گندو//کاہرہ کے مقام پر گزشتہ روز اجولا اسکیم کے تحت 13کنبوں میں رسوئی گیس کنکشن تقسیم کئے گئے ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے مقامی لیڈر ذوالفقار علی وانی نے ممبر اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی کی کی کاﺅشوں کو سراہتے ہوئے بتایا کہ کائی، ترنکل علاقہ کے مستحق صارفین کے لئے یہ مزید 13گیس کنکشن منظور کروائے گئے ہیں جس سے ان کنبوں کو آگ جلانے کی مصیبت سے نجات ملے گی اور وہ بھی اپنی رسوئی میں گیس کا استعمال کرنے کے اہل ہو گئے ہیں۔ علاقہ میں مزید کنکشن فراہم کئے جانے کی اپیل کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ علاقہ میں بیشتر آبادی خط افلاس کے نیچے زندگی بسر کرنے والی ہے اور 80فیصد لوگ انتہائی غریب و خستہ حال ہیں جو کہ از خود گیس حاصل کرنے کی سکت نہیں رکھتے اس لئے انہیں بھی اجولا اسکیم کے تحت سلنڈر فراہم کئے جائیں۔