Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سےمسائل کا حل

Towseef
Last updated: August 22, 2024 11:50 pm
Towseef
Share
11 Min Read
SHARE

سوال:-انسان بکثرت دعائیں کرتے ہیں مگر قبول نہیں ہوتیں ۔اس پر تعجب بھی ہوتا، مایوسی بھی ہوتی ہے ، پریشانی بھی ہوتی اور بہت سارے لوگ تو اللہ سے نااُمید ہوکر دعا مانگنا چھوڑ دیتے ہیں ۔ اب ہمارا سوال یہ ہے کہ دعا قبول نہ ہونے کی وجوہات اور اسباب کیا ہوسکتے ہیں۔تفصیل سے بتائیے۔
اویس احمد ۔ جموں

دعائوں کی عدمِ قبولیت:اہم اسباب
جواب:-ایمان والا جب بھی دعا کرتاہے تو اس کو دعا کے عبادت ہونے کی وجہ سے اُسے اجر وثواب ضرورملتاہے ۔ چاہے وہ مقصد حاصل ہویا نہ ہو اور اُس کی طلب کردہ چیز ملے یا نہ ملے ۔ثواب بہرحال ملتا ہے ۔حدیث میں ہے دعا عبادت ہے اور ایک حدیث میں ہے دعا عبادت کا مغز ہے ۔
پھر دعا کے قبول ہونے کے معنیٰ یہ ہیں یا تو وہ چیز بندے کو مل جائے جو اُس نے طلب کی ہے یا اس کے عوض میں اللہ تعالیٰ اس کی کسی پریشانی کوختم کردیتے ہیں یاکسی آنے والی مصیبت کوہٹا دیتے ہیں یا اُس دعا کا بہتر عوض آخرت میں عطا کریں گے ۔ دنیا میں قبول نہ ہونے والی دعائوں کا ذخیرہ جب آخرت میں بندہ دیکھے گا تو وہ تمنّا کرے گا کاش میری دنیا کی ساری دعائیں آخرت کے لئے ذخیرہ رکھی گئی ہوتیں تو زیادہ بہتر ہوتا کیونکہ وہ وہاں زیادہ محتاج ہوگا۔کھلونے خریدنے پر رقم خرچ کرنے والے کی کچھ رقم اگر اتفاقاً بچ گئی ہو او روہ اس کو علاج کے کام آئے تو وہ یہی تمنّا کرے گا کاش وہ رقم بھی محفوظ ہوتی تو آج کام آتی ۔
دنیا میں فوراً ًدعا قبول نہ ہونے کے کچھ اسباب یہ ہیں ۔ بندہ کی کمائی حرام ہو ، کھانا پینا، بدن کا لباس اور گھر کی اشیاء حرام دولت سے حاصل کردہ ہوں تو پھر دعائیں قبول نہیں ہوںگی ۔انسان معصیت کی زندگی گزارتا ہو یعنی اللہ کا فرض پورا نہ کرے اور اللہ کو ناراض کرنے والے کاموں سے نہ بچے ، پھر دعا کرے تو اس کی دعائیں قبول نہیں ہوتیں ، وجہ بالکل ظاہرہے ۔
کبھی اللہ اس لئے دعا قبول نہیں کرتے کہ بندہ کو اس کی مطلوب کی چیز مل جائے تو وہ اللہ کے سامنے گڑگڑانا بلکنا ،تڑپنا اور بے قرار ہوکر مانگناچھوڑ دے گا ۔ اس لئے اللہ تعالیٰ عرصہ طویل تک بندے کو بلکتے ، تڑپتے اورگڑگڑانے کے لئے قبولیت دعا کو روک کر رکھتے ہیں پھرقبول کرتے ہیں ۔
کبھی اللہ تعالیٰ صرف یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ میرا بندہ مجھ سے اُکتا کر مایوس ہوکر مانگنا چھوڑ دے گا یا مسلسل مانگتا رہے گا ۔جب بندہ نہ تو اُکتاتا ہے ، نہ ہمت ہارتاہے ، نہ مایوس ہوتاہےاور نہ دل ملول ہوتاہےتو وہ اُمید قائم رکھتاہے بلکہ دل میں یقین بٹھا کر رکھتاہے تو پھر عرصہ کے بعد اُس کی دعا قبول ہوجاتی ہے ۔
کبھی بندہ ایسی چیز طلب کرتاہے جو اُس کے خیال میں اس کے لئے اچھی اور بہتر ہوتی ہے مگر اللہ کے منشاء میں وہ اس کے لئے بہتر نہیں ہوتی تو اللہ تعالیٰ کبھی اس کی دعا قبول نہیں فرماتے ۔ مثلاً کوئی عہدہ ، کوئی رشتہ ، کوئی منصب، کوئی چیز جو بندے کے تصور میں اُس کے لئے بہتر مگر اللہ کے علم میں اس کے لئے نابہتر ہوگی تو وہ قبول نہ ہوگی ۔
کبھی اللہ تعالیٰ بندہ کو کوئی اور چیز دینا طے کرچکے ہوتے ہیں مگر بندہ اُس کے علاوہ کوئی اور چیز مانگتا ہے تو اس بندہ کی دعا قبول نہیں ہوتی ۔عمومی طور پر یہی اسباب ہیں ۔ اہل علم نے ان کے علاوہ بھی کچھ اسباب بیان فرمائے ہیں ۔

