سرینگر؍؍کانگریس کی جانب سے پارٹی کے پالیسی پلاننگ گروپ کے جموں وکشمیردورے کے اعان کاخیرمقدم کرتے ہوئے سینئر کانگریس لیڈر طارق حمیدقرہ نے کہاکہ یہ انتہائی اطمینان بخش ہے کہ ان کی کاوشوں رنگ لائیں، قرہ نے اپنے ایک بیا ن میں کہاکہ اُنہوں نے کافی دوڑدھوپ کرتے ہوئے کانگریس چیئرپرسن سونیاگاندھی، نائب صدر راہل گاندھی ، گروپ سربراہ و سابق وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ، پی۔چدامبرم، ،غلام نبی آزاد، ڈاکٹرکرن سنگھ اورامبیکاسونی کیساتھ مسلسل تال میل بنایااور جموں وکشمیرکے تئیں دِلی کی بے رُخی خاص طورپربھاجپاسرکارکے بیگانے پن کے تئیں اپنی تشویش بارے اعلیٰ کمان کوآگاہ کیا۔قرہ نے کہاکہ ان کی کاوشوں رنگ لارہی ہیں۔قرہ نے بتایاکہ کانگریس جماعت کاپالیسی پلاننگ گروب برائے کشمیر آئندہ ماہ جموں وکشمیرکادورہ کررہاہے، جویہاں کے حالات پرسماج کے مختلف طبقوں سے ملاقات کرے گا۔اُنہوں نے کہاکہ یہ اعلیٰ سطحی گروپ پارٹی لیڈران وکارکنان کیساتھ ساتھ اپوزیشن جماعتوں سے بھی ملاقات کرے گا اس گروپ کی قیادت سابق وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ کررہے ہیں۔اپنے بیان میں قرہ نے کہاکہ ٹیم کی آمدکاشیڈول جاری کیاجاناقابل ستائش اوراطمینان بخش ہے۔انہوں نے کہاکہ اس قدم سے یہاں کے زمینی حقائق وحالات کوسمجھنے میں مددملے گی۔اُنہوں نے کہاکہ کانگریس جماعت کے اس قدم سے بہترڈھنگ سے صورتحال کی عکاسی ہوسکے گی۔ قرہ نے بتایاکہ گروپ 10ستمبرکوجموں جبکہ16ستمبرکوکشمیرپہنچے گا۔قرہ نے کہاکہ یہ پیش رفت ان کی پارٹی لیڈران کیساتھ مسلسل بات چیت وملاقاتوں کانتیجہ ہے۔