پی آئی بی
نئی دہلی //مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ یاترا کو یاتریوں کے لیے محفوظ اور ہموار بنانے میں سبھی نے منفرد تعاون کیا ہے۔اس سال کی 52 دن طویل یاترا کے دوران، 5.12 لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے گھپا کے درشن کئے، جو گزشتہ 12 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔مرکزی وزیر داخلہ نے یاترا کی کامیاب تکمیل پر تمام سیکورٹی اہلکاروں، شرائن بورڈ، انتظامیہ اور رضاکار تنظیموں کو مبارکباد دی۔ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں امت شاہ نے کہا کہ یاترا کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کی 52 دن کی یاترا کے دوران 5.12 لاکھ سے زائد زائرین نے درشن کئے۔شاہ نے کہا کہ یاترا کو یاتریوں کے لیے محفوظ اور ہموار بنانے میں سبھی نے منفرد تعاون کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابا سب پر اپنا کرم رکھے۔