Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

کامیاب شوہرخوشحال گھر

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 2, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 ارے تم اتنی ڈری سہمی سی کیوں لگ رہی ہو؟ تمہیں کیا ہوا؟ تم تو بڑی شوخ وچنچل تھیں۔ تم سے تو بحث و مباحثے میں کوئی جیت ہی نہیں سکتا تھا‘ تم میں تو بلا کا اعتماد تھا‘ تم تو ہم دوستوں میں سب سے زیادہ بااعتماد تھیں میں ایک سال کے لیے باہر کیا گئی تم تو بالکل بدل گئی ہو۔ کہاں گئی تمہاری خوداعتماد اور شوخی؟؟؟ چھوڑو یار ماضی کی باتیں…! شادی کے بعد سب کچھ تبدیل ہوجاتا ہے۔ ماضی میں اگر میں خود اعتماد تھی تو اس کی وجہ میرے والدین کا مجھ ر اعتماد کرنا تھا۔ شوخ چنچل تھی تو اس کی وجہ والدین کا تعاون تھا۔ کوئی مجھ سے غلط بات کہتا تو دو ٹوک جواب دے کر کہنے والے کا منہ بند کردیتی تھی‘ کسی کی ہمت نہ تھی کہ مجھ سے کوئی غلط بات کہتا مگر شادی کے بعد ساری خوداعتمادی ختم ہوگئی کیونکہ میرے شوہر مجھ پر اعتماد نہیں کرتے۔ مجھ میں خامیاں اور برائیاں تلاش کرتے ہیں اور ہر ایک کے آگے میری خامیاں اور برائیاں بیان کرتے ہیں اور مجھے شرمندہ کرتے رہتے ہیں۔ میرے ساتھ زیادتی ہوتی ہے تو بھی میرا ساتھ نہیں دیتے۔ میری غلطی نہ ہونے کے باوجود اپنی امی بہنوں کا ساتھ دیتے ہیں تو میں کیسے خود اعتماد ہوسکتی ہوں؟؟؟میری ساس نندیں بھی جان چکی ہیں کہ چاہے میں حق پر ہی ہوں تب بھی میرے شوہر میرا ساتھ نہیں دیں گے‘ اس لیے ان کی نظروں میں میری کوئی وقعت و عزت نہیں اور جب دل چاہتا ہے مجھے ذلیل کردیتی ہیں۔ میں جو ماضی میں اپنے ساتھ زیادتی کرنے والے کو منہ توڑ جواب دیتی تھی اب بے بس ہوچکی ہوں میرا سارا اعتماد ختم ہوچکا ہے میں کس بنیاد پر خوداعتمادی کا مظاہرہ کروں؟؟؟عورت میں خود اعتمادی شوہر کی طرف سے ساتھ دینے کی وجہ سے آتی ہے اگر شوہر بیوی پر اعتماد کرے اور حق گو ہونے پر اس سے تعاون کرے تب عورت خود اعتماد ہوتی ہے اور سسرال میں بھی اس کی عزت کی جاتی ہے ورنہ سسرال میں کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔ہمارے معاشرے میں بعض (شادی شدہ) لڑکیوں میں عدم اعتمادی کی وجہ ان کے شوہر کا ان پر اعتماد نہ کرنا ہے۔ عورت کا تو ویسے ہی اپنا کوئی ٹھکانہ نہیں ہوتا‘ شادی سے پہلے باپ کے گھر میں رہتی ہے‘ شادی کے بعد شوہر کے گھر میں اور شوہر کے بعد بچوں کے گھر میں رہتی ہے وہ جو جس کا اپنا کوئی سائبان ہی نہ ہو جو پہلے ہی عدم تحفظ کا شکار ہو‘ وہ شوہر کے تعاون کے بغیر کس طرح مضبوط اور بااعتماد ہوسکتی ہے اگر شوہر اس پر اعتماد کرے اس کے ساتھ زیادتی ہونے پر اس کا ساتھ دے اس کے حق میں بولے تو عورت کے اندر خوداعتمادی پیدا ہوتی ہے۔
اسے یہ ناز ہوتا ہے کہ اگر میرے ساتھ زیادتی ہوگی تو میں اکیلی نہیں ہوں‘ میرا ساتھ دینے والا میرا شوہر ہے جو میرے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دے گا۔ یہ نازو اعتماد عورت کو حوصلہ اور مضبوطی دیتا ہے۔ ہمارے معاشرے میں بعض مرد اپنی بیوی پر اعتماد نہیں کرتے۔ انہیں اپنی بیوی سے شکایات ہی رہتی ہیں اور وہ اس کا اظہار ہر ایک سے کرتے رہتے ہیں۔ بیوی کی خامیاں اور برائیاں ہر ایک سے بیان کرنا ان کا محبوب مشغلہ ہوتا ہے۔مردوں کو سمجھنا چاہیے کہ ہماری بیویاں ہمارے وجود ہی سے تخلیق کی گئی ہیں اگر ان میں خامیاں ہیں تو ہمارے اپنے وجود میں ہی خامی تھی جو ہماری بیوی میں منتقل ہوگئی۔ ان خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ برائیوں کی اصلاح کرنی چاہیے نہ کہ ہر ایک کے آگے اس کا اظہار کیا جائے۔ اگر ایک گھر میں چار عورتیں اکٹھی رہیں تو ان میں اختلافات بھی ہوتے ہیں مگر مرد گھر کا سربراہ ہوتا ہے اسے کسی ایک فریق کا ساتھ دینے کے بجائے گھر میں ہونے والے اختلافات پر غیرجانبداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ماں‘ بہنوں کی محبت میں بیوی کے ساتھ زیادتی نہیں کرنی چاہیے اور نہ بیوی کی محبت میں ماں بہنوں کے ساتھ زیادتی کرنی چاہیے۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

گوشہ خواتین

مشکلات کے بعد ہی راحت ملتی ہے فکر و فہم

July 2, 2025
کالمگوشہ خواتین

ٹیکنالوجی کی دنیا اور خواتین رفتار ِ زمانہ

July 2, 2025
کالمگوشہ خواتین

نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کا فقدان کیوں؟ فکر انگیز

July 2, 2025
گوشہ خواتین

! فیصلہ سازی۔ خدا کے فیصلے میں فاصلہ نہ رکھو فہم و فراست

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?