Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 4, 2018 1:30 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
14 Min Read
SHARE
  سوال:۔ کشمیر میں بہت ساری خواتین نماز پڑھتی ہیں مگر بلا عذر بیٹھ کر پڑھتی ہے ۔بیماری کی وجہ سے مرد حضرات و خواتین بیٹھ کر نماز پڑھیں، تو اس کا مسئلہ اپنی جگہ ہے ۔ مگر ہم نے ایسی بہت ساری خواتین کو بیٹھ کر نماز پڑھتے دیکھا ہے، جو صحت مند اور تندرست ہوتی ہیں اور سارے کام کھڑے ہو کر کر پاتی ہیں۔ چلنا پھرنا سب کچھ آرام سے ہوتا ہے مگر نماز پڑھنی ہو تو بیٹھ کر پڑھتی ہیں ۔اس نماز کا کیا حکم ہے؟
جمیل الرحمٰن
ہندوارہ
بلاوجہ بیٹھ کر نماز پڑھنا
جواب:۔نماز میں جو امور فرض ہیں اُن میں سے ایک اہم امر قیام بھی ہے۔ اگر کسی نے بلا عذر قیام چھوڑ دیا۔ مثلاً بیٹھ کر نما زپڑھی تو وہ نماز ادا نہ ہوگی۔ اگر کوئی شخص کھڑے ہو کر نماز نہ پڑھ پائے تو اُسے بیٹھ کر نماز پڑھنے کی اجازت ہے۔ چنانچہ جناب رسول اکرم ﷺ نے اس پورے عرصہ میں بیٹھ کر نماز ادا فرمائی جب وہ گھوڑے پر درخت سے ٹکرانے کی بنا پر زخمی ہو کر گھر میں قیام پذیر رہے۔ بخاری و مسلم وغیر ہ میں حدیث ہے کہ حضرت رسول اکریم ﷺ   ایک گھوڑے پر سوار ہو کر تشریف لے جارہے تھے اور وہ گھوڑا تیز دوڑا اور آپ ؐ کا دایاں پہلو درخت سے ٹکرا گیا اور اس سے اتنی چوٹ لگی کہ آپ ؐ نے ایک ماہ تک بیٹھ کر نما زادا فرمائی۔
اس سے معلوم ہوا کہ اگر کوئی شخص چاہئے مرد ہو یا عورت وہ اس طرح کے عذر جس میں وہ کھڑا نہ ہو پائے تو بیٹھ کر نماز ادا کرسکتا ہے۔ اب جو خاتون بیٹھ کر نماز ادا کرتی ہے۔ اگر اُسے کھڑا ہونا اور کھڑے ہو کر نماز پڑھنا یقیناً مشکل محسوس ہو تو وہ بیٹھ کر نماز ادا کرسکتی ہے۔ لیکن اگر کوئی مرد یا عورت صرف سسُتی ، کاہلی اور سہولت پسندی کی وجہ سے بیٹھ کر نماز ادا کرے، اس کی نماز ادا نہ ہوگی۔ اس لئے اس نے بلا کسی عذر کے نماز کا ایک رکن یعنی قیام چھوڑ دیا یہ نماز واجب الادا ہے۔ اور آئند ہ کھڑے ہو کر نما زپڑھنا اُس کےلئے لازم ہے۔ جیسے رکوع و سجدہ لازم ہیں۔
سوال:۔ ہمارے علاقہ میں یہ سوال بہت زیادہ زیر بحث ہے کہ کیا جمعہ کے دن زوال ہوتا ہے اور کیا زوال سے پہلے سنت نماز ادا ہوسکتی ہے ، زوال کیا ہے اور اس کےلئے حکم کیا ہے اور کیوں ہے؟
سائل اُذیب
رعناواری سرینگر
زوال کا وقت اور نماز جمعہ
