Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

کامیاب معاشرے کی تشکیل میں عورت کا کردار

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 4, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
عورت کو مادرِ کائنات کہا گیا، جس نے انسان کو خانہ بدوشی کی زندگی ترک کرکے مکانات میں رہنے کا ڈھنگ دیا، جس نے بیج اُگاکر زراعت کی بنیاد رکھی۔ تعلیم یافتہ ماں ہونے کے ناطے اپنی اولاد کی تعلیم و تربیت کا فریضہ نبھاتے ہوئے جدید دنیا کو باصلاحیت، تعلیم یافتہ و ہنر مند افرادی قوت فراہم کی۔ جاب مارکیٹ میں اپنی قابلیت کے جوہر دکھا کر کمپنیوں کو صف ِ اول کی پوزیشن پر لاکھڑا کیا۔ یہی وجہ ہے کہ کسی بھی کامیاب معاشرے میں عورتوں کے بڑھتے ہوئے کردار کو تسلیم کیا گیا ہے۔
تعلیم میں سب سے آگے
بین الاقوامی سطح پر اس وقت لڑکیوں کی تعلیم پر سب سے زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔ پہلے خواتین کی عالمی منظر نامے میں اتنی زیادہ نمائندگی نہیں تھی لیکن اب صورت حال تبدیل ہوچکی ہے۔ پاکستان کے دیہات اور شہروں میں ابتدائی تعلیم سے لیکر اعلیٰ تعلیم تک کے اعداد و شمار ملاحظہ کریں تو تعداد میں خواہ لڑکے زیادہ ہوں لیکن معیاری تعلیم کی بات آتی ہے تو پچھلے تیس برسوں میں نمایاں اور ٹاپ پوزیشنز پر خواتین صفِ اول پرنظر آتی ہیں،جن کی ذہانت و لیاقت میں دو کوئی آرا نہیں۔ آزاد ذرائع سے کی گئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جن تعلیم یافتہ مائوں نے اپنی اولاد کی خاطر کیریئر کو خیر باد کہا، انھوں نے بہتر تربیت کے ذریعے اپنی اولاد کو اکیسویں صدی کا ذہین بچہ بنادیا۔ اس لئے معنوی اعتبار سے ہمارے معاشرے میں عورت کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
ای کامرس اور شوبزپر حکمرانی
 دنیا بھر کی گھریلو خواتین کے لیے خود مختار انداز میں کاروبار کرنے کا محفوظ ترین پلیٹ فارم ای کامرس نے مہیا کردیا ہے۔ عالمی منظر نامے پر نگاہ دوڑائی جائے تو اس وقت ای کامرس کے شعبے میں کاروباری خواتین کی حکمرانی ہے۔ اس وقت سیاست،معیشت، تعلیم،ٹیکنالوجی اور شوبز کے میدان میں خواتین کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے۔ ہماری شوبز انڈسٹری میں آنے والے نئے اداکاروں اور اداکارائوں نے میڈیا لائن کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے اداکاری میں پیشہ ورانہ انداز کو اپنایا ہے۔ اس کے علاوہ خواتین دفاتر میں مختلف امور انجام دے رہی ہیں اور کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کا حصہ لیتی ہیں۔
معاشی بوجھ اٹھانے والی
کچھ مچھلی فروش خواتین ایسی بھی ہیں، جو قبیلے کی دیگر خواتین کے ساتھ شہر میں جگہ جگہ ٹھیلے لگا کر گھریلو اخراجات کا بوجھ اٹھانے میں اپنے خاندان کی مدد کرتی ہیں۔ دفتر ہو یا دیگر کام ،چاہے گھر کی ضروریات پوری کرنے کیلئے سڑک پر بیٹھ کر تربوز بیچنے کا ٹھیلہ ہی کیوں نہ لگانہ پڑے، خواتین کہیں پیچھے نہیں رہتیں۔ اس وقت ڈرائیونگ سے لیکر ڈھابے پر کھانا پکانے تک خواتین مختلف سرگرمیوں میں مشغول نظر آئیں گی۔
کوزہ گری ایک فن
