جموں
جموں// کبیرجینتی کے موقعہ پربھگت مہاسبھااورسدگروکبیرسبھاکی جانب سے مختلف مقامات پرتقریبات کاانعقاد کیاگیا۔ اس سلسلے میںیہاں جموں بھگت مہاسبھااور موضع چک اوتارابشناہ میں سدگروکبیرسبھاکی جانب سے کبیرجینتی اور بھگت امرناتھ جی کے شہیدی دوس کے سلسلے میں پروگرام کااہتمام کیاگیاجس میں ریاست اوربیرون ریاست کی متعدد سماجی تنظیموں کے سربراہان ، روحانی شخصیات اورکبیرکے عقیدت مندشرکت کی۔سبھاکے صدر ایف سی بھگت نے جانکاری دیتے ہوئے بتایاکہ کبیرجینتی کے تناظرمیں روحانی بھاشن باوابھگوان داس جی (ادھاس مارگ آرایس پورہ ) اورباوا دیناناتھ جی پنجاب والے نے خطاب کیا۔اس کے علاوہ سنت کبیراورامرناتھ جی کے فلسفے اورتعلیمات پرمبنی طلباء کاایک مقابلہ جاتی پروگرام بھی منعقدکیا۔واضح رہے کہ 619 ویں کبیر جینتی اوربھگت امرناتھ کے شہیدی دوس کے سلسلے میںسالانہ پروگراموںمیں عام لوگوں اورخصوصی طور سے کبیر کے عقیدت مندوں نے شرکت کی جو صوبہ جموں میں ضلع ،بلاک اورکبیرمندروں میںمنعقدکئے گئے ۔
رام نگر
ادہمپور//مانواتھان سیواسمتی کی جانب سے یہاں رام نگر میں کبیرجینتی نہایت ہی مذہبی عقیدت اورجروش وخروش کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقعہ پرایم ایل اے رام نگرآرایس پٹھانیہ مہمان خصوصی تھے۔اس دوران بھاری تعدادمیں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے آرایس پٹھانیہ نے اس قسم کی تقریب کے انعقاد کے لئے سمتی کومبارکباد پیش کی اورکبیرداس جی کی تعلیمات پرروشنی ڈالی اورکہاکہ کبیرداس جی کی تعلیمات پرعمل کرکے اس وقت کے مشکلات سے بھرپور دورسے ہم باہرآسکتے ہیں اورکبیرجی کے دوہے پرمعنی ہیں اورہماری زندگی کی رہنمائی کے لئے کافی ہیں۔ اورسنت کبیرنے ہمیں بھائی چارے اورانسانیت کی بھلائی کے لئے کام کرنے کی تعلیم دی ہے۔