بارہمولہ//کانسپور ہ بارہمولہ میں سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار لقمہ اجل بن گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کو44 سالہ ٹریفک کانسٹیبل محمد دلاور میر ولدولی محمد میر ساکنہ زتھن رفیع آباد کانسپورہ بارہمولہ جٹ کالج کے نزدیک اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا ۔اس دوران ایک تیز رفتار سومور گاڑی نے اُسے شدید ٹکر ماردی اور وہ شدید زخمی ہوا ۔اگر چہ مقامی لوگوں اور پولیس نے مذکورہ اہلکار کو ضلع اسپتال بارہمولہ پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قراردیا ۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے ڈرائیور کو گرفتار کیا جبکہ گاڑی کو بھی ضبط کیا گیا ۔ادھر جونہی دلاور کی موت کی خبر اُن کے آبائی گائوں زتھن رفیع آباد میں پھیل گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی ۔