جواب:۔حدیث مبارک کی واضح تصریح کے مطابق تین اوقات میں نما پڑھنا ممنوع ہے۔ ایک طلوع آفتاب ، دوسرے زوال آفتاب تیسرے غروب آفتاب، ان تینوں اوقات کا ہر روز آنا یقینی ہے یعنی جس طرح ہر روز طلو ع آفتاب ہوتا ہے اسی طرح ہر روز زوال آفتاب بھی ہوتا ہے۔ اسلئے کہ زوال کے معنیٰ یہ ہیں کہ سورج نے بلند ہونے کا سفر پورا کر لیا اور اب وہ ڈوبنے کے لئے ڈھلنا شروع ہوگیا۔ یہاں کشمیر میں بہت سارے لوگ ان تینوں اوقات کو زوال کہہ دیتے ہیں۔ حالانکہ یہ تینوں اوقات ممنوع تو ہیں مگر تینوں زوال نہیں۔ ان میں سے صرف دوپہر کا وقت زوال کا وقت ہے۔ زوال جیسے ہر روز ہوتا ہے اسی طرح جمعہ کو بھی زوال ہوتا ہے اور جیسے ہفتہ کے دوسرے ایام میں زوال کے وقت نما ز پڑھنا منع ہے ، جمعہ کے دن بھی یہ منع ہے ۔اس لئے کہ جن احادیث میں ان تین اوقات میں نما ز ممنوع کی گئی ہے اُن میں جمعہ کے دن کو مستثنیٰ نہیں کیا گیا ہے۔ وہ مطلق ہے اور ہفتہ کےہر دن ہوتا ہے۔ اب جن مساجد میں جمعہ کے دن زوال سے پہلے جمعہ کی اذان پڑھی جاتی ہے یا زوال سے پہلے جمعہ کی سنتیں پڑھی جائیں تو نہ وہ اذان ادا ہوگی اور نہ وہ سنتیں ہی ادا ہونگی۔
اس لئے کہ وہ وقت سے پہلے ادا کی گئی۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی شخص غروب آفتاب سے پہلے مغر ب کی اذان پڑھے یا غروب سے پہلے سنت کی نیت سے نمازادا کرےیا پھرغروب شفق سے پہلے کوئی عشاء کی اذان یا سنتیں پڑھے تو یہ ادا نہ ہوگی۔جمعہ کے دن کا وقت زوال اُسی طرح میقات الصلوۃ وغیرہ سے معلوم ہوجائے گا جیسے دوسرے ایام میں ہوتا ہے وقت زوال شروع ظہر سے چند منٹ پہلے ہوتا ہے جمعہ کی نماز اور جمعہ کی اذان زوال کے بعد ادا کی جائے۔ اُس سے پہلے نہ اذان پڑھی جائے نہ سنت پڑھی جائے۔ بخاری کتاب الجمعہ، مسلم کتاب الجمعہ،ترمذی کتاب الجمعہ میں صاف اور واضح حدیث ہے کہ جمعہ کی نماز سورج ڈھلنے یعنی زوال کے بعد ہوتی تھی اس کے بعد آج تک امت کا عمل یہی ہے۔ 
س:-میں ایک نوجوان ہوں ۔ جدید تعلیم سے وابستہ ہوں ۔آج کل بہت سارے نوجوان انٹرنیٹ سے جڑ ے ہوئے ہیں ۔اس بارے میں آپ سے گذارش ہے کہ کیا ہم کسی اسلامی ویب سائٹس سے اسلام کے متعلق  معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔اس بارے میں آپ ہماری رہنمائی فرمائیں اور جو ضروری باتیں ہوںگی وہ ضرور بتائیں ۔ 
کامران سجاد
انٹرنیٹ حد سے زیادہ مفید ،بے انتہا خطرناک
اسلامی معلومات کیلئے مستند سائٹس کا انتخاب کرناضروری
 
جواب:-انٹرنیٹ ہرقسم کی معلومات حاصل کرنے کی ایک پوری کائنات کاخزانہ ہے ۔ یہ بے انتہا مفید بھی ہے اور حد سے زیادہ خطرناک بھی ۔اس مفید ترین ذریعہ سے معلومات کا بڑے سے بڑا ذخیرہ بھی حاصل کیاجاسکتاہے اور اس کے ذریعہ انسان اُن خرابیوں اورخباثتوں کا شکار بھی ہوسکتاہے جن کے بارے میں انسان سوچ بھی نہیں سکتا تھا ۔ گندی اور فحش ویب سائٹس کا حال توجیساہے وہ بتانے کی ضرورت نہیں ۔بظاہر اس کی اچھی ویب سائٹسوں کا حال بھی بہت خراب ہے ۔الا ماشاء اللہ۔
