Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

کانگریس کا انتخابی منشور

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 31, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
پٹنہ// نگریس پارٹی تمام طبقات کی پارٹی ہے جو عوام کو وقار اور تحفظ فراہم کر سکتی ہے اورجمہوریت و سیکولرزم کو ملک میں زندہ رکھ سکتی ہے ۔ یہ بات آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے مینی فیسٹو کمیٹی کے روح رواں سچن راؤ نے بہار کانگریس اقلیتی شعبہ کے زیر انتظام مینی فیسٹو کی تیاری کے سلسلے میں منعقدہ پروگرام 'آپ کی آواز'سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔بہار کانگریس شعبہ اقلیت کے چیرمین منت رحمانی کی سربراہی میں منعقدہ اس پروگرام میں مسٹر راؤ نے تمام لوگوں کویقین دہانی کرائی کہ لوگوں کے ذریعہ پیش کی گئی زیادہ سے زیادہ تجاویز پارٹی کے منشورمیں شامل کی جائیں گی اور آپ کی آواز اعلی کمان تک پہچائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس عوام کی رائے کی بنیاد پر اپنا انتخابی منشور بنانا چاہتی ہے ۔مسٹر منت رحمانی نے کہا کہ اس پروگرام کامقصد مسلمان سمیت تمام اقلیتوں کی آوازاعلی کمان تک پہنچانا ہے اور بہار میں پہلی بار ایسا ہورہا ہے کہ انتخابی منشور کے سلسلے میں منعقدہ پروگرام میں تمام اقلیتوں سمیت تمام اہم تنظیموں کی نمائندگی ہوئی ہے اور سب نے اس سلسلے میں اہم مشورے دئے ہیں اور کانگریس تمام لوگوں کے جذبات کا احترام کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس نے ہمیشہ عوام کی رائے کا احترام کیا ہے اور ان کی امنگوں اور آرزوؤں پر کھرا اترنے کی پوری کوشش کی ہے ۔ پروگرام میں شریک مسلم، سکھ اور عیسائی دانشوروں اور سماجی و سیاسی کارکنوں نے روزگار،تعلیم،حفظان صحت اورتحفظ جیسے امورترجیحی بنیاد پر انتخابی منشور میں شامل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی منشور میں خورد و نوش،پینے کا شفاف پانی،تغذیہ، رہائش، تعلیم، روزگار، ذرائع معاش، زراعت، حفظان صحت، صفائی و ماحولیات، سڑک، وسائل آمد و رفت، تحفظ ماتقدم، تحفظ ناموس، گرانی، رشوت ستانی، بد عنوانی، مذہی آزادی، بولنے کی آزادی،کھانے کی آزادی،ختم کی جارہی قومی ہم آہنگی،سماج میں پیدا کیا جارہا نفرت کاماحول اور عدم برداشت و روادای، ماب لنچنگ،فرقہ وارانہ فساد،تہذیبی و تمدنی اورلسانی جور وظلم،اردو زبان کا مسئلہ،مسلم پسماندہ طبقات کے لئے رنگناتھ مشرا کمیشن کی سفارشات پر عمل در آمد،اے ایم یو شاخ کشن گنج '، انسانی حقوق، پرسنل لاء پر حملے اورجمہوریت وسیکولرزم اور آئین پر منڈلاتے خطرات جیسے اہم مسائل شامل کئے جائیں۔انتخابی منشور کی تیاری کے لئے مشاورت میں حصہ لیتے ہوئے جمعیۃ علمائے بہار کے جنرل سکریٹری حسن احمد قادری نے فرقہ وارانہ فساد مخالف قانون،اے ایم یو اور جامعہ ملیہ کا اقلیتی کردار،اے ایم یو شاخ کشن گنج کو زمین پر اتارنے ،مسلمانوں کو آبادی کے تناسب سے لوک سبھا،راجیہ سبھا اور اسمبلی و کاؤنسل نیز ملازمت اور اعلی تعلیمی اداروں میں نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا ۔