کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کا کانفرنس ہال بدھل گزشتہ 4برسوں سے زیر تعمیر ہے لیکن ابھی تک تعمیر ات مکمل نہیں کی جاسکے ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کرتے ہو ئے کہاکہ مذکورہ علا قہ کو ترقیاتی طور پر یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بدھل کانفرنس ہال کی تعمیر کا کام 2015میں شروع کی گیا تھا جبکہ اس کی ابھی تک ہوئی تعمیر پر لاکھوں روپے خرچ کئے جانے کے بعد بھی مکمل نہ ہوسکا لیکن متعلقہ محکمہ اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ تعمیر ات کا مکمل کر نے میں سنجیدگی کا مظاہرہ ہی نہیں کیا جارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے زیر تحت تعمیر ہوئی عمارت اب کھنڈرات میں تبدیل ہو رہی ہے جبکہ راہگیروں کی جانب سے اس کو بیت الخلاء کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے ۔نائب سرپنچ کیول اپر منظور حسین نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہاکہ پی ڈی پی اور بھاجپا کی سابقہ ریاستی حکومت نے عوام کیساتھ نا انصافیاں کی ہیں ۔موصوف نے کہاکہ عوام نے مذکورہ علاقہ سے پی ڈی پی امید وار کا ساتھ تعمیر و ترقی کے نام پر دیا تھا لیکن پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعدعوامی مسائل کو حل کر نے و ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کی طرف توجہ نہیں دی گئی ۔انہوں نے کہاکہ بدھل کانفرنس ہال کی تعمیر کو مکمل نہیں کیا جارہاہے جبکہ اب عمارت کھنڈرات میں تبدیل ہو تی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں نے ریاستی گورنر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سب ڈویژن کوٹرنکہ کے پسماندہ علا قوں کی تعمیر وترقی کیساتھ ساتھ کانفرنس ہال بدھل کو مکمل کرنے کیلئے انتظامیہ کو ہدایت جاری کی جائیں ۔اس سلسلہ میں متعلقہ محکمہ کے ایگز یکٹو انجینئر چوہدری محمد زبیر نے بتایا کہ مذکورہ تعمیر ات کو مکمل کرنے کیلئے مزید فنڈز وگزار نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے عمارت مکمل نہیں کی جاسکی جبکہ فنڈز کی وگزاری کے بعد تعمیر کو مکمل کر لیا جائے گا ۔