مٹی سے خوبصورت کوزے اور کونڈے بنانیوالی خواتین برسوں سے کوزہ گری کا کام کر رہی ہیں۔ کئی پشتوں سے اس کام کو سرانجام دینے والے یہ خواتین اپنے خاندانوں کیلئے ذریعہ معاش بنی ہوئی ہیں۔ ان کے کام کو نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونِ ملک بھی خوب پذیرائی ملتی ہے۔
 جرأت مند خواتین
بیسویں صدی کو عورتوں کے حقوق کی تحریک سے تعبیر کیا جاتا ہے جب سیاسی و سماجی طور پر عورتوں کو مردوں کے مساوی حقوق کے لیے امریکا سے ایک توانا آواز ’روزا پارکس‘ کی صورت میں اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر کی عورتوں کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ تعلیم کے میدان میں بڑے اہم مراحل طے کیے گئے۔ کل جو عورت گھر سے باہر قدم رکھنے کی جرأت نہیں رکھتی تھی،آج وہ ووٹ دینے کے علاوہ نہ صرف پارلیمنٹ میںموجود ہے،بلکہ ملک کے اعلیٰ ترین عہدے وزیر اعظم تک رسائی پاچکی ہے۔
سماجی مہم میں پیش پیش
ملک کو خوبصورت بنانے اور امن کا پیغام دینے کیلئے مَردوں کے ہمراہ خواتین بھی شانہ بشانہ کام کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ خواتین صرف گھروں یا آفس تک محدود نہیں بلکہ ہر جگہ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ وہ ہر جگہ سماجی خدمات میں بھی پیش پیش نظر آتی ہیں اور لوگوں کے مسائل کو حل کرنا اپنااولین فرض سمجھتی ہیں۔
گھریلو ملازمائیں
 ترقی پزیر ممالک کی لاکھوں گھریلو ملازمائیں انتہائی کم اجرت کے عوض12گھنٹے سے زائد مشقت کرنے پر مجبور ہیں۔ ان میں زیادہ تر خواتین اپنے گھروں کی واحد کفیل ہوتی ہیں۔
انسانیت کی خدمت پر مامورنرسیں
انسانیت کی خدمت پر مامور نرسوں کو آج بھی وہ مقام حاصل نہیں، جس کی وہ مستحق ہیں۔ انتہائی مشکل حالات میںتعلیم و تربیت حاصل کرنے اور پیشہ ورانہ زندگی میں قدم رکھنے کے بعد نرسوں کو گوناگوں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے،لیکن پھر بھی وہ ہمت نہیں ہارتیں اور اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیتی ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری قصبے کی گلیاں اور نالیاں بدحالی کا شکار مقامی عوام سراپا احتجاج، انتظامیہ کی بے حسی پر سوالیہ نشان
پیر پنچال
تھنہ منڈی کے اسلام پور وارڈ نمبر 8 میں پانی کا قہر | بی آر ائو اور ٹی بی اے کمپنی کے خلاف عوام سراپا احتجاج
پیر پنچال
پٹھانہ تیر گائوں میں بنیادی سہولیات کی شدید قلت عام لوگوں کو پانی ،بجلی کے علاوہ فلاحی سکیموں کا فائدہ پہنچانے کی اپیل
پیر پنچال
شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کا راجوری ایل او سی کے بی جی بریگیڈ کا دورہ افواج کی تیاریوں اور خطرے کے ردعمل کے نظام کا جائزہ، جوانوں کا حوصلہ بڑھایا
پیر پنچال

Related

گوشہ خواتین

دلہنیںایک جیسی دِکھتی ہیں کیوں؟ دورِ جدید

July 10, 2025
گوشہ خواتین

نکاح اور منگنی کے بدلتے رنگ ڈھنگ رفتارِ زمانہ

July 10, 2025
گوشہ خواتین

اچھی بیوی! | گھر کے تحفظ اور وقار کا ذریعہ دہلیز

July 10, 2025
گوشہ خواتین

بہو کی سوچ اور سسرال کا کردار؟ گھر گرہستی

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?