عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// بڈگام کے چیک کاوسہ علاقے منگل کو دیرشام ایک سڑک حادثے میں 2اافراد زخمی ہوئے اور انہیں علاج کیلئے جے وی سی اسپتال بمنہ سری نگر ریفر کیا گیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ مرنے والے کی شناخت36 سالہ اجل ڈے ولد مہیندر کمار ڈے کے طور پر ہوئی ہے، جو آسام کے شنکر ٹاؤن کا رہنے والا ایک غیر مقامی باشندہ ہے۔ جبکہ اس حادثے میں خان پورہ کھاگ بڈگام کارہنے والا22سالہ نوجوان شدیدزخمی ہوگیا اوراس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ادھر پلوامہ کا ایک 62 سالہ شخص، جو 31اگست میں پانتہ چھوک یں سڑک ٹریفک حادثے میں زخمی ہوا تھا، سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس ایچ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔اس کی شناخت الطاف احمد پنڈت ولد عبدالغنی پنڈت ساکن وتھور پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس اور اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ 31 اگست کو اس وقت پیش آیا جب وہ جس موٹر سائیکل پر سوار تھا وہ پانتھا چوک پر ایک ٹرک سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے۔ایک ماہ تک طبی علاج کروانے کے باوجود، ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ پنڈت منگل کی شام دیر گئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