سرینگر//وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے نوجوان فوٹوجرنلسٹ کامران یوسف کی زندگی کو تباہی سے بچانے کی اپیل کی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر وزیراعلیٰ نے ایک ٹویٹ لکھا،’’ انہوں نے کامران یوسف کے کیس پرمرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کیساتھ فون پربات کی ‘‘۔محبوبہ مفتی نے تحریرکیا’’ انہوں نے کامران یوسف کیس میں مرکزی وزیرداخلہ کی مداخلت طلب کرتے ہوئے اُن سے کہا ہے کہ اس نوجوان کشمیر ی فوٹوجرنلسٹ کی زندگی کومکمل تباہ ہونے سے بچایاجائے ۔خیال رہے قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے کامران یوسف کو5ستمبر2017کوحراست میں لیاہے۔کامران یوسف کی ضمانتی درخواست پر تین بار شنوائی ہوئی لیکن ابھی تک عدالت نے اپنافیصلہ محفوظ رکھاہے۔