افتخار شریف،مطیع الرحمن عزیز
آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے مرتب کردہ کتابچہ’’ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کابھارت کے لئے ویژن‘‘محض بارہ صفحات پر مشتل ہے،لیکن اس بارہ صفحاتی کتابچہ میں خصوصی طور پر جن کاموں کو شمار کرایا گیا ہے ،ان میں اولین سطور میں آنے والے عزائم کچھ اس طرح ہیں جو پورے کتابچہ کا نچوڑ اور مغز کہے جا سکتے ہیں ، جو بھارتی عوام کے بچہ بچہ کا انحصار کرتا ہے اور کوئی طبقہ ایسا نہیں ہے جو آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے اس عزم و استقبال کے دائرہ سے باہر ہو رہا ہو۔تفصیلی طور پر بتایا گیا کہ بچوں کی تعلیم کے متعلق لوگوں میں بیداری پیدا کرنا، خاص طور پر ملک کے ان حصوں میں تعلیمی مراکز کا قیام کرنا جہاں تعلیم کی شرح کم ہے یا معیار کے مطابق نہیں ہے۔ان طلباءمیں اعلیٰ تعلیم کے لیے بیداری اور حوصلہ افزائی کرنا جو اپنی انتہائی غربت کی وجہ سے درمیان میں ہی تعلیم چھوڑ دیتے ہیں۔خواتین کو ترقی کے سفر میں بہتر زندگی گزارنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرکے انہیں پراعتماد بنا کر تعلیم یافتہ ، ہنر مند اور خود انحصار بنانا،رشوت خوری اور بدعنوانی کے خلاف جدید ٹیکنا لوجی کے ذریعہ لوگوں کو بیدار کرنا، ملک کے تمام طبقہ کے لوگوں میں اتحاد اور ہم آہنگی کا احساس پیدا کرنا،ہر ممکن طریقے سے لوگوں کو آئین کے بارے میں معلومات فراہم کرنااور انہیں اپنے بنیادی حقوق کے بارے میں سب کچھ جاننے کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرنا شامل ہےنیز تعلیم یافتہ بے روزگار افراد کو ملازمت سے منسلک کرنے کے لئے ماحول تیار کرنا،دیہاتوں، محلوں، قصبوں، شہروں وغیرہ میں امن اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے حکومت سے تعاون کرنا، کالونیوںیا علاقوں میں پینے کے صاف پانی کا مناسب انتظام کرنا،سود کی لعنت کے رواج کو ختم کرکے بغیر سود کے قرض فراہم کرانا اور آگے بڑھنے کی کوشش کرنے والوں کو ہر ممکن طریقے سے ان کی ضروریات میں مدد فراہم کرنا ،ایسے لوگوں کو قانونی مدد فراہم کرنا جو اپنی غربت کی وجہ سے کورٹ کچہری کے اخراجات کو برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں،غریب اور محتاج لوگوں کو بہترین تجاویز اور بہترین مشورے دینا تاکہ وہ موجودہ مہنگائی کے سنگین دورمیںجسم و جان کا رشتہ برقرار رکھ سکیں۔ اس کے علاوہ شراب اور دوسری نشیلی چیزوںکے استعمال کے نقصانات اور اس کے استعمال کے خوفناک نتائج کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنا،اور ان اشیاءکا استعمال نہ کرنے اور اس سے بچاؤ کے لئے رہنمائی کرنا شامل ہے۔یہاں اس بات کا ذکرنا بجا ہوگا کہ عالمہ ڈاکٹر نوہیر شیخ آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی کل ہند صدر اور ایک بزنس ٹائکون کی حامل شخصیت ہے۔حال ہی میں مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ٹائمز ایگزیمپلری ایوارڈ شو میں خواتین کو بااختیار بنانے کی کامیابیوں کے لیے انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔وہ ایک کثیر جہتی شخصیت، ایک کاروباری اور سیاست دان کے طور پر اپنے کردار کے لیے مشہورہیں۔انہوں نے لوگوں کے دلوں پر ایک دائمی اثر ڈالا ہے۔ان کا سفر خواتین کی تعلیمی ضروریات کے حل کرنے پر مبنی تھا۔انہوں نے 19 سال کی عمر میں لڑکیوں کے لیے دینی اور دنیاوی تعلیم کا آغاز کیا اور بعد میں 1998 میں تمام تر سہولیات سے آراستہ تربیتی اور تعلیمی مرکزی ادارہ قائم کیا۔ یہ ادارہ جو 150 طالبات کے ساتھ شروع ہواتھا ، اب یہ اپنے آپ میں خود ایک مثال ہے کہ وہ ایک معیاری تعلیمی مواقع فراہم کرنے میں کامیاب رہا ہے، جس میں 1200 طالبات مفت تعلیم سے مستفید ہو رہی ہیں۔ 2007 میں اپنی تعلیمی اقدامات میں مزید توسیع کرتے ہوئے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے چندرگری گاو ٗں میں ایک رہائشی اسکول قائم کیا۔ مالی چیلنجز کا سامنا ہونے کے باوجود انہوں نے مضبوط ارادہ کا مظاہرہ کیا اور آمدنی کے دیگر ذرائع حاصل کرنے کے لیے متبادل راستے اپنائے ۔ جو ان کی تعلیم کے ذریعے قوت اور مضبوط کرنے کی اصرار پر زور دیتی ہے۔
عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی متاثر کن خدمات کے اعتراف میں ممبئی رتن ایوارڈ (2013)، بھارت گورو ایوارڈ (2014)، اور باوقار راجیو گاندھی شرومنی ایوارڈ جیسے ایوارڈز شامل ہیں۔ عالمی سطح پر پہچان 2018 میں بزنس لیڈرشپ آئیکون ایوارڈ کی شکل میں آئی، جسے متحدہ عرب امارات حکومت کے ایک وزیر نے پیش کیا، جو بزنس کے میدان میں ان کی قیادت کا اعتراف ہے۔اپنی کامیابیوں کے باوجود عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ اپنے مشن پر مضبوطی سے قائم اور دائم ہیں۔ خواتین کو بااختیار بنانے اور تعلیم کے تئیں ان کی لگن واضح ہے، جس کی توجہ پسماندہ طبقے کی ترقی اور لڑکیوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی بانیہ اور ہیرا گروپ آف کمپنیز کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او کے طور پرعالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ سیاسی جس میں بزنس اچیومینٹ، سماجی ذمہ داری، اورخواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ثابت قدمی اور عزم کے امتزاج کی اپنے آپ میں ہی ایک اعلیٰ مثال ہیں۔