نئی دہلی //دلی کی ایک عدالت نے این آئی اے کے ہاتھوں گرفتار فری لانس فوٹوجرنلسٹ کامران یوسف کی ضمانتی درخواست پر تیسری بار اپنا فیصلہ محفوظ رکھا جو اب7مارچ کو سنایا جائے گا۔فری لانس جرنلسٹ نے دلی کی ہی ایک عدالت میں ضمانت پر رہائی کی درخواست بھی دائر کی ہے جس کی کئی شنوائیوں کے بعد عدالت کوئی فیصلہ نہیں سنا سکی ہے۔ جمعرات کو ایڈیشنل سیشنز جج ترون شیراوت کی عدالت میںضمانتی درخواست کی ایک اور سماعت ہوئی جس دوران فریقین کے وکلاء نے دلائیل پیش کئے۔بعد میں عدالت نے اس بارے میں اپنا فیصلہ7مارچ کو سنانے کا اعلان کیا۔یہ تیسرا موقعہ ہے جب عدالت نے کامران یوسف کی ضمانتی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ۔