Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

کانگریس بے ہمت،بھاجپاباہمت:امت شاہ/سبھی کیلئے شہریت کو ثابت کرنا آسان نہیں :آزاد

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 1, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE

  روہنگیا مسلمان غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث،اعداد و شمار جمع کر کے انہیں واپس بھیجا جائے گا: رججو

نئی دہلی//کے این این/پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا 9ویں دن منگل کے روز لوک سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما ملکارجن کھڑگے سمیت کانگریس کے2 دیگر ارکان پارلیمنٹ نے این آر سی معاملہ پر بحث کیلئے تحریک التوا کا نوٹس پیش کیا۔ وہیں ٹی ایم سی نے اس معاملہ پر بحث کرانے کیلئے راجیہ سبھا میں تحریک التوا کا نوٹس پیش کیا۔ گذشتہ روز این آر سی معاملہ پر ہنگامہ کی وجہ سے راجیہ میں کام کاج پوری طرح ٹھپ رہا تھا۔راجیہ سبھا میں آج کی کارروائی کا آغاز ہونے پر بھی جب حزب اختلاف کے رہنما این آر سی پر بحث کرائے جانے کو لے کر بضد رہے تو آخر کار حکومت نے اس کی اجازت دے دی۔ کے این این مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق منگل کی صبح راجیہ سبھامیں بحث کا آغاز کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ ہمارے ملک سے ذات-مذہب کی بنیاد پر کسی شخص کو باہر نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ انسانی حقوق سے وابستہ ہے اور جن لوگوں کے نام این آر سی میں شامل نہیں ہیں, ان کی تعداد محض 40 لاکھ نہیں بلکہ یہ خاندانوں کی تعداد ہے۔ لوگوں کی تعداد کل ملا کرایک کروڑ2لاکھ نفوس پرمشتمل ہے۔آزاد نے کہا کہ این آر سی ثابت کرنے کی ذمہ داری صرف فرد پر نہیں بلکہ حکومت پر بھی ہونی چاہئے۔ سبھی کیلئے شہریت کو ثابت کرنا آسان نہیں ہے اور لوگوں کو اس کے لئے قانونی امداد بھی ملنی چاہئے۔ کسی کے ساتھ زبردستی نہیں ہونی چاہئے۔ 16 ثبوتوں میں سے کوئی ایک بھی مل جائے تو اسے قبول کر لینا چاہئے۔راجیہ سبھا میں امت شاہ کے بیان پر زبرست ہنگامہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ این آر سی بنانے کا کام پہلے سے طے تھا لیکن کانگریس میں جرات نہیں تھی، ہم نے ہمت دکھائی۔ امت شاہ کے اس بیان پر حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ نے ویل میں آکر نعرے بازی کی۔ جواب میں بی جے پی کے ارکان بھی شور و غل کرنے لگے۔ چیئرمین نے سبھی سے خاموش ہونے کی اپیل کی۔ آخر میں انہیں راجیہ سبھا کی کارروائی کو دن بھر کے لئے ملتوی کر دینا پڑا۔بی جے پی رکن پارلیمنٹ امیت شاہ نے کہا کہ کسی بھی رہنما نے این آر سی کا بنیادی ایشو نہیں اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ آسام میں تحریک چلائی گئی اور1985میں اس وقت کے وزیر اعظم راجیو گاندھی نے آسام اکورڈ بنایا تھا۔امت شاہ نے مزید کہا کہ غیر قانونی دراندازوں کو پہچان کر انہیں علیحدہ کرنے کے لئے این آر سی بنایا جائے گا ،یہ پہلے سے ہی طے تھا۔ انہوں نے کانگریس ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کرنے کی آپ میں ہمت نہیں تھی لیکن ہم میں ہمت ہے اور ہم نے یہ کر کے دکھا دیا۔ شاہ نے حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ سے پوچھا کہ40 لاکھ دراندازوں کو کون بچانا چاہتا ہے!۔شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ اروند ساونت نے لوک سبھا میں روہنگیا پناہ گزینوں اور مہاجروں کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے سوال کیا کہ پہلے لوگوں کو ووٹنگ کا حق دیا گیا تھا اور اب ان سے چھینا جا رہا ہے۔ انہوں نے وزیر داخلہ سے سوال کیا کہ اب تک کتنے روہنگیا مسلمانوں کو واپس میانمار بھیجا گیا ہے۔اس سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے جواب دیا کہ روہنگیا مسلمان پناہ گزین نہیں ہیں بلکہ غیر قانونی طرقہ سے سرحد پار کر کے آئے درانداز ہیں اور انہیں کوئی بھی حقوق حاصل نہیں ہیں، اعداد و شمار جمع کر کے انہیں واپس بھیجا جائے گا۔وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجو نے کہاکہ ریاستوں سے کہا جا چکا ہے کہ روہنگیا کو کوئی بھی قانونی دستاویز فراہم نہ کیا جائے۔‘‘ رجیجو نے کہا کہ روہنگیا مسلمان غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں لیکن تفصیلی معلومات یہاں دینا مناسب نہیں ہے۔آسام شہریت معاملہ پر جاری این آر سی ڈرافٹ کو لے کر کانگریس اور ٹی ایم سی نے لوک سبھا میں تحریک التوا کا نوٹس پیش کیا ہے۔ کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری یہ نوٹس پیش کیا۔گذشتہ روز بھی حزب اختلاف نے یہ ایشو پارلیمنٹ میں اٹھایا تھا۔ اپوزیشن کا مطابلہ ہے کہ وزیر اعظم اس معاملہ پر جواب دیں۔ٹی ایم سی کی جانب سے رکن پارلیمنٹ سوگت رائے نے لوک سبھا میں تحریک التوا کا نوٹس پیش کیا اور اس پر بحث کرانے کا مطابلہ کیا۔اْدھرپارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے قبل بی جے پی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا گیا۔ اس اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی، امت شاہ، لال کرشن اڈوانی، راج ناتھ سنگھ اور نتن گڈکری سمیت متعدد پارٹی ارکان پارلیمنٹ موجود رہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چاند نگر جموںکی گلی گندگی و بیماریوں کا مرکز، انتظامیہ کی غفلت سے عوام پریشان پینے کے پانی میں سیوریج کا رساؤ
جموں
وزیرا علیٰ عمر عبداللہ سے جموں میں متعدد وفود کی ملاقات
جموں
کانگریس کی 22جولائی کو دہلی چلو کال، پارلیمنٹ کاگھیرائوکرینگے ۔19کو سری نگر اور 20جولائی کو جموں میں راج بھون تک احتجاجی مارچ ہوگا
جموں
بھلا کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکامی پر حکام کی سرزنش بی جے پی پر جموں کے لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام
جموں

Related

برصغیر

’قدرتی وسائل ارب پتی لوگوں کو فروخت‘ حکومت قبائلیوں کو دبا کر ان کے حقوق چھین رہی ہے: راہل گاندھی

July 17, 2025
برصغیر

انڈیگو طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ پروازوں پر کوئی اثر نہیں

July 17, 2025
برصغیر

ترنجیت سندھو ہند-امریکہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم بورڈ کے مشیر مقرر

July 17, 2025
برصغیر

منریگا کی اجرت کانگریس کا اضافہ اور 15 دنوں میں ادائیگی کا مطالبہ

July 17, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?