احمد آباد// وزیراعظم نریندرمودی نے آج موربی اسمبلی حلقے سے اپنی گجرات انتخابی مہم شروع کی اور کہا کہ یہ بی جے پی ہی ہے جس نے اس علاقے کے لوگوںکے لئے ہمیشہ کام کیا اور کانگریس کوئی اہم رول ہی نہیں تھا ۔ موربی وہی علاقہ ہے جو پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل کا گڑھ ماجا جاتا ہے اور انہوں نے بھی اس علاقے میں ایک پبلک میٹنگ رکھی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ بی جے پی نے اچھے او ربرے دنوں میں یہاں کے لوگوںکا ساتھ دیا ہے جب ہم اقتدار میں آئے تو اس وقت سوراشٹر میں پانی کی قلت تھی ۔ اور بی جے پی کے آبپاشی کے بڑے منصوبے شروع کئے جس کی وجہ سے آج یہاں ا س قسم کی کوئی قلت نہیں ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کانگریس نے اس علاقے میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے صرف ہینڈ پمپ ہی میسر کئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس گجرات کے عوام کے خلاف ہے۔ اور اپوزیشن پارٹی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ جب آنجہانی وزیراعظم محترمہ اندارگاندھی نے ا س علاقے کا دورہ کیا تو انہوں نے اپنا منھ رول سے ڈھک کے رکھا ۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ کانگریس کو موربی کے ساتھ کتنی محبت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نرمدا ڈیم کے مکمل ہونے کے بعد پائموں کے ذریعہ اس علاقے کو پانی مہیا کیا گیا ۔ وزیراعظم نے موربی کے گیسٹ ہائوس میں رات گزاری اور سویرے اپنے پارٹی ورکروں کے ساتھ میٹنگ کی ۔ اسی علاقے سے ہاردک پٹیل نے پاٹیدار طبقہ کور زیرویشن دینے کے سلسلے میں اپنی تحریک شروع کی ۔ اب کی بار پاٹیداروں نے کانگریس کے ساتھ مفاہمت کی ہے اور آنے والے انتخابات میں اس کے حمایت کا اعلان کیا ہے۔