سرینگر// محکمہ امورصارفین میںکا م کررہے فئیر پرائس ملازمین نے بدھ کو پریس کا لونی میںا حتجاجی مظا ہرہ کی اور کا بینہ فیصلے کو عملانے کی مانگ کو لیکر نعرے لگائے ۔احتجاجی ملازمیننے کہا کہ وہ تب تک نئے فیئر پرائس شاپ کھولنے کی اجازت نہیں دیں گے جب تک ان کے حق میں لئے گئے کابینہ فیصلے کو عملایا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ امور صارفین نے فئیر پرائس ملازمین کے مستقبل کو اند ھیر ے میں دھکیل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک کا بینہ آرڈر عملایانہیں جائے گاتب تک وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