نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودي نے انتخابات کرانے میں الیکشن کی ستائش کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ جمہوریت کو مضبوط کرنے میں اس کا اہم اور مسلسل رول رہا ہے اور یہ ہر ووٹر کو الیکشن عمل میں حصہ لینے کا پختہ انتظامات کرتا ہے ۔مسٹر مودی نے ریڈیو پر اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ‘من کی بات’ کے 52 ویں ایڈیشن میں لوگوں سے خطاب کرتے ھے کہا کہ الیکشن کمیشن ملک کا اہم ادارہ ہے اور اس نے ہندوستانی جمہوریت کو مضبوط کرنے اور اسے کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہندوستانی جمہوریت کا لازمی حصہ ہے اور یہ جمہوریہ سے بھی پرانا ہے ۔وزیر اعظم نے 25 جنوری کو 'قومی ووٹر ڈے ' کا ذکر کرتے ہوئے کہا‘‘ ہندوستان میں جس پیمانے پر انتخابات کا انعقاد ہوتا ہے ، اسے دیکھ کر دنیا کے لوگوں کو تعجب ہوتا ہے اور ہمارا الیکشن کمیشن جس بخوبی سے اس کا انعقاد کرتا ہے ، اسے دیکھ کر ملک کے ہرشخص کو الیکشن کمیشن پر فخر ہونا فطری ہے ’’۔انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ملک میں اس بات کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا کہ ہندوستان کا ہر شہری، جو ایک رجسٹرڈ ووٹر ہے ، اسے ووٹ دینے کا موقع ضرور ملنا چاہیے ۔مسٹر مودی نے الیکشن کمیشن کی پہنچ کا ذکر ہوئے کہا‘‘جب ہم سنتے ہیں کہ ہماچل پردیش میں سطح سمندر سے 15،000 فٹ کی اونچائی والے علاقے میں بھی پولنگ اسٹیشن قائم کیا جاتا ہے . انڈمان اور نکوبار کے دور دراز کے جزائر میں بھی ووٹنگ کا اہتمام کیا جاتا ہے .آپ نے گجرات کے بارے میں تو ضرور سنا ہوگا کہ گیر کے جنگل میں، ایک دوردراز علاقے میں، ایک پولنگ بوتھ، جو صرف ایک ووٹر کے لئے ہے ’’۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایک ووٹر کے لئے الیکشن کمیشن پوری طاقت لگاتا ہے ۔ اس سے الیکشن کمیشن پر فخر ہونا فطری ہے . ایک ووٹر کو اس کے ووٹ کا حق استعمال کرنے کا موقع ملے ، اس کے لئے ، الیکشن کمیشن کے عملے کی مکمل ٹیم دور دراز علاقے میں جاتی ہے اور ووٹنگ کا انتظام کرتی ہے . انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کی خوبصورتی ہے ۔ وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا‘‘میں، ہماری جمہوریت کو مضبوط کرنے کی مسلسل کوششوں کیلئے الیکشن کمیشن کی تعریف کرتا ہوں۔میں نے تمام ریاستوں کے الیکشن کمیشن کی، تمام سیکورٹی اہلکاروں، دیگر ملازمین کی بھی تعریف کرتا ہوں جو ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیتے ہیں اور آزاد اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بناتے ہیں’’۔یو این آئی