مثلاً مذہبی ویب سائٹس دیکھئے ۔عیسائیت اور ہندوازم کے تعارف وتبلیغ کے لئے ہزاروں بلکہ لاکھ سے زیادہ ویب سائٹس سرگرم ہیں ان میں تو ہماتی اور خرافاتی باتوں کو طرح طرح سے پُرکشش بناکر پیش کیا جاتاہے تاکہ ان ویب سائٹس سے استفادہ کرنے  والا لاعلم نوجوان اس سے متاثر ہوسکے ۔ اسلام کے نام پر بہت کم ویب سائٹس ہیں اور وہ بھی زیادہ تر ایسے افراد کے ذریعے جو خود اسلام سے نہ صحیح طور پر واقف ہیں نہ اسلامی ذہنیت سے آراستہ ۔ نہ اسلام کے بنیادی افکار وتصورات کے متعلق اُن کی ذہنی حالت درست ہے ۔ اس لئے وہ صحیح ترجمانی کر ہی نہیں سکتے ۔ کہیں وہ مغربی تصورات سے متاثر، کہیں وہ اپنے علاقائی یا گروہی اثرات لئے ہوئے ہیں ۔یاتجدد پسندی کے نتیجے میں پیداہونے والے خیالات کو وہ اسلام بناکرپیش کرتے ہیں ۔ نتیجہ یہ ہوتاہے کہ دینِ حق کی ترجمانی غلط ہاتھوں سے ہوتی ہے اور طرح طرح سے تحریف کردہ تعلیمات پیش کی جاتی ہیں ۔
اسی طرح کچھ لوگ اسلام کا لبادہ اُوڑھ کر اسلام کی ایسی ترجمانی کرتے ہیں جس سے اسلام سے نفرت پیداہوجائے یا اُس کے متعلق شکوک پیدا ہوجائیں یا استفادہ کرنے والے کنفیوژن کا شکار ہوجائیں ۔چنانچہ یہودی ، مرزائی او راس قسم کے دوسرے طبقات جس انداز اور ترتیب سے اسلام کے کسی بھی نام سے کوئی ویب سائٹس یا چینل چلائیں اُن میں یہی صورتحال ہوتی ہے ۔ 
اس لئے جب کسی  اسلامی ویب سائٹس سے رسائی حاصل کرنا ہوتو پہلے اچھی طرح یہ تحقیق کریں کہ یہ کس کی لانچ کی ہوئی ہے یا کسی مستند شخص سے پہلے اس کی تصدیق کرالیں کہ کیایہ ویب سائٹ قابل استفادہ ہے ؟اسی طرح کسی بھی فتویٰ ڈاٹ کام سے ہرگز فتوے حاصل نہ کریں جب تک یہ معلوم نہ ہو کہ اس پر جواب دینے والا مستند ہے یا نہیں ۔ آج بے شمار لوگوں نے اسلام کی تشریح ، اس کے احکام بیان کرنے، اُس پرلیکچر دینے ،اُس پر تبصرے کرنے اور اس پر اپنی رائے بطورحکم شرعی بیان کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے جن کا اسلامی علم مستند ومعتبر نہیں ہے۔اس لئے نیم حکیم چاہے وہ کتنی اچھی زبان واسلوب اور کتنے ہی ماڈرن انداز میں سامنے آئے  ہیںوہ جان کے لئے خطرہ ہوتا ہے۔نیم حکیم خطرہ جان ،اسی طرح نیم مولوی خطرۂ دین۔ آج کل نیم سکالر اور دانشورخطرہ دین وایمان ہیں ۔دراصل وہ اسلام کے اسکالر ہوتے ہی نہیں بنے ہوئے ہیں ۔
فحش ویب سائٹس سے دور رہنا لازم ہے ۔اس طرح انٹرنیٹ پر چیٹنگ کرنا وقت ضائع کرناتو ہے ۔ بسااوقات یہ بہت ساری خرابیوں میں مبتلا ہونے کا سبب بھی بنتاہے ۔ اسی طرح اگر چیٹ کرکے دوسرے کو دھوکا دیا جائے تو حرام ہے۔ اگرکسی بھی ویب سائٹ پر کسی سے چیٹنگ ہو تو اسلام کا تعارف ، اوراس کی حقانیت کے متعلق بس وہی باتیں کہیں جو مستند ہوں یا کسی مستند ومعتبر سائٹ کا پتہ بتائیں ۔ 
