کشتواڑ//وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو ایک عوامی لیڈر قرار دیتے ہوئے پی ڈی پی کے ایم ایل سی فردوس ٹاک نے نیشنل کانفرنس اور کانگریس پارٹی کو بوکھلاہٹ کا شکار قرار دیا ۔انہوںنے کانگریس کو ملک کا چلایا ہوا کارتوس قرار دے کر کہا کہ کانگریس نیشنل کانفرنس کی بی ٹیم بن کر رہ گئی ہے ۔انہوںنے کہا کہ دونوں پارٹیاں پیپلز ڈیموکر یٹک پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور مخلوط سرکار کوکارکردگی سے پریشان ہوگئی ہیںجس کے نتیجہ میں اب دونوں پارٹیوں کی صفوں میں انتشار پیدا ہو گیا ہے ، حزب اختلاف کی قیادت نے اپنی بچی کھچی ساکھ بچانے اور عوام کو گمراہ کرنے کے لئے جذباتی کارڈ کا کھیل کھیلنا شروع کیا ہے۔فردوس ٹاک ضلع کے ناگسینی بیلٹ میں پارٹی کے یوم تاسیس کے سلسلہ میں کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقعہ پر کانگریس ،این سی، بی جے پی کے درجنوں کارکنوں نے پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی اور پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کا حلف لیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اور بیرون ریاست میں کُچھ طاقتوں نے موجودہ سرکار کو غیر مستحکم بنانے کے لئے ہاتھ ملایا تھا۔حزب اختلاف نے بھی ریاست میں دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے مقاصد سے کشمیر میںحالات کو درہم برہم کرنے کے لئے ہر کوئی حربہ بروئے کار لایا لیکن وزیر اعلیٰ زمینی سطح پر کشمیر میں بد امنی کو دور کرنے کے لئے کام کر رہی ہے اور یہ انکی قابلیت اور کاوشوں کا ہی ثمر ہے کہ وادی میں دوبارہ امن لوٹ آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی نے نہ صرف لوگوں کی کل ہم ترقی یقینی بنائی ہے بلکہ انہوں نے جموں و کشمیر میںسیاسی نظام کو قانونی حیثیت بھی دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی نے ریاست میں واحد علاقائی طاقت کے طور پر اپنی حیثیت بنائی ہے ،جسے لوگوں کی امنگوں اور خواہشات کی ترجمانی کی صلاحیت حاصل ہے ا ور پارٹی دھوکہ بازی کی سیاست نہیں کھیلتی ہے۔اس موقعہ پر کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے جن کارکنوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ان میں فرید احمد، محمد امین، ارشاد احمد، بشیر احمد،غلام احمد، محمد رفیع، منصور احمد، عبدالرشید، ارشاد احمد، اسلم احمد ،عرفان احمد، علی محمدبٹ، سجاد احمد، بشیر احمد، عبدالغنی، مشتاق احمد، ذوالفقار علی، محمد یوسف، تنویر احمد، شہزاد احمد، مدثر احمد ، اشتیاق احمد، طارق حُسین، محمد اشرف، غلام محمد، رستم علی۔عمران احمد، بشیر احمد، عادل احمد، غلام نبی زرگر، نگینہ بیگم ،شبیر احمد، شفقت احمد ، محمد رفیع ،فاطمہ بیگم ، مدثر احمد ،شانتی دیوی، سجاد حُسین ، سشما دیوی ،فتح محمد، شمس الدین ،۔ اخلاق احمد، عبد الکریم ، اختر حُسین ، مہاراج کرشن ، سندیپ کمار، سبھاش کمار، سریش کمار، رمیش کمار، رنجیت ،سمینہ بیگم ، تحسین احمد، یاصر حُسین ، احسان الحق، اعجاز احمد ، عبدالرحمان ، عبدالکبیر، منظور احمد ، مریم بیگم ،مدن لعل ،شادی لعل، سبھاش چندر، راج کمار ،ارچنا دیوی، آفتاب احمد ،کیول کرشن ،نذیر احمد، سفو بیگم ، راج محمد ،میر قاسم ، رام کرشن ، فرید احمد ،یاصر احمد، ارشاد ا حمد،ہاشم دین، اور محمد اقبال بٹ شامل ہیں۔