سرینگر//کاندر باغ اونتہ بھون میںسڑک کی ناگفتہ بہہ حالت پر آبادی میں سخت غم و غصہ اور ناراضگی پائی جارہی ہے۔یہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے جس پر سفر کرنا انتہائی مشکل ترین ہوچکا ہے ۔سڑک پرجگہ جگہ بڑے بڑے کھڈہیںاوردھوپ کے دوران ہر طرف گرد و غبار چاروں طرف دیکھنے کو ملتا ہے جس سے مختلف بیماریاں پیدا ہونے کا امکان رہتا ہے جبکہ معمولی بارش ہونے سے سڑک تالاب کی شکل اختیار کرلیتی ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ علاقہ میں سڑکوں پر میکڈیم بچھایا گیا تاہم کاندر باغ علاقہ کو نظر انداز کیا گیا ۔ مقامی لوگوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ کاندر باغ اونتہ بھون سڑک پر فوری طور میکڈم بچھایا جائے انہوں نے وزیر تعمیرات سے اپیل کی کہ وہ از خود اس معاملے کی طرف متوجہ ہو ں۔