ذاتی ونجی زندگی یا تفریحات ومنکرات کوزیر گفتگو لانا دراصل اپنے آپ کوزہردیناہے۔
 
سوال:۔ اگر کسی شخص کو کوئی کہیں پڑی رقم ملے تو اُسی رقم کا کیاکرنا چاہئے ؟
محمد اقبال
راستے سے اُٹھائی ہوئی رقم کا مصرف
جواب :راستے میں اگر کسی عوامی جگہ مثلاً بازار، دفتر، مسجد، پارک ، سکول، اسپتال وغیرہ میں کوئی رقم کسی شخص نے اُٹھائی ہو تو اس کو شریعت میں’’ لقطہ‘‘ کہا جاتا ہے اس کے متعلق شریعت کا حکم ہے کہ یہ رقم ملک تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے ۔ اس لئے اولا رقم اُٹھاتے ہوئے یہ نیت کی جائے کہ میں اصل مالک تک ضرور یہ رقم پہونچانے کی کوشش کروںگا۔
اب اگرمالک آگیا اور اچھی طرح یقین ہوگیا کہ یہی مالک ہے تو رقم اُسے دے دی جائے۔ اگر مالک نہ آیا تو پھر دو صورتیں ہیں ۔ اگررقم اٹھانے والا شخص خود غریب و مفلس اور مستحق صدقہ و زکوۃ ہو تو یہ لُقط کی رقم وہ خود استعمال کرسکتا ہے۔ اور اگر وہ خود مستحق زکواۃ غریب نہیں تو پھر یہ رقم کسی غریب کو بطور صدقہ دے دی جائے اور نیت یہ کی جائے کہ جو شخص اس رقم کا اصل مالک ہے اس کی طرف سے یہ رقم صدقہ کی جارہی ہے تاکہ وہ اگر دنیا میں اس رقم سے فائدہ نہ اُٹھا سکا تو آخرت میں اُسے اجر و ثواب کا نفع ملے گا۔
جس شخص کے گھر میں پچھلے پانچ چھ ماہ سے گائے وہ خود اپنی سمجھ لے اور بطور مالک اُسے فائدہ اُٹھائے اگر آئندہ کبھی مالک آگیا تو اس گائے کے گھاس وغیرہ پر جو خرچہ آیا ہو وہ اُس سے وصول کرکے گائے اُسے دے دی جائے۔
اگر یہ شخص خود غریب نہیں تو پھر یہ گائے کسی غریب کو اصل مالک کی طرف سے صدقہ نیت سے دے دی جائے ۔ اگر اُس کے بعد ملک آگیا تو اُسے یہ کہہ دیا جائے کہ شریعت کے ضوابط کے مطابق میں نے انتظار کیا اور پھر گائے صدقہ کر دی اور تمہاری طرف سے صدقہ کر دی ہے۔

 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پونچھ کے سرکاری سکولوں میں تشویش ناک تعلیمی منظرنامہ،بنیادی سرگرمیاں شدید متاثر درجنوں سرکاری سکول صرف ایک استاد پر مشتمل
پیر پنچال
فوج کی فوری طبی امداد سے مقامی خاتون کی جان بچ گئی
پیر پنچال
عوام اور فوج کے آپسی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ناڑ میں اجلاس فوج نے سول سوسائٹی کے ساتھ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
پیر پنچال
منشیات کے خلاف بیداری مہم بوائز ہائر سیکنڈری سکول منڈی میں پروگرام منعقد کیاگیا
پیر پنچال

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 10, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?