مشتاق الاسلام
پلوامہ //خصوصی تحقیقاتی یونٹ (ایس آئی یو)نے راولپورہ شوپیان میں لشکریہ کے سرگرم ملی ٹینٹ کے مکان پر چھاپہ مار کر تلاشی کارروائی عمل میں لائی۔سرکاری ترجمان کے مطابق یہ چھاپہ مار کارروائی گاگرن شوپیان میں ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں 3 غیر ریاستی مزدورں پر حملہ کرکے انہیں زخمی کرنے کے بارے میں تحقیقات کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی۔پولیس نے کہا کہ اس حملے سے متعلق پولیس تھانہ شوپیان میں ایف آئی آر نمبر 126/2023زیر دفعات 307 آئی پی سی، 7/27 آئی اے اے، 16، 18، 20، 23، 38، 39 یو اے پی ایکٹ کے تحت سرگرم ملی ٹینٹ حنظلہیعقوب ولد محمد یعقوب شاہ کے خلاف کیس پہلے ہی درج کیا گیا ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 13جولائی 2023 کوہتھیاروں سے لیس ملی ٹینٹوں نے 3 غیر مقامی مزدوروں کو گاگرن شوپیان میں گولیوں کا نشانہ بناکر انہیں زخمی کردیا تھا۔