جموں//خزانہ کے وزیر ڈاکٹر حسیب اے درابو نے یہاں جے کے ۔11 سوناواری کانسچونسی کے لئے کانسچونسی منیجمنٹ کا آغاز کیا۔میٹنگ میں ایم ایل سی یاسر ریشی اور لوکل گورننس محکمہ کے ایسو سیٹ پروفیسر ڈاکٹر کے گریسن اور سوناواری حلقہ انتخاب کے بہت سارے لوگ موجود تھے۔منیجمنٹ سسٹم راجیو گاندھی نیشنل انسٹی چیوٹ منسٹری آف یوتھ افیئرس اینڈ سپورٹس اور ایم ایل سی یاسر ریشی نے مشترکہ طور منعقد کیا ہے ۔ڈاکٹر کے گریسن نے ایک تفصیلی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے سی ایم ایس کے پوٹریل پیش کئے ۔انہوںنے کہاکہ سی ایم ایس کے فریم ورک کا مقصد مقامی نمائندوں کیلئے بہتر انتظامیہ فراہم کرنا ہے اور اس سہولیت کی بدولت انہیں اپنے حلقے انتخاب میں دستیاب وسائل کی تفصیلات کی نشاندہی کرنے میں بھی مددملے گی۔اس موقعہ پر ڈاکٹر درابو نے کہا کہ سی ایم ایس سیاسی ، انتظامی اور مالی کارکردگیوں کا انتظام کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سہولیات کا مقصد پائیدار ترقی اور بہتر انتظامیہ فراہم کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ اس سہولیت سے عوامی شکایات کا ازالہ بھی ہوگا جس سے ارکان اسمبلی کے کام میں سہولیت پیدا ہوگی اور اپنی تمام تر توجہ علاقے کی ترقیاتی کاموں کی طرف مبذول کرسکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے نظام ریاست کی دیگر انتخابی حلقوں میں بھی قائم کرنے کی وعد ہ بند ہے ۔