کانگریس کبھی این سی کیلئےگندی نالی کا کیڑا تھی، اب اتحادی ہ2014میں پی ڈی پی نے عوامی مینڈیٹ کو دھوکہ دیا: بخاری

Pic. by Mohsin Khan

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//اپنی پارٹی صدر سید الطاف بخاری نے کہا ہے کہ کانگریس کبھی نیشنل کانفرنس کے لیے نالی کا کیڑا تھی لیکن اب اتحادی ہیں۔ اسی طرح، پی ڈی پی نے، دوسروں کو بی جے پی کے ایجنٹ کی لیبل چسپاں کی لیکن 2014کے انتخابات میں اسی میں شامل ہو کر مخلوط حکومت بنانے کے لیے عوامی مینڈیٹ کو دھوکہ دیا۔سرینگر کے چھانہ پورہ اور پوژھل پلوامہ میں منعقدہ عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے بخاری نے کہاکہ وہ جموں و کشمیر اور اس کے عوام کے بہتر اور روشن مستقبل کے لیے اپنی پارٹی کو ووٹ دیں اور اس کی حمایت کریں۔ انہوں نے کہا، ’’روایتی جماعتوں کے برعکس، اپنی پارٹی کا نظریہ اور ایجنڈا دیانتداری اور سچائی کی سیاست کی اساس پر قائم ہے۔ ہم سیاسی فائدے کے لیے جھوٹ اور فریب کی سیاست میں یقین نہیں رکھتے۔ اسی لیے اپنی پارٹی کبھی بھی جھوٹ موٹ کے بلند بانگ دعووں سے لوگوں کو لبھانے کی کوشش نہیں کرتی ہے اور نہ ہی ان کیلئے چاند تارے لانے کے دعوے کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا، ’’جب اپنی پارٹی کو عوامی مینڈیٹ حاصل ہوگا تو جیلوں میں قید 1400 نظربندوں کی رہائی یقینی بنائیں گے، اس کے علاوہ، ملازمتوں کے امید واروں اور پاسپورٹ کے درخواست گزاروں کے زیر التواء پولیس ویری فیکیشن رپورٹس کا اجرا یقینی بنائیں گے۔‘‘روایتی سیاسی جماعتوں کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے بخاری نے کہا کہ ’’روایتی جماعتوں نے ہمیشہ اپنے پر فریب بیانیہ اور کھوکھلے نعروں ’رائے شماری‘، ’اٹانومی‘، اور ’سیلف رول‘ کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا ہے۔انہوں نے کہا، ’’ ایک لیڈر نے کشمیر میں کھیلوں کے لیے وقف فنڈز لوٹ لیے۔ ۔انہوں نے کہا، ’’ان کے پرفریب سیاسی بیانیے اور اشتعال انگیز نعروں نے نوجوانوں کو تشدد کی راہ پر گامزن کر دیا، اور آخر کار، گزشتہ تیس سالوں میں ہزاروں نوجوان یا تو جیلوں کی نذر ہوگئے ہیں، یا پھر قبرستانوں میں چلے گئے۔‘‘انہوں نے کہا، ’’ہم اپنے نوجوانوں کو کبھی بھی تشدد اور تباہی کی طرف نہیں لے جائیں گے۔ اس کے بجائے، ہم ان کو امن، خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔‘‘