نئی دہلی// آندھرا پردیش کو خصوصی درجہ دینے کے عوامی مطالبہ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ، پارٹی صدر راہل گاندھی نے اس مسئلہ پر تمام پارٹیوں سے متحد ہونے کی گذارش کی۔ سوشل میڈیا کے ایک پوسٹ میں راہل نے کہا کہ کانگریس آندھرا پردیش کے عوام کے ذریعہ خصوصی درجہ کی حیثیت اور پولاورم منصوبہ کی تکمیل کے جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے ۔ یہ تمام پارٹیوں کے متحد ہونے اور انصاف کے اس مطالبہ کی حمایت کرنے کا وقت ہے ۔آندھرا پردیش کے ممبران پارلیمنٹ گذشتہ کچھ دنوں سے اس مسئلہ پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر برابر احتجاج کر رہے ہیں۔یو این آئی