غلام نبی رینہ
کرگل//کاکسر کرگل میں سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں ڈرائیور سمیت پانچ افراد دریائے سنگو میں غرقآب ہوگئے ۔ان میں سے ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی جبکہ دیگر چار افراد کی تلاش جاری ہے۔ کشمیر عظمیٰ کو پولیس نے بتایا کہ دراس سے کرگل جارہی ایک پرائیویٹ کار زیر نمبر 2015/JK16Bکاکسر پل کے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر دریائے سنگو میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ڈرائیور سمیت پانچ افراد ڈوب گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس، سیول انتظامیہ اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں جائے حادثے کی طرف روانہ ہوگئے اور بچاؤ کاروائی شروع کی جس کے بعد غرقآب ہوئے ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی ، جبکہ دیگر4افراد کی تلاش جاری ہے۔