سرینگر//فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے گودام کی حفاظت پر مامور ایک پولیس اہلکار 4رائفلیں اُڑا کر فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بیروہ بڈگام روڈ پر واقع ایف سی آئی گودام کی حفاظت پر مامور کانسٹیبل نوید مشتاق ساکن نازنین پورہ شوپیان سنیچر کی شام 4ایس ایل آر رائفلیں اُڑا کر فرار ہوگیا جس میں اسکی اپنی سروس رائفل بھی شامل ہے ۔ رائفلوں کے ساتھ موجود گولیاں بھی وہ لیکر فرار ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ پولیس اہلکار 2012میں بھرتی ہوا تھا ۔ مذکورہ اہلکار کو بڑے پیمانے پر تلاش کیا جا رہا ہے ۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایف سی آئی گودام این سی کے ایک لیڈر کا ہے ۔