سرینگر// قومی تحقیقاتی ایجنسی’’این آئی ائے‘‘ نے حریت(ع) چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کوپوچھ تاچھ کیلئے ایک بار پھر نئی دہلی میں ایجنسی کے ہیڈ کواٹر پر طلب کرنے سے متعلق نوٹس ارسال کی ہے۔ اس سے قبل این آئی ائے نے 26 فروری کو میر واعظ عمر فاروق کی نگین رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر تلاشیاں لی تھی،جبکہ اس دوران دیگر کئی مزاحمتی لیڈرون بشمول محمد اشرف صحرائی،اور محمد یاسین ملک کے علاوہ شبیر احمد شاہ ،مسرت عالم بٹ ور ظفر اکبر بٹ کے علاوہ سید علی گیلانی کے فرزند نسیم گیلانی کی رہائش گاہوں کی بھی تلاشی لی ۔ گزشتہ برس مرکزی تفتیشی ایجنسی’’این آئی ائے‘‘ نے میرواعظ عمر فاروق کے2 رشتہ داروں مولوی منظور اور مولوی شفاعت اور انکے ایک قریبی ساتھی سے بھی پوچھ تاچھ کی تھی۔ این آئی ائے نے اس سے قبل میر واعظ عمر فاروق کے نام سمن جاری کرتے ہوئے انہیں11مارچ کو نئی دہلی پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا تھا،تاہم میر واعظ کے قانونی مشیر نے نے دہلی میں انکی سلامتی سے متعلق خدشات ظاہر کرتے ہوئے وہاں’’یرغمالی صورتحال‘‘ ہونے کا ذکر کیا تھا۔میر واعظ کے قانونی صلاح کار نے این آئی ائے کے نام جوابی ردعمل روانہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میر واعظ سے پوچھ تاچھ کی جانی ہے تو سرینگر میں کئی جائے،وہ تعاون کرنے کیلئے تیار ہے’’اور انکے پاس چھپانے کیلئے کچھ نہیں‘‘۔