بہار مومن کانفرنس کے صدر محمد عارف انصاری نے او بی سی کودیئے جا رہے 27؍فیصد ریزرویشن میں سے رنگناتھ مشرا کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں مسلم پسماندہ برادیوں کے لئے 8؍فیصد مختص کرنے ،ریاست میں بہار اسٹیٹ کوآپرٹیو سوسائٹی ایکٹ 1935 کے تحت نئی سوسائٹی کی رجسٹریشن پر لگی پابندی ہٹانے ، ملک کی مجلس آئین میں150کے مقابلے 150 ووٹ حاصل کر کے اسپیکر کے کراس ووٹ سے شکست کھا جانے والی اردو زبان کو ملک کی دوسر ی سرکاری زبان کا درجہ دیئے جانے اور ماب لنچنگ کے مجرموں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے مکوکا جیسے قانون کے دائرے میں لاکر سزا دینے کی یقین دہانی انتخابی منشور میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔جماعت اسلامی سے وابستہ رضوان احمد اصلاحی نے آئین کے تحفظ کی ضمانت،جان و مال اورناموس کا تحفظ اورسماجی منافرت کا خاتمہ و قومی ہم آہنگی کا فرغ کی یقین دہانی اورجے پی تحریک کی رکن و معروف سیاسی او رسماجی محرکہ کنچن بالانے خواتین کا تحفظ ،زنا کے مجرموں کو سزائے موت اورملک میں عدم رواداری کے ماحول کا سدباب، جبکہ ستنام سنگھ نے مذہبی مقامات کا تحفظ اور سسٹر سدھا ورگس نے کنورزن کے نام پر مشنریز کے خلاف فرقہ پرستوں کی جارحیت جیسے معاملات کو انتخابی منشور میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔اس پروگرام میں کل ہند کانگریس ریسرچ ٹیم کے نمائندے ہرش وردھن شیام نے اس میٹنگ کے اغراض و مقاصدپر روشنی ڈالی۔ کانگریس کے احمد خان ،سابق ریاستی صدر انل شرما، کارگزار ریاستی صدورشیام سندر سنگھ دھراج اور سمیر کمار سنگھ،شکیل احمد خان ایم ایل اے ،پریم چندر مشرا' ایم ایل سی،سابق وزیر عبدالجلیل مستان یم ایل اے ،امیت کمار ٹنا ایم ایل اے ،راجش رام ایم ایل اے ،آنند شنکر ایم ایل اے ،بنٹی چودھری ایم ایل اے ،پرویز احمد پٹنہ سیٹی و کانگریس کے دیگر رہنماء پروگرام شریک تھے ۔واضح رہے کہ کل ہند کانگریس کمیٹی کے صدر' راہل گاندھی کی ایماء پرملک گیر پیمانے پر انتخابی منشور کمیٹی کا پروگرام منعقد کیا جارہا ہے ۔ پارٹی اقلیتی شعبہ کے کل ہند صدر جاوید ندیم کی رہنمائی میں منعقد ہونے والے اس پروگرام کی صدارت اورنظامت کے فرائض ریاستی اقلیتی شعبہ کے جواں سال و فعال صدرمنت رحمانی انجام دیئے ۔بہار صوبائی کانگریس مینی فیسٹو کمیٹی کے چیئرمین آنند مادھو نے شکریہ ادا کیا۔یو این آئی
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویشنو دیوی یاترا راستے پر لینڈ سلائیڈنگ | ایک یاتری ازجان،9زخمی،ایل جی کا اظہار افسوس
جموں
پونچھ میں لینڈ سلائیڈ نگ کا المناک حادثہ، 1طالبعلم جاں بحق، 5زخمی ڈپٹی کمشنر کی زخمی بچوں کی عیادت، متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کی گئی
پیر پنچال
ریاسی اور پونچھ میں آج سکول بند رہیں گے
جموں
جموں میں مون سون کا جادوسر چڑھ کر بولا | بادلوں کی گرج، بارش کی رم جھم اور قدرت کے حسین رنگوں کا نظارہ
جموں

Related

برصغیر

پی یو سی اے کابہار کے طلا ب کیلئے50کروڑروپے کے سکالرشپ کااعلان

July 21, 2025
برصغیر

۔2006 کے ممبئی ٹرین دھماکے | تمام 12مجرم 19سال بعد بری

July 21, 2025
برصغیر

اردو یونیورسٹی میں ایم اے فارسی کیلئے برسر موقع داخلے

July 21, 2025
برصغیر

پارلیمانی کام کاج | برلاکا ارکان پارلیمنٹ سے تعمیری بحث پر زور

July 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?