پلوامہ// کاکہ پورہ میں پیلٹ سے ایک نوجوان کی موت واقع ہوئی۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سی آر پی ایف کی گاڑیاں کاکہ پورہ سے سانبورہ کی طرف جا رہی تھیںجس کے دوران کاکہ پورہ اور سانبورہ کے درمیان مشتعل مظاہرین نے ان پر پتھرائو کیا جس کے جواب میں فورسز نے پیلٹ چلائے جس کے باعث اویس احمد ڈار ولد محمد شفیع نامی نوجوان شدید زخمی ہوا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔معلوم ہوا ہے کہ پیلٹ اس کی چھاتی اور پیٹ پر لگے تھے جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔علاقہ میں دیر رات تک شدید مظاہرے ہوتے رہے اور صورتحال کشیدہ تھی۔