کنگن// این ایچ ایم ملازمین کی طرف سے گذشتہ کئی دنوں سے جاری کام چھوڑ ہڑتال کی وجہ سے گاندربل ضلع کے تحصیل کنگن اور تحصیل گنڈ کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ بیشتر ہسپتالوں میں اب مریضوں کا علاج و معالجہ ڈینٹل سرجن انجام دے رہے ہیں جس کی وجہ سے اب مریضوں کو شہر سرینگر یا پرائیویٹ کلنیکوں کارخ کرنے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے ۔ سب سنٹروں میں تعینات FMPHWکو اب پرائمری ہیلتھ سنٹروں پر تعینات رکھاگیا ہے۔ادھر پرائمری ہیلتھ سنٹروں میں تعینات BUMSڈاکٹروں کی ہڑتال کے بعد یونانی طرز کے علاج کرنے کے لئے آنے والے مریضوں کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ کلن ، گنڈ میں حاملہ خواتین کو علاج و معالجہ کی غرض سے یا تو سرینگر کا رخ کرنا پڑرہا ہے یا پھر انہیں پرائیویٹ کلنیکوں پر جانا پڑتا ہے ۔