حیدرآبا//کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے وعدہ کیا ہے کہ تلنگانہ میں کانگریس کے برسراقتدار آنے پر قبائلیوں کو ان کی آبادی کے لحاظ سے ریزرویشن فراہم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے ریاست کے تانڈور میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس کی حکومت ، تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کے لئے چلائی گئی تحریک میں سرگرمی سے رول اداکرنے والے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی بھی مساعی کرے گی۔ساتھ ہی ریاست کے بے روزگار نوجوانوں کو ہر ماہ تین ہزار روپئے بے روزگاری الاونس فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس کو بی جے پی کی بی ٹیم قرار دیا اور کہاکہ ان انتخابات میں بی ٹیم کو کانگرے شکست دے گی جبکہ 2019کے انتخابات میں اے ٹیم بی جے پی کو شکست دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو چاہتے ہیں کہ مودی ہی ملک کے وزیراعظم کے طورپر برقرار رہیں جنہوں نے ہر لحاظ سے مودی کی حمایت کی تھی چاہے وہ نوٹ بندی ، صدرجمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ کے انتخابات ، جی ایس ٹی ہی کیوں نہ ہوں۔انہوں نے کہاکہ چندرشیکھرراو نے انتخابی جلسوں میں مودی کی کبھی بھی مذمت نہیں کی ۔انہوں نے کہاکہ کانگریس ، مجلس کو بھی شکست دے گی کیونکہ مجلس ، کے سی آر کے ساتھ ہے ۔