کپوارہ//کرالہ پورہ کے کا چہامہ میلیال علاقے میں قہر انگیز ژالہ باری کی وجہ سے فصلو ں کو زبردست نقصان پہنچا ہے ۔منگلوار کو اگرچہ دھوپ بھی تھی تاہم بعد دوپہر موسم نے کرو ٹ لی اور کرالہ پورہ علاقہ میں ہلکی بارشو ں کا سلسلہ شروع ہوا جبکہ کاچہامہ ،میلیال ،آوتھ کل ،بیرن بوٹھ اور دیگر علاقوں میں قہر انگیز ژالہ باری نے تباہی مچادی ۔کاچہامہ کے لوگو ں نے کہا کہ ژالہ باری کی وجہ سے فصلو ں کو زبردست نقصان پہنچ چکا ہے ۔مقامی لوگو ں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی کاچہامہ میں زبردست ژالہ باری ہوئی اور انتظامیہ نے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لئے ایک سروے بھی کی لیکن آج تک متاثرین کو کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا ۔