????????????????????

سوال: ۱-کیا غیر مسلم کے لئے دعائے خیر کرنا جائز ہے ؟
محمد عرفان ۔ڈوڈہ

غیرمسلم کیلئے دعائے خیر کرنا درست
جواب :۱-دعائوں میں سب سے بہتر ، سب سے زیادہ دُوررَس اثرات کی دعا ہدایت کی دعا ہے۔ یہ ہدایت مل گئی توسب کچھ مل گیا ۔
اس لئے جیسے اپنے لئے ہدایت کی دعاہر نماز کی ہررکعت میں منگوائی گئی اس سے ہدایت کی ضرورت اور اہمیت واضح ہوتی ہے ۔ اس لئے غیر مسلم کے لئے ہدایت کی دعا مانگنا درست ہے بلکہ سنت ہے ۔ چنانچہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بکثرت یہ دعا مانگی ۔یاا للہ میری قوم کو ہدایت دے دیجئے وہ مجھے اور میرے دین کو جانتے نہیں ہیں۔
????????????????????
سوال : کہیں کہیں پر عصر اور عشاء کی نماز اس کے مقررہ وقت سے پہلے ادا کی جاتی ہیں اور لوگ مانتے نہیں۔ اب گذارش ہے کہ عشاء اور عصر کا صحیح وقت کیا ہے؟ اس کی تفصیل ضرور لکھیں تاکہ ہماری نمازیں درست وقت پر اداہو جائیں اور جو تخفیف ہوسکتی ہے وہ بھی تحریر فرمائیں۔
ایک سائل ۔ کنزر ٹنگمرگ

