کاکا پورہ جھڑپ کے مقام پر پتھراوکے الزام میں10نوجوان گرفتار

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
پلوامہ//گذشتہ روز ضلع پلوامہ کے کاکا پورہ علاقے میں فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان ایک جھڑپ کے دوران مظاہرین کی جانب سے فورسز پرپتھراو کرنے کے الزام میںسنیچر کو پولیس نے10نوجوانوں کی گرفتار عمل میں لائی ۔
 پولیس ذرائع نے بتایا کہ کاکا پورہ کے آس پا س والے گاﺅں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے جھڑپ کی جگہ پرتعینات فورسز اہلکاروں پر پتھراو کر کے ملک مخالف نعرے بھی لگائے ۔
پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق پولیس نے پتھراو کرنے والے نوجوانوں کی ویڈیو گرافی کی مدد سے شناخت کر کے ان کی گرفتاری عمل میں لائی ہے جبکہ گرفتار نوجوانوں کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ اس طرح کے واقعات کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ کاکا پورہ میں گذشتہ روز فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین ایک معرکہ آرائی کے دوران تین جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *