کانگریس و علاقائی پارٹیوں نے جموں وکشمیر کی عوام کو دھوکہ دیا مرکزی کی مودی حکومت نے گوجر بکروال و دیگر برادریوں کو بااختیار بنایا:رینہ

عظمیٰ نیوز سروس

جموں //جموں وکشمیر بھاجپا کے ریاستی صدر رویندر رینہ نے کانگریس اور دیگر علاقائی سیاسی پارٹیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ان سیاسی پارٹیوں نے جموں وکشمیر کی عوام کیساتھ دھوکہ کیا ہے ۔موصوف بھٹنڈی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔اس دوران ایم پی (راجیہ سبھا) غلام علی کھٹانہ، سابق ڈپٹی سی ایم کویندر گپتا، سابق ایم ایل اے دیویندر سنگھ راناو دیگر سیاسی لیڈران نے بھی موجود تھے ۔رویندر رینہ نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ ہم پارلیمانی انتخابات 2024 کے انتخابی موڈ میں داخل ہو چکے ہیں، عوام پہلے ہی ترقیاتی کاموں اور مودی حکومت کی پالیسیوں سے گزر چکے ہیں اور ان میں بی جے پی کے امیدوار کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دوسروں کو بھی ترقی کے لئے ووٹ دینے اور بی جے پی کے امیدوار جگل کشور شرما کو منتخب کرنے کے لئے کہیں۔رینہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک مثال پیش کی ہے کہ کس طرح ایک سیاسی پارٹی کو عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے پچھلے 10 سالوں کے دوران ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘‘ کے اصول پر کام کیا ہے اور ہندوستان تیزی سے ترقی کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی نے پوری قوم کو اپنا خاندان سمجھا اور ہر شعبے میں ہر طبقے کی فلاح و بہبود کیلئے خلوص نیت سے کام کیا۔رویندر رینہ نے کہا کہ مودی حکومت نے سیاسی ریزرویشن، بین الاضلاع بھرتی کا مسئلہ، جانوروں کی نقل و حمل کے لئے گاڑیاں، اور ایس ٹی کے لئے اس طرح کے دیگر اقدامات جیسی اسکیمیں شروع کی ہیںانہوں نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی قیادت میں اس وقت کو بھی یاد کیا، جب بحالی کا آغاز ہوا اور سماج میں بھائی چارے کے ساتھ ملک نے ترقی کی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی ترقی کے سفر میں تمام افراد کو ساتھ لے جانے میں یقین رکھتی ہے اور یہ صرف بی جے پی کی قیادت میں ہی ممکن ہے۔رینہ نے کانگریس، این سی اور پی ڈی پی پر ریاست کے وسائل کو لوٹنے اور سابقہ جموں و کشمیر ریاست کے معصوم باشندوں کو کھوکھلا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مرکز کی مودی حکومت نے سماج کے ہر ایک طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں ۔