Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US

کانگڑی سے ہونے والے کینسر معاملات میں اضافہ

Last updated: April 30, 2022 12:00 am
Share
4 Min Read
SHARE

پرویز احمد
سرینگر //وادی میں کانگڑی سے ہونے والا کینسر کافی تیزی سے پھیل رہا ہے۔وادی میں پچھلے5سال کے دوران جلد کی کینسر کے 400مریضوں کا اندراج ہوا ہے جن میں زیادہ تر افراد کانگری کا زیادہ استعمال کرنے سے کینسر کا شکار ہوئے ہیں۔ سٹیٹ کینسر انسٹی ٹیوٹ کے شعبہ ریڈیشن آنکولوجی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شق القمر وانی کا کہنا ہے کہ کانگری کی وجہ سے پٹھوں میں کینسر ہوتا ہے اور یہ بیماری جلد میں ہونے والے کینسر کے اقسام میں سب سے زیادہ خطر ناک ہوتی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ کینسر زیادہ تری پیٹ کے نچلے حصے اور ٹانگوں کے اوپری حصے کو متاثر کرتا ہے کیونکہ زیادہ تر اسی جگہ پر لوگ کانگری کا استعمال کرتے ہیں۔ شق القمر نے کہا ’’ کانگری صرف کشمیر میں بنائی جاتی ہے اور اسکا زیادہ تر استعمال بھارت میں ہی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگری کی وجہ سے پیٹ کے نچلے حصے میں گرمی سے ہونے والے زخموں کے ارد گرد کالا نشان پڑتا ہے جس کو ہم ‘erythema ab igne’یعنی آگ سے پیدا ہونے والے نشان کہتے ہیں جو خود بھی کینسر ہونے سے قبل کی نشانی ہے۔ ڈاکٹر قمر نے کہا’’ اگر ان کو بغیر علاج کے چھوڑا جاتا ہے تو یہ نشان بڑھتے ہے اور بعد میں ان میں خراش اور پیپ نکلنا شروع ہو جاتا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ان کیسوں میں اضافہ افسوس ناک ہے۔ ڈاکٹر قمر نے بتایا ’’پچھلے 5سال کے دوران جلد کے کینسر کے 400مریضوں کا اندراج ہوا ہے جن میں کانگری کینسر مریضوں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمیافتہ آبادی اس بیماری کے بارے میں کافی جانکاری ہے۔وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع سے تعلق رکھنے والے 75سالہ عبدالغنی نے  بتایا ’’دو سال قبل کانگری کے استعمال سے مجھے کچھ جلنے کے نشان کانگری کے استعمال سے ہوئے تھے لیکن میں نے گھریلوں نسخے استعمال کئے  مگر ان سے کوئی فرق نہیں پڑا ، تو بہتر علاج کیلئے میں نے ماہر امراض جلد کو دکھا یا لیکن جلد کے ڈاکٹر نے ماہر سرطان سے معائنہ کرانے کا مشورہ دیا ۔ عبدلغنی نے کہا ’’ مجھے کئی ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیاگیا  لیکن میں حیران ہوگیا جب ڈاکٹروں نے بتایا کہ جلنے کے نشان کینسر کی ابتدائی علامت ہے۔ عبدالغنی نے کہا کہ ڈاکٹروں نے مجھے ریڈیو تھراپی شروع کرنے کا مشورہ دیا جس کے بعد مجھے کافی راحت ملی  لیکن وہ دیگر مسائل کی وجہ سے کافی کمزور دیکھنے لگے ہیں۔ شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں شعبہ ریڈینٹ آنکولوجی کی سربراہ ڈاکٹر  افروز نے کہا ’’کینسر کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن کانگری کے کینسر کے اعداد و شمار کے بارے میں ریکارڈ دیکھ کر ہی کچھ بتا سکتی ہوں‘‘۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جلد میں ہونے والے کینسر کی بڑی وجہ  کانگری ہے۔ ڈاکٹر فر افروز نے بتایا ’’ شہری علاقوں میں اب کانگری کے علاوہ دیگر الیکٹرونک آلات کا استعمال ہورہا ہے لیکن دیہی علاقوں میں ابھی بھی سردیوں کے دوران خود کو گرم رکھنے کا واحد طریقہ کانگڑی ہے۔ 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پی ایم او کے مشیر ترون کپور کا لالچوک دورہ | تاجروں اور مقامی لوگوں سے ملاقات
صنعت، تجارت و مالیات
چیمبر آف کامرس کاپیوش گوئل کو میمورنڈم پیش | مرکزی وزیرکاکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر کو ترقی دینے پر اتفاق
صنعت، تجارت و مالیات
ڈیجیٹل سکلنگ پلیٹ فارموں کا فروغ ناگزیر:ستیش شرما
صنعت، تجارت و مالیات
سرینگر میںٹی آئی آئی ٹریڈرس کنکلیو ۔2025 | جموں و کشمیر کی روایتی صنعتوں کیلئے ٹیکس میں چھوٹ زیر غور:پیوش گوئل
صنعت، تجارت و مالیات

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?