عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی(این ٹی اے)نے دوبارہ امتحان کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے اور کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹیسٹ انڈر گریجویٹ (CUET UG) 2024 کے لیے عارضی جوابی کلید جاری کر دی ہے۔ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 15 سے 19 جولائی 2024 تک درست شکایات کی بنیاد پر CUET کے لیے دوبارہ امتحان ہوگا۔ سرکاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ امیدوار عارضی جوابی کلید کے خلاف 200 روپے فی سوال کی ناقابل واپسی فیس کے ساتھ 9 جولائی شام 5 بجے تک اعتراضات اٹھا سکتے ہیں۔