضو یا غسل کرکے جائے نماز پر تسبیح ، تہلیل یعنی کلمہ طیبہ ،کلمہ شہادت ، کلمہ تمجید ، کلمہ توحید ، کلمہ استغفار اور درود شریف کا خوب ورد کریں اور دعائوں میں کافی وقت تک مشغول رہیں۔ نماز وتلاوت اْن کے لئے منع ہے۔مساجد کے منتظمین مغرب سے عشاء￿  تک مسجدوں میں مختصر اور جامع اثر انگیز ایمان افروز عمل پر کھڑا کرانے کا وعظ کرائیں اور پھر عشاء￿  کے بعد تمام لوگ کو اپنے اپنے ذوق ، جذبہ اور شوق عمل کے مطابق مذکورہ عبادات میں مشغول رہیں اور اگلے دن روزہ رکھیں۔مساجد کے باہر مائک صرف اذان کے لئے استعمال کرنا درست ہے۔ وعظ، نماز کے لئے صرف اندر کا مائک استعمال کرسکتے ہیں۔
سوال:۱- اگرکسی ماں باپ کی اولاد،خاص کر بالغ بیٹا یا بیٹی ، نافرمانی کے سبب ان کی بدنامی کا باعث بن جائے تو والدین کو کیا کرنا چاہئے؟
سوال:۲-نماز ظہر کی چار رکعت، جو امام صاحب پڑھاتے ہیں ، میں مقتدی کو کیا کرنا چاہئے۔
عمرمختار…سرینگر
اولاد نافرمان ہوجائے تو والدین کیا کریں
جواب:۱-نافرمان اور بدنامی کا باعث بننے والی اولاد کی اصلاح کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔ اْن کو دیندارصالح اور بااخلاق بنانے کی سعی کرنے کے ساتھ بْری صحبت سے دور رکھا جائے۔ یہ لڑکا ہو تو دعوت کے کام کے ساتھ جوڑ ا جائے تاکہ اْس میں اطاعت والدین کی فرمان برداری کا مزاج پیدا ہو۔کوئی بھی انتقامی کارروائی اْس کی خرابی کی اصلاح نہیں بلکہ اْس کے مزید خراب ہونے کا سبب بن سکتی ہے۔
اصلاحی کتابیں پڑھانے کا اہتمام بھی مفید ہے۔مثلاً ’’مثالی نوجوان‘‘ ،’’نوجوان تباہی کے راستے پر‘‘ ، ’’عمل سے زندگی بنتی ہے‘‘ اور’’ حیا وپاکدامنی ‘‘ایسے نوجوانوں کے لئے مفید ہیں۔
نمازِ ظہر میں اقتداء
جواب:۲-امام کی اقتداء￿  میں مقتدی کلمات افتتاح (سبحانک) پڑھے۔ اگر امام کے تکبیر تحریمہ کے ساتھ ہی مقتدی نے بھی تکبیرتحریمہ پڑھی ہو تو امام و مقتد ی کاافتتاح پڑھانا ایک ہی وقت پر ہوگا۔ اگر مقتدی تاخیر سے شامل ہوا تو امام کے رکوع میں جانے سے پہلے تک یہ کلمات افتتاح پڑھ سکتے ہیں۔ یہ حکم ظہر وعصر کی پہلی رکعت میں شرکت کرنے کی حدیث میں ہے جن نمازوں میں جہری قرأت ہوتی ہے اْن نمازوں میں امام کی قرأت شروع کرنے سے پہلے پہلے افتتاح (کنجی)پڑھیں۔ امام کے قرا?ت شروع کرنے کے بعد نہیں۔
سوال:۱-اکثر مرغ فروش ، مرغ ذبح کرکے اندر سے صفائی کرنے سے پہلے ہی اْسے گرم میں ڈال دیتے ہیں اور اس کے بعد مرغ کی باہر سے صفائی کرتے ہیں ، غالباً اس لئے کہ اس سے پنکھ وغیرہ نکالنے میں آسانی ہوجاتی ہے۔ اس کے بعد اندر سے صفائی کرتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا حرام نہیں ؟
فتخار حسین شاہ …کشتواڑ
ذبحِ مرغ…ایک اہم مسئلہ
جواب:- مرغ کو ذبح کرنے کے بعد اندر کی آلائش ،یعنی انتڑیاں اور بیٹ کی تھیلی وغیرہ ،نکالے بغیر گرم پانی میں ڈالنا ہرگز دْرست نہیں۔ اگر ایسا کیا گیا تو مرغ کا گوشت ناپاک ہوجاتاہے۔ اگر اندر کی ساری الائش نکال دینے کے بعد مرغ کو گرم پانی میں ڈالا جائے تاکہ اْس کے پَر آسانی سے الگ ہوجائیں تو اس صورت میں کوئی حرج نہیں ہے۔
جب کسی مسلما ن نے دعوت کی ہو تو صرف شک کی بناء  پر یہ تحقیق کرنا لازم نہیں ہے۔ اس لئے ایک مسلمان کے متعلق یہ بدگمانی نہیں کرسکتے کہ وہ حرام یا ناپاک چیز کھلائے گا۔ لیکن اگر اس کا یقین ہوکہ کھانے میںحرام یا ناپاک اجزاء کی ملاوٹ ہے تو اْس دعوت میں شریک ہونا ہی دْرست نہیں ہے۔ اگر قرابت داری یا حق ہمسائیگی کی بناء پر شرکت کرنا ضروری ہوتو اْس کھانے سے پرہیز کیا جائے جس میں حرام یا نجس کی آمیزش ہو۔
 
 صدرمفتی دارالافتاء
دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ 
 

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہندوستان نے ٹی آر ایف کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے امریکی فیصلے کا کیا خیر مقدم
برصغیر
امریکہ نے پہلگام حملے کے ذمہ دار ’دی ریزسٹنس فرنٹ‘ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا
برصغیر
مینڈھر پونچھ میں شدید بارشیں ،متعدد مکانات کانقصان
پیر پنچال
قاضی گنڈ میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، مزاحمت پر نوجوان جاں بحق، ایک ملزم گرفتار
تازہ ترین

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 17, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 10, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?