کان کنوں کا پریس کالونی میں احتجاج

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
سرینگر// اتھوجن اور پانتہ چھوک میں کان کنی پر پابندی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کان کنوں نے فوری طور پر یہ پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ اتوار کو پریس کالونی میں ’’یونائٹیڈ کیوری ایسو سی ایشن‘‘ کے جھنڈے تلے درجنوں مظاہرین جمع ہوئے اور احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انکے روزگار پر لات نہ مار ی جائے۔ مظاہرین نے انصاف کے حصول کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے کان کنی پر عائد پابندی کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا’’ حکومت ہمیں نوکریاں،دکان یا روزگار فراہم کریںکیونکہ ہم بے روزگار ہوکر گھروں میں بے کار بیٹھے ہیں‘‘۔ ’’یونائٹیڈ کیوری ایسو سی ایشن‘‘ کے صدر نذیر احمد نے کہا کہ حکومت ہمیں فاقہ کشی کی طرف دھکیل رہی ہے۔انہوں نے کہا ’’ کان کنی سے وابستہ لوگوں کو غیر قانونی پابندی کا شکار بنایا جا رہا ہے،جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے،اور اس پابندی کو مزدوروں اور محنت کش طبقے کی بہبودی کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر ختم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پابندی عائد کرنے کے بعد حکومت نے یہ تک گوارہ نہیں کیا کہ کان کن مزدوروں کا کیا ہوا۔احتجاجی مطاہرین نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ کان کنوں کی حالت پر رحم کریں اور انہیں بے روزگار ہونے سے بچائے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *