اگرتلہ//تریپورہ ریاستی کانگریس کمیٹی نے ہفتہ کو وزیر اعلی وپلو کمار دیو کے خلاف ‘فضول اور غیر ذمہ دارانہ بیان’ اورضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت درج کرائی۔ پارٹی کے ترجمان تاپس ڈے نے بتایا کہ 20 مارچ کو مجلشمور، پرتاپ گڑھ اور بڑھراگھاٹ میں تین انتخابی جلسوں میں وزیر اعلی نے لوگوں کو دھمکایا کہ وہ اگر بی جے پی ریاست اور ملک بھر میں لوک سبھا انتخابات نہیں جیتتی ہے تو ملک میں ملازم، زیر التواء 12 فیصد مہنگائی بھتے اور 2000 روپے کے سماجی الاؤنس سے محروم رہ جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نے رائے دہنگان کو دھمکایا ہے اگر مسٹر نریندر مودی اقتدار میں واپس نہیں آئیں گے تو تریپورہ کبھی بھی ایک مثالی ریاست اور اگرتلہ ایک اسمارٹ سٹی نہیں بن پائے گا اور فوڈ کارپوریشن مرکزی حکومت کی طرف کم از کم امدادی قیمت پر دیئے جانے والے چاول کی خرید بند کر دے گا۔ گھروں میں مفت گیس کنکشن پہنچنا بند ہو جائے گا اور ‘سوبھاگیہ یوجنا’ کے مستفدین کو کمیشن دینی گا۔ انہوں نے وزیر اعلی کی تقاریر کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا یہ ‘ریاست کے لوگوں کے لئے شرمناک’ اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ۔