مغرب اور عشاء کی نمازوں میں تخفیف کی گنجائش
جواب: میقات الصلوٰۃ اوراس جیسے مستند کلینڈرہر جگہ موجود ہیں بلکہ آج الیکٹرانک میقات الصلوٰۃ جو نمازوں کے اوقات ازخود دکھاتے ہیںہر جگہ بڑی بڑی مساجد میں موجود ہیں۔یہ تمام جنتریاںنماز عشاء کا جووقت دکھاتی ہیں وہ دراصل حدیث کے بیان کئے ہوئے وقت(غروب شفق)کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس لئے اسی کے مطابق نماز عشاء پڑھی جائے۔ اگر اس سے پہلے عشاء پڑھی گئی تو یہ قبل از وقت نماز پڑھی گئی۔ وہ ایسی ہی ہے جیسے غروب آفتاب سے پہلے مغرب اگر پڑھی جائے تو ظاہر ہے یہ صرف چند منٹ پہلے ہوگی مگر وہ ادا نہ ہوگی۔اسی طرح عشاء کی نماز ہے یا اگر نماز ظہر زوال سے پہلے یا نماز فجر صبح صادق سے پہلے پڑھی گئی تو وہ واجب الاعادہ ہے۔
امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکر اس پر متفق ہیں۔ اس لئے اس کی رعایت ہی نہیں بلکہ پابندی ضروری ہے تاہم کسی معقول مجبوری میں اگر میقات الصلوٰۃ کے بتائے ہوئے وقت سے دس منٹ پہلے اذان پڑھی جائے اور اس کے بعد جماعت کھڑی کی جائے تو اس کی گنجائش ہے۔ اہل علم اس گنجائش کی وجہ بخوبی جانتے ہیں۔جہاں کے عوام اس پر مصر ہوں کہ ہم پہلے ہی نماز عشاء پڑھیں گے ان کو نرمی حکمت ، ہمدردی اور نماز کی ادائیگی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے سمجھایا جائے۔ غصہ، اصرار اور تکرار سے بات بتانے پر کبھی اکڑ اور ضد پیدا ہوتی ہے اور پھر مقصد حاصل ہوئے بغیر تلخی و کشیدگی پر منتج ہو جاتا ہے۔
دراصل اس کے لئے بہتر ہوگا کہ رات کا کھانا عشاء سے پہلے کھانے کا سلسلہ شروع کیا جائے جیسے کہ عموماً رمضان شریف میں ہو۔ شریعت کی نظر میں بھی یہی پسندیدہ ہے اور حفظانِ صحت کے اصولوں کا بھی یہی تقاضا ہے۔اگر مغرب کے بعد کھانے کا رویہ اپنایا جائے تو عشاء کی نماز وقت پر پڑھ کرآرام کرسکتے ہیں۔

????????????????????
سوال:تقریباً چھ ماہ پہلے میں نے ایک سڑک پر سے ایک بڑی رقم اٹھائی ۔ چند دنوں کے انتظار کے بعد جب کوئی بھی مالک نہ نکلا تو میںنے مسجدوں میں اعلان کرایا ،اس پر بھی کوئی مالک سامنے نہ آیا تو اخبار میں مشتہر کروایا لیکن آج تک کوئی بھی مالک نہیں نکلا۔اب بہت سی فلاحی تنظیمیں جو کہ بیوائوں، یتیموں وغیرہ کی مدد کرتے ہیں ، مجھے یہ رقم انہیں دینے کی ترغیب دے رہے ہیں لیکن مجھے کچھ نہیں سوجھتا کہ میں کس طرح یہ رقم صرف کروں ۔ یہ رقم اپنے پاس رکھنے میں خیر نہیں سمجھتاہوں ۔ آپ سے التماس ہے کہ مجھے تفصیل سے بتائیں کہ یہ رقم کس طرح میں خرچ کروں ۔
غلام حسن بٹ ۔کپوارہ

گری پڑی رقم کا صحیح استعمال
جواب:اس رقم کو شریعت میں لُفطہ کہتے ہیں یعنی جس کا مالک معلوم نہ ہو وہ رقم لفطہ کہلاتی ہے ۔ لفطہ کا حکم یہ ہے کہ اگر اصل مالک نہ ملے تو غریبوں میں یہ رقم صدقہ کی نیت سے تقسیم کردی جائے اور یہ نیت کریں کہ اس صدقہ کا ثواب اس رقم کے مالک کو پہنچ جائے ۔ اس رقم کے صدقہ کا اصل ثواب تو رقم کے مالک کو ہوگااور جن ہاتھوں سے یہ صدقہ ہوگا اُسے بھی ضرور اس کا ثواب حاصل ہوگاکہ اس شخص نے اس رقم کو اپنی ذات پر خرچ نہیں کیا بلکہ شرعی حکم معلوم کرکے اس پر عمل کیا اور یہ کہ ہاتھ میں آئی ہوئی رقم کو حکم شریعت کی بناء پر صدقہ کرنے کے لئے اپنے آپ کوتیار کیا ۔ اس پر لازماً مستحقِ اجرہوں گے ۔
????????????????????

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
سرنکوٹ پونچھ میں ملی ٹینوں کی کمیں گاہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد : پولیس
تازہ ترین
کشمیر: گرمی اور خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا اندیشہ
تازہ ترین
گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کل لیا جائے گا : سکینہ یتو
تازہ ترین
ٹرمپ کے ٹیرف کے سامنے مودی کا جھکنا یقینی: راہل
تازہ ترین

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?